DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Khadam Hussain of Chak Mirza killed while 2 injured in an accident on Kallar Pindi road

کلر سیداں راولپنڈی روڈ پر تیز رفتار کار الٹ جانے سے ایک شخص جاں بحق دو شدید زخمی

 

کلر سیداں راولپنڈی روڈ پر تیز رفتار کار الٹ جانے سے ایک شخص جاں بحق دو شدید زخمی ہو گئے حادثہ رات کے وقت سردار مارکیٹ کے قریب پیش آیا GLIکار 584کلر سیداں سے راولپنڈی جا رہی تھی کہ سردار مارکیٹ کے قریب تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہو کر الٹ گئی جس سے لیاقت ولد خادم حسین سکنہ چک مرزا کلر سیداں موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ اسرار اور نوید شدید زخمی ہوئے ۔سٹی ٹریفک وارڈنز اور ریسکیو1122نے موقع پر پہنچ کر انہیں ہسپتال منتقل کیا۔ ۔

سوئی گیس لیکج کے باعث جھلس کر شدید زخمی ہونے والی 25 سالہ شادی شدہ عورت بھی دم توڑ گئی

کلر سیداں کے نواحی علاقہ میں سوئی گیس لیکج کے باعث جھلس کر شدید زخمی ہونے والی 25 سالہ شادی شدہ عورت بھی دم توڑ گئی۔کچن میں سوئی گیس کے اخراج کے باعث حادثے ساس اور بہو شدید زخمی ہو گئی تھیں جنہیں ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں میں ابتدائی طبی امداد کے بعد راولپنڈی اور پھر کھاریاں ہسپتال منتقل کر دیا گیا تھا جہاں ایک ہفتے بعد ساس دم توڑ گئی تھی جبکہ گزشتہ روز اس کی بہو بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گئی جسے ہفتہ کے روز آبائی قبرستان لونی جسیال میں سپرد خاک کر دیا گیا ہے۔متوفیہ کی ایک بیٹی جس کی عمر آڑھائی برس جبکہ چار سال کا بیٹا بھی ہے جبکہ اس کا خاوند بیرون ملک مقیم ہے۔

نواز شریف کے ساتھ تھے ہیں اور رہیں گے مشکل وقت میں نواز شریف کا ساتھ چھوڑنے والوں کو تاریخ معاف نہیں کرے گی

پی پی10سے رکن صوبائی اسمبلی چوہدری افتخار احمد وارثی نے کہا ہے کہ نواز شریف کے ساتھ تھے ہیں اور رہیں گے مشکل وقت میں نواز شریف کا ساتھ چھوڑنے والوں کو تاریخ معاف نہیں کرے گی انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کبھی نہیں کہا کہ وہ 2018کے انتخابات میں پارٹی ٹکٹ کے امیدوار نہیں ہوں گے میں نے پانچ برس میں حلقے کے لوگوں کی خدمت کی ،خدمت شرافت دیانت کی سیاست کو فروغ دیا خود کو آلائشوں سے مخفوظ رکھا ۔انہوں نے کہا کہ وہ کل کی طرح آنے والے کل میں بھی نواز شریف کے ساتھ کھڑے رہیں گے پارٹی ٹکٹ کے بھی امیدوار ہیں مگر اس مشکل وقت میں کسی کو آزمائش میں نہیں ڈالوں گا نواز شریف شہباز شریف کا ہر فیصلہ من سے قبول کروں گا ہماری اصل کامیابی انتخابات میں مسلم لیگ ن کی کامیابی ہے

 

یوسی سموٹ کی سیاسی صورتحال میں ڈرامائی تبدیلی

یوسی سموٹ کی سیاسی صورتحال میں ڈرامائی تبدیلی چیئر مین یوسی وائس چیر مین اور تمام کونسلروں نے آج ایک اجتماع میں این اے 58گوجرخان چوآخالصہ سے پی ٹی آئی کے امیدوار چوہدری محمد عظیم کی حمایت کا اعلان کریں گے ۔تقریب صبح دس بجے سموٹ میں منعقد ہو گی جس میں چوہدری محمد عظیم مہمان خصوصی ہوں گے اس موقع پر چیئرمین یوسی سموٹ راجہ علی اصغر ،وائس چیئر مین عرفان الحق ایڈووکیٹ اور دیگر کونسلر پی ٹی آئی میں شمولیت کا باضابطہ اعلان کریں گے ۔

Show More

Related Articles

Back to top button