DailyNewsHeadline

Samia Akhtar d/o Abid Hussain of Thathi elected as councillor in sandwell

شرقی گوجرخان یونین کونسل تھاتھی کا اعزاز ،انگلینڈ میں مقیم نوٹلہ کے عابد حسین کی بیٹی الیکشن جیت کر کونسلر منتخب

 شرقی گوجرخان یونین کونسل تھاتھی کا اعزاز ،انگلینڈ میں مقیم نوٹلہ کے عابد حسین کی بیٹی الیکشن جیت کر کونسلر منتخب ہو گئیں ۔سمعیہ اختر نے میٹرو پولیٹن کونسل وارڈ سینٹ پول کی طرف سے لیبر پارٹی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑتے ہوئے 2682ووٹیں لیکر کامیاب ہوئیں یاد رہے سمعیہ اختر سینڈو یل کی سب سے کم عمر کونسلر منتخب ہونے کا اعزاز بھی اپنے نام کر لیا اس شاندار کامیابی پر انگلینڈ سمیت ان کے آبائی گاؤں نوٹلہ گوجرخان میں بھی عابد حسین کو دوست احباب نے مبارکباد پیش کی ۔

 

اسلام پورہ جبر(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ممراز شیخ سے )ممتاز مسلم لیگی رہنما ء چوہدری محمد طارق آف کنگر نے کہا ہے مسلم لیگ (ن)نے اپنے دور حکومت میں ملک کو مستحکم کرنے کے لیے اپنا اہم کردار ادا کیا ہے ،مسلم لیگ (ن)عوام کے ووٹ سے اقتدار تک پہنچی تھی اور دوبارہ بھی مسلم لیگ (ن) ہی کامیاب ہو گی جھوٹے الزامات اور منفی پروپگنڈے کرنے والے سیاسی مخالفین کو انصاف کی عدالت سے فرار کا موقع نہیں دے گے پیپلز پارٹی کے دور حکومت سے اگر موازنہ کیا جائے تو ملک میں بہتری آئی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے جبر پریس کلب میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا میاں نواز شریف کی قیادت میں چار سالوں کے دوران ملک کو مختلف بحرانوں سے مسلم لیگ (ن)نے نکال کر ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑاکیا ہے اب محض سیاسی مسخرہ گیری کی بنیاد پر عوام کو بے وقوف نہیں بنایاجاسکتا کیونکہ کارکردگی ہی معیار ہے،2018ء کے الیکشن میں بھی پاکستان مسلم لیگ(ن) اپنی کارکردگی کی بنیاد پر بھاری اکثریت سے جیتے گی کیونکہ قو م اچھے بُرے کا فیصلہ کرنا اب خوب جانتی ہے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے مزید کہا پارٹی قیادت جس بھی مسلم لیگ (ن) کے امیدوار کو ٹکٹ دے گی اس کی بھر پور حمایت کریں گئے این اے 58میں مسلم لیگ (ن) ایک بار پھر کامیابی حاصل کرئے گی ،

 

اسلام پورہ جبر(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ممراز شیخ سے )انجمن تاجران اسلام پورہ جبر کے صدر راجہ سلیم جنجوعہ آف رتالہ،عنصر محمود ،راجہ عبدالخالق اور حاجی صغیر نے اپنے ایک مشترکہ بیا ن میں کہا ہے کہ سابق صوبائی وزیر چوہدری محمد ریاض ایک ایسی شخصیت کا نام ہے جس نے اپنے دور اقتدار میں تعمیر و ترقی کے ایسے منصوبے دیے ہیں جن کو لوگ آج بھی یاد کرتے ہیں چوہدری محمد ریاض کی قیادت میں ہم متحد ہیں اگر چوہدری محمد ریاض کو ٹکٹ ملنے کی صورت میں ہم اہلیان رتالہ اپنا اہم کردار اد ا کریں گئے اور ان کے ساتھ کھڑے ہوں گئے اور تحصیل گوجرخان میں مسلم لیگ (ن) کی طرف سے ٹکٹ کا حقدار چوہدری محمد ریاض سے بہتر کوئی نہیں ہو سکتا انہوں نے کہا چوہدری محمد ریاض نے مشکل حالات میں بھی مسلم لیگ (ن) کا ساتھ نہیں چھوڑااور تحصیل گوجرخان میں مسلم لیگ(ن) کو متحد رکھا جو لوگ کہتے ہیں مسلم لیگ (ن) تحصیل گوجرخان کا گڑھ ہے اس کا کریڈٹ چوہدری محمد ریاض کو جاتا ہے جنہوں نے بیس سال سے مسلم لیگ (ن) کو تحصیل گوجرخان میں یک جان رکھا انہوں نے مزید کہا اگر چوہدری محمد ریاض کو ٹکٹ دیا جاتا تو وہ وقت دور نہیں جب وہ واضع اکثریت سے الیکشن جیتے گئے 

 

اسلام پورہ جبر(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ممراز شیخ سے )محمد شفیق بھٹی آف منجوٹھہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ چوہدری افتخا ر احمدوارثی نے جنرل الیکشن میں عوام کے ساتھ تعمیر و ترقی کے جو وعدے کیے تھے وہ وعدے پورے نہ کر سکے انہوں نے اپنے پانچ سالہ دور اقتدار میں عوام سے رابطہ ہی ختم کر دیا اور من پسندلوگوں کو نواز کر اپنی سیاسی ساکھ کو ختم کر دیا کثیر تعداد میں ووٹیں لینے والے صوبائی اسمبلی کے ممبر صرف اپنے قریبی دوست نظر آتے ہیں عوا م کو وہ بھول گئے ہیں انہوں نے کہا آئندہ جنرل الیکشن میں اپنی ووٹ کی پرچی سے اختساب کریں گے ایسے آدمی کو ووٹ دیں گئے جو عوام کے ساتھ مخلص ہو اور عوام کے مسائل حل کر نے میں اپنا کردار ادا کریں گئے ،

Show More

Related Articles

Back to top button