DailyNews

Punjab gov free goat schme for poor

محکمہ لائیو سٹاک حکومت پنجاب کا کلر سیداں اور کہوٹہ میں مفت مال مویشی دینے کا عمل مکمل،معززین کا حکومت پنجاب کو خراج تحسین

سہوٹ کلیال(نمائندگان پوٹھوار ڈاٹ کوم)چوہدری الفت حسین،کبیر احمد جنجوعہ۔۔۔گزشتہ پانچ سالوں میں محکمہ لائیو سٹاک حکومت پنجاب کی کارکردگی تسلی بخش رہی ،جس میں اہم کردار کلر سیداں اور کہوٹہ کی خواتین ڈاکٹر کا رہا،ان خواتین ڈاکٹر ز جن میں انچارج محکمہ لائیو سٹاک کلر سیداں ڈاکٹر سائشتہ ظہور کیانی،ڈاکٹر حاجرہ قادر،ڈاکٹر تمینہ ناظر،ڈاکٹر سحر ذیشان،ڈاکٹر ثوبیہ کنول،ڈاکٹر شازیہ،ڈاکٹر ایمل، ڈاکٹر فرخندہ ،ڈاکٹر ثمینہ انواراور دیگر ڈاکٹر شامل ہیں،ان پانچ سالوں میں مستحق اور بیوہ خواتین کو بھیسیں،گائے،مرغیاں،بھیڑیں اور بکریاں جو اعلی النسل ہیں دی گئی ہیں،ان ڈاکٹر حضرات نے مل کر وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کے اس مشن کو کامیابی سے ہمکنار کیا اور یہ ثابت کیا کہ اگر محنت اور ایمانداری سے کام کو انجام دیا جائے تو مستحق لوگوں کی زندگیوں کو انتہائی آسان بنایا جا سکتا ہے،ان تمام مراحلے کے دوران سیاست سے بالا تر ہو کر محکمہ لائیو سٹاک کا عملہ گاؤں گاؤں جا کر ان مستحق خواتین کے کوائف جمع کر کے ان کو مفت جانوروں کی ترسیل کو یقینی بناتا رہا،محکمہ لائیو سٹاک راولپنڈی کے آفیسرز ڈی سی راولپنڈی طلعت محمود گوندل،ڈائریکٹر ڈاکٹر شاہد سجاد اصغر،ڈاکٹر شاہد،ڈاکٹر ربنواز راجہ،نائب صدر ایپکاضلع راولپنڈی بابو محمد تنویر لنگڑیال،چےئرمین ہوتھلہ راجہ عامر مظہر،ڈاکٹر خرم بیول،ڈاکٹر رضوان،ڈاکٹرسجاول ،ڈاکٹر سحرش صدیق،ڈاکٹر مدثرہ،ڈاکٹر مدیحہ طارق،ڈاکٹرمنیر،ڈاکٹر صابر سمیت ملک محمد اشفاق،چوہدری ماجد،راجہ طاہر چوہدری ہارون رشید،پرویز اختر بھٹی،راجہ طیب بناہل،سردار طاہر محمود بیور نے شرکت کی،معززین چےئرمین چوہدری صداقت حسین ،چےئرمین راجہ ندیم احمد،چےئرمین راجہ پرویز اختر قادری،چےئرمین صفدر کیانی،وائس چےئرمین ٹھکیدار بشارت،وائس چےئرمین توفیق تاج کیانی،وائس چےئرمین چوہدری شاہد اکبر گجر،چوہدری وقاص احمد گجر چوآ خالصہ،چےئرمین عزم نو ویلفےئر ٹرسٹ چوہدری غالب حسین ،ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ہائی سکول بناہل راجہ زاہد قاسمی نے وزیر اعلیٰ پنجاب اور محکمہ لائیو سٹاک ضلع راولپنڈی کا شکریہ ادا کیا اور ان کی شبانہ روز محنت کو سراہا کہ جن کی بدولت مستحق اور بیوہ خواتین کو مستقل روز گار کے مواقع مفت مہیا کئے گئے ۔

Show More

Related Articles

Back to top button