DailyNews

Raja iftikhar Ahmed meets MPA Raja M Ali

جنر ل کونسلر یوسی دوبیرن خورد راجہ افتخار احمد کی وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی ایم پی اے راجہ محمد علی سے ملاقات

 

 

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ جنر ل کونسلر یوسی دوبیرن خورد راجہ افتخار احمد کی وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی ایم پی اے راجہ محمد علی سے ملاقات ۔ آمدہ الیکشن میں بھر پور حمائت کا بھی اعلان ۔حلقے کی سیاست میں ہلچل مچ گئی ۔راجہ محمدعلی نے حلقے بھر میں بے شمار ترقیاتی کام کر ائے ہیں انشاء اللہ آمدہ الیکشن میں راجہ محمد علی بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کر یں گے ۔ تفصیل کے مطابق گذشتہ روز قبل تحصیل کہوٹہ کی یوسی دوبیرن خورد کے جنرل کونسلر راجہ افتخار احمد نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی ایم پی اے پی پی سیون راجہ محمد علی سے ایک ملاقات کی اور ان کو حلقہ پی پی سیون کی تمام یونین کونسلوں بشمول ایم سی کہوٹہ میں کروڑوں روپے کے ترقیاتی کام کر انے پر مبارکباد پیش کی ان کی کاششوں کاوشوں کا شاندار الفاظ میں سراہتے ہوئے آمدہ الیکشن میں بھر پور حمائت کا بھی اعلان کیا ۔ اس موقع پر معروف سیاسی وسماجی شخصیات راجہ اخلاق احمد ،راجہ قمر نواز جنجوعہ ،راجہ مشتاق احمد اور راجہ صغیر احمدآف یوسی دوبیرن بھی موجود تھے ۔

Show More

Mohammad Naseer Raja

Chairman and founder of www.pothwar.com Tel: 0044-7763249391

Related Articles

Back to top button