DailyNewsHeadlineKallar Syedan

PML-N hold public rally with Raja Javed Ikhlas in Sakot, Kallar Syedan

پارلیمانی سیکرٹری راجہ جاوید خلاص کا بھٹھی سکوٹ میں مسلم لیگ(ن) کے کارکنان کے اجلاس سے خطاب

 

مسلم لیگ( ن) میاں نواز شریف کی قیادت میں سیسہ پلا ئی ہو ئی دیوار کی طرح متحد ہے، سازشی عناصر نے میاں نواز شریف کو وزارت اعظمیٰ سے ہٹا کر وطن عزیز سے ذیادتی کی ہے،اپنے حلقے میں پرویز اشرف سے کئی گنا زائد ترقیاتی کام کرائے، ان خیالات کا اظہار پارلیمانی سیکرٹری راجہ جاوید اخلاص ایم این اے گوجر خان نے بھٹھی سکوٹ میں چیرمین یو سی دوبیرن کلاں راجہ ندیم احمد کی رہائش گاہ پر مسلم لیگی کا رکنان کے ایک ہنگامی اجلاس سے خطاب کر تے ہو ئے کیا۔

انھوں نے کہا کہ چند گھنٹوں کے نوٹس پر راجہ ندیم احمد نے قانون گو چوآ خالصہ کے چید چیدہ کا رکنا ن کا اجلاس منعقد کر کے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا لیا ہے، انھوں نے کہا کہ اپنی 38 سالہ سیاسی زندگی میں ایک پائی کی کریپشن نہیں کی اور ہمیشہ عوامی مفاد کو پیش نظر رکھا۔1979 سے ضلع کو نسل کے الیکشن سے سیاست کا آغاز کیا اور کئی بار ممبر ڈسٹرکٹ کو نسل، چھ بار رکن صوبائی اسمبلی، ایک ایک بار نائب ضلع ناظم اور ضلع ناظم راولپنڈی بھی رہا اور ٹیکسلا سے لے کر منگلا ڈیم تک اربوں روپے کے تر قیاتی منصوبہ جات مکمل کیے۔

انھوں نے کہا کہ شرقی کلر سیداں کی یو نین کو نسلز کا ہمارے حلقے میں شامل ہو نے سے مسلم لیگ(ن) کی قوت میں اضا فہ ہوا ہے۔ میزبان راجہ ندیم احمد نے اپنے ابتدائی کلمات میں راجہ جاوید اخلاص کاان کی یو سی آمد پر شکریہ ادا کر تے ہو ئے کہا کہ مسلم لیگ(ن) کی حکومت میں نوے فی صد لوڈ شیڈنگ ختم ہو گئی ہے ، ملک ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہو گیا ہے۔ علاقے میں جتنے بھی تر قیاتی کام ہو ئے مسلم لیگ کی حکومتوں کے دور میں ہو ئے۔ تحصیل کلر سیداں کی یو نین کو نسلز دوبیرن کلاں، سموٹ، کنوہا، چوآ خالصہ، نلہ مسلماناں اور منیاندہ سے ہمیشہ مسلم لیگ(ن) نے کامیابی حاصل کی اور انشاء اللہ راجہ جاوید اخلاص کو بھی بھار ی اکثریت سے کامیاب کرائیں گئے۔

مسلم لیگ(ن) تحصیل گو جرخان کے صدر راجہ حمید ایڈووکیٹ نے کہا کہ راجہ جاوید اخلاص انتہائی دیانتدار اور شرافت کا پیکر ہیں اور انھوں نے ہمیشہ علاقے کی تر قی کو فوقیت دی ۔انھوں نے چیلنج کیا کہ گو جر خان میں راجہ پرویز اشرف اور راجہ جاوید ا خلاص کے تر قیاتی کا موازنہ کر لیا جائے۔ اجلاس سے چیرمین یو سی بھلاکھر راجہ محمد صفدر کیا نی، سابق ناظم کنوہا حاجی غلام ظہیر، سابق ناظم چوآ خالصہ راجہ داؤد اکبر، مرزا جلیل الرحمان دودہلی نے بھی خظاب کیا۔چیرمین میو نسپل کمیٹی گو جر خان شاہد صراف، امیدوار حلقہ پی پی 8 راجہ علی اصغر، وائس چیرمین ٹھیکیدار راجہ محمد بشارت، جنرل کو نسلر چوہدری نعمت علی خان ممیال، جنرل کو نسلر عبدالرحمان مرزا، خان شبیر خان دوبیرن کلاں، کیپٹن(ر) عبدالمعروف بڑالہ سمیت کثیر تعداد میں مسلم لیگی عمائدین اور مقامی لیگی کارکنان نے شرکت کی۔

Kallar Syedan; The PML-N held a public rally in village Bhatthi, Sakot at the residence of Raja Nadeem Ahmed Chairman union council Doberan Sakot, Guest of honour was Raja Javed Ikhlas Parliamentary Secretary & MNA.

Raja Javed Ikhlas thanked Raja nadeem Ahmed for hosting the public rally in Dhok Bhatthi and said he welcomed the inclusion of new union councils in Gujar khan constituency and will look forward to working with public.

Raja Javed Ikhlas criticized ex PM Raja Parvez Ashraf and few people who invited him and said that he had done more development work then he will ever do, Raja Javed Ikhlas also said in his career he has never been tarnished with corruption.

Large number of social and political leaders from surrounding union council’s were present, for more please watch two video’s below…

Show More

Related Articles

Back to top button