DailyNews

Charity fund raising dinner held in Watford

واٹفورڈ مسلم یوتھ سنٹر کے زیر اہتمام چیرٹی ڈنر کا اہتمام ہلٹن ہوٹل میں کیا گیا

 

 

سلاو (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام افتخار وارثی) —–واٹفورڈ مسلم یوتھ سنٹر کے زیر اہتمام چیرٹی ڈنر کا اہتمام گزشتہ روز ہلٹن ہوٹل واٹفورڈ میں کیا گیا جس میں مردوںاور عورتوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی- چیرٹی ڈنر کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا-

واٹفورڈ مسلم یوتھ سنٹر جس کا کام زور شور سے جاری ہے اس کے مکمل ہونے پر واٹفورڈ کمیونٹی کو بہت بڑا فائدہ ہوگا اس میں مردوں،بچوں کے علاوہ خواتین کے لیے بھی کلاسوں کا اہتمام کیا جائے گا اور بھی بہت ساری سہولیات فراہم کی جاہیں گی

آج کے ہونے والے چیرٹی ڈنر میں مردوں اور عورتوں نے دل کھول کر عطیات دیے کم و بیش ایک لاکھ پاونڈ کی رقم آج کے ڈنر میں اکھٹی ہوئی – کونسل کی طرف سے بھی ڈیڑھ لاکھ پاونڈ بطور قرضہ دینے کا بھی اعلان کیا گیا- اس ڈنر میں سیاسی جماعتوں کے اراکین نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی-

مہمانوں کے لیے کھانے پینے کا زبردست انتظام کیا گیا تھا مشہور بزنس مین محمد زرین بھٹی، صفدر حسین، راجہ طاہر مقصود، پوٹھوار ڈاٹ کام کی ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر راجہ عمر حیات بھی اس ڈنر میں موجود تھے –

Watford; A fund raising dinner event was held for Watford Muslim youth center at Hilton hotel in Watford, around £97,765 were raised at the event, where large number of people participated in the charity event.

Show More

Mohammad Naseer Raja

Chairman and founder of www.pothwar.com Tel: 0044-7763249391

Related Articles

Back to top button