UKMiddle eastHeadlineDailyNewsWorld

4 Britons on Umrah pilgrimage in Saudi Arabia killed in bus crash

بلیک برن ،برطانیہ سے عمرے کی ادائیگی کے لیے جانے والے چار برطانوی شہری ٹریفک حادثے میں ہلاک

سعودی عرب، پوٹھوار ڈاٹ کوم، محمد نصیر راجہ سے۔۔۔۔ بلیک برن،برطانیہ سے عمرے کی ادائیگی کے لیے جانے والے برطانوی شہریوں کی بس کو مکہ سے مدینہ جاتے ہوئے حادثہ پیش آنے کے باعث چار برطانوی شہری ہلاک جبکہ بارہ افراد زخمی ہوگئے۔زخمی ہونے والوں میں ایک بچہ بھی شامل ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایکرنگٹن، پریسٹن، برمنگھم، وولورہیمپٹن، نارتھ ہیمپٹن اور بلیک برن سے عمرہ کے لیے زائرین کی ایک بس مکہ سے مدینہ کے لیے جارہی تھی کہ راستے میں بس کو حادثہ پیش آیا۔ حادثہ اتنا شدید تھا کہ بس کے پرخچے ڑ گئے۔ جس کے نتیجے میں چار افراد ہلاک اور بارہ شدید زخمی ہو گئے۔

حادثے میں ہلاک ہونے والوں میں ایک ستر سالہ راج بیگم حسین بھی تھیں جو چھ بچوں کی ماں اور تیرہ بچوں کی نانی اور دادی تھیں۔ ان کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ اس حادثے سے انھیں انتہائی صدمہ ہوا ہے اور وہ اپنی دادی اور نانی کو بہت زیادہ مس کریں گے۔

بلیک برن کی ایک مشہور کمپنی جس نے اس عمرے کا انتظام کیا تھا کا کہنا تھا کہ بس ایک آئل ٹینکر سے ٹکرا گئی جس کے باعث بس کو آگ لگ گئی۔ اس کے علاوہ اس حادثے میں ایک کار کو بھی نقصان پہنچا۔ حادثے میں ہلاک ہونے والوں کی عمریں تیس سال سے پچھت سال بتائی گئی ہیں۔کہا گیا ہے کہ یہ تمام لوگ بس میں پھنس کر رہ گئے تھےجبکہ بچنے والے بس کی کھڑکیوں کے راستے باہر نکلنے میں کامیاب ہوئے۔

Saudi Arabia; Four British people have died and 12 others including a young child have been injured after a coach crashed and caught fire on a pilgrimage in Saudi Arabia. Raj Begum Hussain, 70, a mother of six and grandmother of 13 from Blackburn, Lancashire, has been named locally as one of the victims.

An elderly woman and her adult son, from Preston, Lancashire, and an elderly man, also from Preston, also died in the crash, coach company Hashim Travel said.

The Blackburn-based travel company confirmed one of its buses was hit by a fuel tanker on the way from Mecca to Medina and burst into flames on Saturday afternoon. Saudi authorities said a small car was also involved.

It is believed the four victims, who were aged between around 30 to 75, were left trapped inside the burning coach while survivors leaped out of the windows. Mrs Hussain was travelling with her sister as the group went on an Umra pilgrimage to Makkah.

Show More

Mohammad Naseer Raja

Chairman and founder of www.pothwar.com Tel: 0044-7763249391

Related Articles