DailyNewsKallar Syedan

کلر سیداں کے نواحی علاقہ میں چوری کی ایک واردات کے دوران اہل خانہ نے جراتٍ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک چور کو رنگوں ہاتھوں قابو کر لیا

 

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔ کلر سیداں کے نواحی علاقہ میں چوری کی ایک واردات کے دوران اہل خانہ نے جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک چور کو رنگوں ہاتھوں قابو کر لیا جبکہ اس کا ساتھی موقع سے فرار ہو جانے میں کامیاب ہو گیا۔داؤد شاہ حقانی کے نواحی ڈھوک جنڈی بروٹہ نے پولیس کو بتایا کہ وہ رات کے وقت اپنے اہل خانہ کے ہمراہ سو رہا تھا کہ اسی دوران دو نامعلوم چور ان کے گھر گھس آئے اور جگا کر نقدی ان کے حوالے کرنے کو کہا۔اسی دوران میری ملزمان کیساتھ ہاتھا پائی شروع ہو گئی اور شور شرابہ کرنے پر محلہ کے لوگ جمع ہو گئے جنہوں نے ایک ملزم کو قابو کر لیا جبکہ اس کا دوسرا ساتھ فرار ہو جانے میں کامیاب ہو گیا ۔چوری کی یہ واردات پنجاب ہائی وے پٹرولنگ چیک پوسٹ شاہ خاکی کے قریب پیش آئی جہاں گاؤں والوں نے جب ان سے مدد کیلئے رابطہ کیا تو انہوں نے یہ کہہ کر جان چھڑا لی کی ان کی گاڑی خراب ہے جبکہ کلر سیداں پولیس واقعہ کے دو گھنٹے گزر جانے کے بعد جائے وقوعہ پر پہنچی۔ادھر تفتیشی آفیسر سب انسپکٹر ملک کرامت نے بتایا کہ واردات کی اطلاع ملتے ہی وہ فوری طور پر موقع پر پہنچ گئے تھے اور ملزم محمد سلیم سکنہ کہوٹہ کو گرفتار کر کے تھانے لے آئے جبکہ اس کا دوسرے ساتھی جس کا نام محمد زبیر سکنہ کہوٹہ معلوم ہوا ہے جنگل میں روپوش ہو گیا جس کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

Show More

Mohammad Naseer Raja

Chairman and founder of www.pothwar.com Tel: 0044-7763249391

Related Articles

Back to top button