DailyNews

حاجی منشی ریاض کی رہائش گاہ کی طرف جانے والی گلی کی تکمیل مکمل

 

 

مٹور :نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ معروف سیاسی وسماجی شخصیت حاجی منشی ریاض آف بیور کی درخواست پر ایم پی اے راجہ محمد علی کی طر ف سے لاکھوں روپے کا فنڈز ۔ حاجی منشی ریاض کی رہائش گاہ کی طرف جانے والی گلی کی تکمیل مکمل ہو گئی ۔لاکھوں روپے فنڈز سے تعمیر ہونے والی530فٹ گلی عر صہ دراز سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار تھی مگر کسی نے بھی اس پر توجہ ناں دی ۔وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی ایم پی اے حلقہ پی پی سیون راجہ محمد علی نے مذکورہ گلی کے لیے لاکھوں روپے کا فنڈز جاری کیا جس کا کام مکمل ہو گیا ہے ۔ معروف سیاسی وسماجی شخصیت حاجی منشی ریاض آف بیورکی طر ف سے وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی ایم پی اے حلقہ پی پی سیون راجہ محمد علی، صدر مسلم لیگ ن تحصیل کہوٹہ راجہ محمد بشیر اور چیئر مین یونین کونسل بیور کا تہ دل سے شکر یہ ادا کیا ہے

Show More

Mohammad Naseer Raja

Chairman and founder of www.pothwar.com Tel: 0044-7763249391

Related Articles

Back to top button