
حکومت پنجاب کی شجرکاری مہم کے سلسلے میں پنجاب سپورٹس بورڈ کی طرف سے سوار محمد حسین شہید (نشان حیدر) سپورٹس اسٹیڈیم اور سول کلب گوجرخان میں پودے لگانے کا کام شروع کیا گیاڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر راولپنڈی عبدالوحید بابر نے سوار محمد حسین شہید (نشان حیدر)سپورٹس اسٹیڈیم گوجرخان اور ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر جہلم شمس توحید عباسی نے سول کلب گوجرخان میں پودا لگا کر مہم کا آغاز کیا اس موقع پر تحصیل سپورٹس آفیسر گوجرخان مظہر شیر تحصیل سپورٹس آفیسر جہلم شہزاد احمد اور کرکٹ ایسوسی ایشن گوجرخان کے صدر راجہ اصغر سعید کیانی سینئر نائب صدر خواجہ حمید الدین اور رضوان بھٹی سمیت کرکٹ ایسوسی ایشن گوجرخان کے دیگر عہدیداران واسٹیڈیم سٹاف نے بھی اپنے ہاتھوں سے پودے لگا کر شجرکاری مہم میں حصہ لیا
گوجرخان، اسسٹنٹ کمشنر مرضیہ سلیم کا محرم الحرام کے حوالہ سے جلوس کے روٹس کو چیک کیا
گوجرخان، اسسٹنٹ کمشنر مرضیہ سلیم کا محرم الحرام کے حوالہ سے جلوس کے روٹس کو چیک کیا اس موقع پر اے ایس پی عبداللطیف ایس ایچ اوشیخ قاسم چیف آفیسر مخدوم بلال اور چاند مبین بھی موجود تھے جلوس کے راستوں کی صفائی ستھرائی اور سٹریٹ لائٹس کا نظام بہتر کرنے کیلئے بلدیہ کوہدایت کی جبکہ سیکورٹی کے حوالہ سے پولیس کو سی ٹی وی کیمرے اور جلوسوں کو مکمل سیکورٹی فراہم کرنے اور واک تھروگیٹ نصب کرنے کی بھی ہدایات کیں
گوجرخان کمپیوٹر اراضی ریکارڈ سنٹر سے ٹاؤٹ مافیا کاخاتمہ کیا جائے
معروف سماجی رہنما راجہ ساجد یوسف نے اپنے جاری بیان میں کہا ہے کہ گوجرخان کمپیوٹر اراضی ریکارڈ سنٹر سے ٹاؤٹ مافیا کاخاتمہ کیا جائے اور اے ڈی ایل آر کی بڑھتی ہوئی عوامی شکایات کا نوٹس لیا جائے گڈ گورنس پر دھبہ بننے والے اہلکاروں کو فی الفور سنٹر سے تبدیل کر کے فرض شناس اور سائلین سے تعاون کرنے والا عملہ تعینات کیا جائے راجہ ساجد نے کہا کہ گوجرخان کے عوام عرصہ دراز سے کمپیوٹر سنٹر میں عوام کو ذلیل و خوار کرنے مال بٹورنے اور ٹاؤٹ مافیا کے راج اور عملہ کی دیگر شکایات کررہے ہیں لیکن ارباب اختیار کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگتی اس صورتحال کا نوٹس لیا جائے اور کمپیوٹر سنٹر کے ستائے ہوئے عوام کی شکایات کا ازالہ کیا جائے
تحریک انصاف کی حکومت ایسے اقدامات نہ کرے جس سے عوام میں بددلی اور مایوسی پھیلے
گوجرخان اتحاد گروپ کے صدر اور تاجر رہنما حاجی محمد اصغر قریشی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت ایسے اقدامات نہ کرے جس سے عوام میں بددلی اور مایوسی پھیلے اقتصادی مشیر میاں عاطف کے حوالہ سے ملک بھر کے مذہبی حلقوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے وزیراعظم عمران خان اپنی صفوں میں بیٹھے ایسے ساتھیوں کے مشوروں پر عمل نہ کریں جس سے ان کی سبکی ہو حاجی اصغر قریشی نے کہا کہ پوری قوم کو امید ہے کہ عمران خان نے جس نظریہ پر ووٹ حاصل کئے ہیں اور اقتدار میں آئے ہیں وہ عملی طور پر نافذ کر کے عوام کو تبدیلی کا احساس دلائیں گے خاص کر قومی خزانے سے لوٹی گئی رقم بھی واپس لائیں گے۔
تبدیلی کے نام پر ووٹ لے کر برسراقتدار آنے والوں نے چند دنوں میں ہی مہنگائی کا سیلاب لا کر عوام کے چودہ طبق روشن کر دیے ہیں
مسلم لیگ ن یوتھ ونگ گوجرخان کے رہنما خواجہ محمد جہانگیر نے کہا ہے کہ تبدیلی کے نام پر ووٹ لے کر برسراقتدار آنے والوں نے چند دنوں میں ہی مہنگائی کا سیلاب لا کر عوام کے چودہ طبق روشن کر دیے ہیں انہوں نے کہا کہ بجلی گیس کھاد چینی اور دیگر اشیاء میں اضافہ سے عوامی مشکلات میں اضافہ ہو گیا ہے خواجہ جہانگیر نے کہا کہ مہنگائی کے علاوہ بدترین لوڈشیڈنگ کاسلسلہ بھی عروج پر ہے شدید گرمی اور حبس کے موسم میں گھنٹوں بجلی بند رکھنا کس بات کی سزا ہے پی ٹی آئی حکومت اپنے ابتدائی دنوں میں ہی غیر مقبول ہو گئی ہے عوام دشمن پالیسیوں کی وجہ سے اب قوم نوازشریف سنہری دور کو یاد کررہی ہے انہوں نے کہا کہ عوام دوست پالیسیوں کی وجہ سے نوازشریف کی مقبولیت آج بھی عوام میں پہلے سے زیادہ ہے۔
راجہ بشارت حسین کو صوبائی وزیر قانون بننے پر مبارک باد
مسلم لیگ ق کے رہنما حاجی الیاس آف موہری برسال نے مسلم لیگ ق کے سینئر رہنما راجہ بشارت حسین کو صوبائی وزیر قانون بننے پر مبارک باد پیش کی ہے اور امید کااظہار کیا ہے کہ وہ اپنی ذمہ داریاں بطریق احسن نبھائیں گے اور قانون وانصاف کی بالادستی کیلئے اپنا کردار بھرپور طریقہ سے اد اکریں گے ۔



