بریٹویل، سلاؤ یوکے میں قوالی نائٹ پیش کی جا رہی ہے۔ ایس کے اے پیور ایونٹس کے تعاون سے بریٹویل سینٹر، وینٹورتھ ایونیو، بریٹویل، سلاؤ برکشائر کاؤنٹی، انگلینڈ یوکے می ں سات 7 ستمبر 2018ء بروز جمعہ کی شام سات 7pm بجے سے لیکر گیارہ 11pm بجے رات تک قوالی نائٹ پروگرام پیش کیا جا رہا ہے۔ ایوننگ آف صوفی میوزک میں نفیس عرفان اس محفل کے روح رواں ہونگے۔ بیس پاؤنڈ کے ٹکٹ میں ڈنر بھی ہو گا۔کھانے کے ساتھ قوالی کا مزا بھی لیجئے۔
Slough; Qawali night will be held at Wentworth ave in Britwell, Slough from 7pm, today 7th Sept, Nafees Irfan will preform Sufi music.
یوم دفاع پاکستان پر راۂ حق کے شہیدوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔ زاہد راجہ
یوم دفاع پاکستان پر راۂ حق کے شہیدوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔ زاہد راجہ ۔ پاکستان تحریک انصاف یوکے کے مرکزی راہنماء سرپرست اعلی ساؤتھ ایسٹ زون و سنیئر نائب صدر پی ٹی آئی کشمیر جناب محمد زاہد راجہ نے چھ ستمبر یوم دفاع پاکستان پر پاک فوج کے شہیدوں کو سلام عقیدت پیش کیا ہے۔ جنہوں نے بغیر اعلان جنگ کئے رات کی تاریکی میں بزدلوں کی طرح چھپ کر وطن عزیز اسلامی جمہوریۂ پاکستان پر حملہ کرنے والے دشمن ملک بھارت کے دانت کھٹے کرکے رکھ دئیے تھے اور جرأت اور بہادری کی داستان رقم کرتے ہوئے اسکے ناپاک قدم پاک دھرتی پر نہ پڑنے دئیے تھے۔ پاک فوج نے دشمن کا حملہ ناکام بنایا اور اسے شکست سے دوچار بھی کیا تھا۔ پاکستانی فوج اور پاکستانی عوام کے ساتھ آزاد کشمیر کے عوام بھی وطن کے چپہ چپہ کے دفاع کے لئے انکے شانہ بشانہ لڑے اور پشت پر کھڑے رہے۔ کشمیر کے محاذ سے لیکر مشرقی اور مغربی پاکستان پر محاذ جنگ سترہ دن تک گرم رہا۔ پاکستانی فوج نے جوانوں نے اپنی شہادتیں پیش کیں اور دشن کے کاری وار کو روکا۔ انہی کی ان عظیم قربانیوں کی بدولت آج ہم آزاد فضاؤں میں سانس لے رہے ہیں۔ ہمیں اپنی شہیدوں اور گازیوں کی وطن عزیز کے لئے دی گئی عظیم قربانیوں کو بھولنا نہیں چاہیے۔ اور ان کی خدمات اور لازوال قربانیوں کو یاد رکھنا چاہیے۔ محمد زاہد راجہ نے پاک فوج کے تمام شہداء کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔ جنہوں نے وطن کی سلامتی کے لئے اپنی جانیں قربان کیں اور بہادری کی ایک داستان ہمارے بہتر مستقبل اور آزادی کے لئے اپنے گرم سرخ لہو سے رقم کر گئے۔
Raja Junaid killed in fatal accident
London; Raja Junaid of Dhok Saad Alam, Morra Heeran in Choa Khalsa has been killed in a fatal accident in UK. Namaz e janaza will be held today at 5pm.