DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com
Kahuta: Al-Khalil Welfare Organization Celebrates First Anniversary in Kahuta, Honors Community Service and Support for Women and Orphans
الخلیل فلائی تنظیم گرڈ اسٹیشن کہوٹہ کی پہلی سالگرہ،معرو ف سیاسی وسماجی شخصیت آصف ربانی قریشی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،5نومبر2024)
الخلیل فلائی تنظیم گرڈ اسٹیشن کہوٹہ کی پہلی سالگرہ،معرو ف سیاسی وسماجی شخصیت آصف ربانی قریشی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی،کیک کاٹا اور دعا کی،تفصیل کے مطابق گذشتہ روز الخلیل فلائی تنظیم گرڈ اسٹیشن کہوٹہ کی پہلی سالگرہ کی پروقار سادہ سی تقریب منعقدہو ئی جس میں چیئرمین غلام ربانی ویلفیئر ٹرسٹ کہوٹہ معروف سیاسی و سماجی شخصیت آصف ربانی قریشی اور سفینہ شاہین ایڈووکیٹ نے (الخلیل فلائی تنظیم گرڈ اسٹیشن کہوٹہ) کی سالانہ سالگرہ کا کیک کاٹا اور وہاں موجود سلائی سنٹر میں کام سیکھنے والی خواتین اور اہل علاقہ سے خطاب کیا اور کہا کہ نیکی کام جو بھی کرتا ہے اللہ پاک کی غیب میں مدد کرتا ہے (الخلیل فلائی تنظیم گرڈ اسٹیشن کہوٹہ) انتہائی کم عرصے میں علاقے کی غریب یتیم بیواہ خواتین کی ویلفیئر کے لیے بہت کام کیا ہے انہوں نے بے شمار خواتین کو سلائی کڑھائی کا ہنر سیکھا کر اپنے پاؤں پر کھڑا کیا جبکہ ٹیویشن سنٹر میں محلے کے یتیم و غریب بچوں کو فری تعلیم کی سہولیت فرائم کر کے ایک بڑا نیکی کا کام کیا ہے میں اس ویلفیئر کے ساتھ تعاون کرنے سب معززین کا شکریہ ادا کرتا ہوں اور مبارکباد پیش کرتا ہوں کہ وہ ایک بڑھے ہی نیکی کے کام میں حصہ ڈال رہے ہیں انہوں نے ویلفیئر کے سربراہان صاحبزادہ حافظ صغیر احمد خطیب جامع مسجد الخلیل، صاحبزادہ فرید احمد صدر مسجد کمیٹی، دربار عالیہ الطافیہ گیلانہ بکھر شریف اسلام آباد کے خادم کبیر احمد قادری اور بنت حاجی محمد خلیل کو مبارکباد پیش کی ہے ان کی شب و روز محنت سے یہ (الخلیل فلائی تنظیم گرڈ اسٹیشن کہوٹہ) احسن طریقے سے چلا رہے ہیں آخر میں تمام عالم اسلام کے لیے خصوصی دعا کی گی اور جامع مسجد بانی حاجی محمد خلیل مرحوم ؒ کے لیے بھی خصوصی دعا کی گی۔




