1 November 2024DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta: Teenage boy Rescued Safely After 24 Hours Trapped in Mountainside Cave in Narh

کہوٹہ کے علاقہ نڑھ میں بکریاں چراتے ہوئے پہاڑی میں پھنسنے والے 12سالہ بچے کو بحفاظت نکال لیا گیا

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،1نومبر2024)
کہوٹہ کے علاقہ نڑھ میں بکریاں چراتے ہوئے پہاڑی میں پھنسنے والے 12سالہ بچے کو 24گھنٹوں کے بعد بحفاظت نکال لیا گیا، ریسکیو1122، سول ڈیفنس کہوٹہ اور مقامی افراد نے بچے کو نکالا، پولیس تھانہ کہوٹہ کے اہلکار بھی موجود تھے،تفصیل کے مطابق کہوٹہ کی یونین کونسل نڑھ کے علاقہ جمہیتر کے قریب بارہ سالہ بچہ بکریاں چراتے ہوئے پہاڑ میں موجود ایک تنگ سوراخ میں گر کر پھنس گیا تھا جسے چوبیس گھنٹے سے زائد وقت گزرنے کے بعد علاقہ عوام اور ریسکیو 1122 کے کامیاب آپریشن کے بعد پہاڑ کو توڑ کر بحفاظت نکال لیا گیا۔ آپریشن میں ریسکیو 1122،سول ڈیفنس کہوٹہ کے اہلکار اور پولیس تھانہ کہوٹہ اور اہل علاقہ نے بھرپور تعاون کیا۔ بچہ جسمانی و ذہنی طور پر نارمل ہے بچے کا نام طیب، عمر بارہ سال اور پٹھان فیملی سے ہے جو عارضی طور پر قریبی گاؤں میں رہائش پزیر ہیں۔

Kahuta, November 1, 2024 — A 12-year-old boy named Tayyab, temporarily residing with his family in a nearby village, was successfully rescued after being trapped in a narrow mountain crevice for over 24 hours in the Narh area of Kahuta. Tayyab fell into the crevice while herding goats near the Jamhitar region.

The rescue mission was a joint effort involving Rescue 1122, Kahuta Civil Defense, local police, and community volunteers. Working tirelessly, the rescue team carefully broke through the rock to retrieve the boy safely. Medical checks confirmed that Tayyab is in stable physical and mental health.

منیند شریف میں خطہ پوٹھوہار کے معروف شعر خواں و کہوٹہ کی ممتاز سیاسی وسماجی شخصیت حاجی غلام رسول عباسی کی ساس سپرد خاک

The mother-in-law of Haji Ghulam Rasool Abbasi, a prominent political and social figure of Potohar region’s poet Khawan and Kahuta, was laid to rest in Muneend Sharif

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،1نومبر2024)
خطہ پوٹھوہار کے معروف شعر خواں و کہوٹہ کی ممتاز سیاسی وسماجی شخصیت حاجی غلام رسول عباسی کی ساس صاحبہ اور غلام یزدانی عباسی کی پھوپھی جان سپرد خاک،مرحومہ کی نمازِ جنازہ ان کے آبائی گاؤں منیند شریف میں ادا کیا گیا نمازئے جنازہ میں مسلم لیگ ن کے ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون راجہ صغیر احمد،سابق وزیر اعظم پاکستان کے معاون خصوصی حافظ عثمان عباسی،سجادہ نشین دربا عالیہ منیند شریف ساہیں زاہد محبوب صابری،چیئرمین یونین کونسل بیور راجہ فیاض احمد، چیئرمین یونین کونسل کھڈیوٹ سجاد ستی، سید امام حسین شاہ،شہزادہ کشمیرمعروف شعر خواں راجہ عبد الحفیظ بابر،خطہ پوٹھوار کے معروف شعر خواں اسد عباسی،معروف سیاسی وسماجی شخصیت عبد القدوس عباسی،معروف سیاسی وسماجی شخصیت حاجی ملک منیر اعوان، سابق چیئرمین زکوۃ کمیٹی عنائت اللہ ستی،حاجی مسعود عباسی،نوجوان قیادت راجہ عرفان سرور امیدوار برائے چیئرمین یونین کونسل مٹور،راشد مبارک عباسی،نمبردار ندیم عباسی کیرل،راجہ خورشید آف گوہڑہ راجگان،راجہ ظہور آف گوہڑہ راجگان،انعام کیانی کلیال (پنجاب پولیس)،ندیم ستی منیند شریف،حافظ زبیر عباسی منیند شریف، راجہ طارق سرور آف تھوہا راجگان،سرفرازقریشی،معروف سوشل میڈیا ایکٹیو خالد عباسی، صحافی کبیر احمدجنجوعہ سمیت بڑھی تعداد میں سیاسی وسماجی شخصیات نے شرکت کی۔

 

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button