26 October 2024DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta Soldier Taimoor Abbasi Martyred in Khyber Operation; Funeral to be Held in Kairal, Panjar

شہیدو ں،غازیوں کی سر زمین کہوٹہ کارہائشی پاک فوج کا جوان تیمور عباسی وطن عزیز پر قربان ہو گیا

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،26اکتوبر2024)
شہیدو ں،غازیوں کی سر زمین کہوٹہ کارہائشی پاک فوج کا جوان وطن عزیز پر قربان ہو گیا،کہوٹہ کے علاقہ کیرل والے حسن اختر عباسی کا بیٹا، ذکاء للہ عباسی اور ثناء للہ عباسی کا ماموں زاد بھائی، راشد مبارک عباسی کا کزن تیمور عباسی وادی تیرہ آپریشن میں شہیدنمازے جنازہ آج مورخہ26اکتوبر2024بروز ہفتہ دن1بجے ان کے آبائی گاؤں تحصیل کہوٹہ کی یونین کونسل پنجاڑ کے گاؤں کیرل میں ادا کیا جائے گا۔

Mator(Pothohar.com, Kabir Ahmed Janjua, October 26, 2024) – Taimoor Abbasi, a proud son of Kahuta and a soldier of the Pakistan Army, embraced martyrdom in the line of duty during an operation in the Tirah Valley. A resident of the Kahuta area of Kairal, Taimoor Abbasi was the son of Hasan Akhtar Abbasi and cousin to Zakaullah and Sanaullah Abbasi.

namaz e janaza is scheduled for today, October 26, 2024, at 1:00 p.m. in his ancestral village in Union Council Panjar, Kairal, Kahuta Tehsil.

آر ڈبلیو ایم سی کے انچارج کامران امجدکے حکم پر نالوں کی صفائی کا کام شروع

On the orders of RWMC in-charge Kamran Amjad, the work of cleaning the drains started

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،26اکتوبر2024)
آر ڈبلیو ایم سی کے انچارج کامران امجدکے حکم پر نالوں کی صفائی کا کام شروع،مچھلی چوک پولی کا جائزہ لیا اور خصوصی ہدایات جاری،آر ڈبلیو ایم سی کے انچارج کامران امجدکے ہمراہ سپروائزر عمران رشید بھی موجود تھے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کا صاف ستھرا پنجاب ویژن پروگرام کو کامیاب بنایا جائے گا وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کا صاف ستھرا پنجاب کا مقصد صوبہ پنجاب کو گندگی سے پاک کر کے صحت مند اور خوبصورت بنانا ہے جس کے تحت سڑکوں بازاروں گلی محلوں سکولز سمیت تمام عوامی مقامات کی صفائی کو یقینی بنایا جائے گا۔

بار سلونا میں راجہ ندیم احمد کے اعزاز میں پرتکلف دعوت کا اہتمام

A reception was organized in honor of Raja Nadeem Ahmed in Barcelona

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،26اکتوبر2024)
سابق امیدوار برائے ایم پی اے سابق چیئرمین و ناظم راجہ ندیم احمد کے اعزاز میں پرتکلف دعوت کا اہتمام،معززمہمان کی تواضع مختلف کھانوں سے کی گئی، تفصیل کے مطابق حلقہ پی پی سیون کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت سابق امیدوار برائے ایم پی اے حلقہ پی پی سیون،سابق چیئرمین و ناظم راجہ ندیم احمدجو ان دنوں بیرون ملک کے دورے پر گئے ہیں گذشتہ روز سپین کے شہر بار سلونا میں راجہ ندیم احمد کے اعزاز میں ان کے بھائیوں، راجہ سعیداحمد، راجہ علی اصغر اور دیگر دوستوں کی طرف سے آئے روز پر تکلف دعوتوں کا اہتمام کیا جا رہا ہے، راجہ ندیم احمد نے اپنے بڑھے بھائیوں راجہ سعیداحمد، راجہ علی اصغر اور دیگر تمام دوستوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button