DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com
Kallar Syedan: Former Prime Minister Shahid Khaqan Abbasi Meets Maulana Abdul Rashid Rabbani
شاہد خاقان عباسی نے دورہ چکیالہ میں جمعیت علمائے برطانیہ کے سرپرست مولاناعبدالرشید ربانی سے ملاقات

کلرسیداں –(پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،26، اکتوبر، 2024ء ) –عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے دورہ چکیالہ میں جمعیت علمائے برطانیہ کے سرپرست مولاناعبدالرشید ربانی سے ملاقات کی ان کی دینی خدمات کو بیحد سراہا اور ان کی خریت دریافت کی۔مولانا عبدالرشید ربانی نے کہا کہ وہ نصف صدی سے برطانیہ میں دین اسلام کہ تبلیغ و اشاعت میں مصروف ہیں۔پاکستان کلمہ کی بنیاد پر حضرت قائداعظم،مولاناچشبیر عثمانی،نوابزادہ لیاقت علی خان کی قیادت میں حاصل کیا گیا یہ نعمت خداوندی ہے یہ ہمیشہ قائم رہے گا انہوں نے کہا کہ دین اسلام ہی سچا مذہب ہے اس نے اج نہیں تو کل کرہ ارض پر رائج ہو کر رھنا ہے بس کے لیئے اسے سچے لوگوں کی تلاش یے انہوں نے کہا کہ برطانیہ میں ہم سب مسلمان کئی معاملات پر اختلاف کے باوجود دین اسلام کے نام پر متحد ہیں ہم وہاں جبر سے نہیں دلیل سے گفتگو کرتے ہیں برطانیہ کے پادری، حکومت اور سرکاری مشینری ہماری باتوں کو بغور سنتی ہے اور حتی المقدور ہمارے مسائل حل کرتی ہے اسے ہماری رائے سے اختلاف ہو سکتا ہے مگر ہماری ذات نہیں مگر پاکستان میں معاملہ باالکل ہی الٹ ہے یہاں جو کسی سے اختلاف رائے رکھتا ہے وہ اس کی ذات سے اختلاف شروع کردیتا یے یہ درست طرزعمل نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کو برطانیہ میں اپنی بات کہنے کی مکمل آزادی ہے کئی مقامات پر برطانیہ نے ہمیں مساجد میں لاؤڈ اسپیکر پر اذان کی اجازت دے دی یے نکاح اور طلاق کے ہمارے نظام کو بھی قبول کیا ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں مسائل کی وجہ اسلام سے دوری ہے ہم نے اسلام کے وعدے پر پاکستان حاصل کیا اور آج اس وعدے کو فراموش کر بیٹھے ہیں ہم اج بھی خود کو دامن اسلام سے وابستہ کر کے دریش مسائل سے نجات حاصل کر سکتے ہیں انہوں نے ملکی سیاست میں شاہد خاقان عباسی کے موقف کو درست قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ ان کے ٹی وی پروگرام باقاعدگی سے دیکھتے ہیں ان سے رہنمائی لیتے ہیں ان جیسے لوگ ہی ملک کو بہتر کر سکتے ہیں اس موقع پر حافظ عثمان عباسی،راجہ طلال خلیل،خضران عباسی،مولانا احسان اللہ چکیالوی،چوہدری عبدالغفور،حافظ عنایت اللہ و دیگر بھی موجود تھے اس موقع پر اہل دیہہ نے چکیالہ تک سوئی گیس لائن مکمل کرنے پر شاہد خاقان عباسی کا شکریہ ادا کیا بعد ازاں مولانا احسان اللہ چکیالوی نے شاہد خاقان عباسی کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیا۔
Kallar Syedan– (Pothwar.com, Ikram ul Haq Qureshi, October 26, 2024) – Shahid Khaqan Abbasi, leader of the Awami Pakistan Party and former Prime Minister, visited Chakiala where he met with Maulana Abdul Rashid Rabbani, a prominent Islamic leader and patron of Jamiat Ulema-e-Britain. Abbasi praised Maulana Rabbani’s dedication to promoting Islam over the past five decades in the UK.
Maulana Rabbani emphasized the unity among Muslims in the UK, noting they conduct interfaith dialogues with mutual respect. Despite religious differences, he explained, Muslims in Britain are respected, with the government allowing public calls to prayer and recognizing Islamic practices such as marriage and divorce. However, Rabbani noted a sharp contrast in Pakistan, where disagreements often lead to personal conflicts.
He also attributed many of Pakistan’s challenges to a drift from Islamic values, advocating a return to these principles for national improvement. During the visit, local residents expressed gratitude to Abbasi for the recently completed gas pipeline extension to Chakiala. The event concluded with a dinner hosted in Abbasi’s honor by Maulana Ehsanullah Chakialvi.
عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی دورہ چکیالہ
Former Prime Minister and Awami Pakistan Party Leader Shahid Khaqan Abbasi Visits Chakiala




