DailyNewsHeadlinePothwar.comRawat
Rawat: Police constable Ehsan martyred during an exchange of fire with an attacker near Baga Sheikhan,
روات کے قریب بگا شیخاں میں پولیس مقابلہ میں پولیس کانسٹیبل احسان شہید

روات–(پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،19، اکتوبر، 2024ء ) –تھانہ روات کے قریب بگا شیخاں میں پولیس مقابلہ میں پولیس کانسٹیبل احسان شہید۔حملہ اور بھی مارا گیا۔تفصیلات کے مطابق پولیس ملازمین ڈھوک رعائت بگا شیخاں ناکہ لگا کے کھڑے تھے کہ ایک مشکوک شخص کو رکنے کا اشارہ کیا تو مذکورہ شخص نے پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کر دی ایک گولی پولیس کانسٹیبل محمد احسان کو چھاتی پر لگی جس سے وہ موقع پر شہید ہو گیاپولیس کی جوابی فائرنگ سے ڈاکو بھی موقع پر ہلاک ہو گیا پولیس کی بھاری نفری کو بھی طلب کر لیا گیا۔




