14 October 2024DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: Rescue 1122 Safely Captures Python Inside House in Skot

ریسکیو 1122 کلر سیداں نے بروقت کارروائی کر کے گھر میں گھسنے والے خطرناک سانپ کو قابو کر لیا

کلرسیداں –(پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،14، اکتوبر، 2024ء ) –ریسکیو 1122 کلر سیداں نے بروقت کارروائی کر کے گھر میں گھسنے والے خطرناک سانپ کو قابو کر لیا۔سکوٹ کے رہائشی محمد ذیشان نے ریسکیو 1122 کو اطلاع دی تھی کہ ان کے گھر میں ایک خطرناک سانپ داخل ہو گیا جس پر ریسکیو 1122 کا عملہ اطلاع پر عمل کرتے ہوئے فوری طور پر موقع پر پہنچ گیا اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے پائتھن نسل کے نایاب سانپ کو بحفاظت قابو کر لیا۔ انچارج ریسکیو 1122حارث فاروق نے بتایا کہ انہوں نے محکمہ وائلڈ لائف سے رابطہ کرکے سانپ ان کے سپرد کردیا

Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram ul Haq Qureshi, October 14, 2024) – Rescue 1122 swiftly responded to a distress call and successfully captured a dangerous snake that had entered a home in the Skot area of Kallar Syedan.

Muhammad Zeeshan, a resident of Sokot, alerted Rescue 1122 after spotting the snake inside his house. The rescue team promptly arrived at the scene and, using their professional skills, safely captured the rare python. Haris Farooq, Incharge of Rescue 1122, confirmed that they handed over the snake to the Wildlife Department after making contact with them.

عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا مختصر دورہ کلرسیداں

Former Prime Minister Shahid Khaqan Abbasi made a brief visit to Kallar Syedan

کلرسیداں –(پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،14، اکتوبر، 2024ء ) –عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا مختصر دورہ کلرسیداں،چواخالصہ کے گاؤں ٹکال میں تحصیلدار راجہ امجد علی کے فرزند راجہ جہانزیب علی کی دعوت ولیمہ میں شرکت کی اس سے قبل جمعیت علمائے اسلام کی صوبائی جنرل کونسل کے رکن مولانا احسان اللہ چکیالوی سے ملاقات کی اور کہا کہ آئین و قانون کی حکمرانی کے سوا تمام تجربات وقت کا ضیائع ہیں اس طرح کے تجربات ماضی میں بھی کیئے جا چکے ہیں انہوں نے کہا کہ جمہوریت کا مطلب عوامی رائے کو قبول کرنا ہے مگر گزشتہ انتخابات میں جنہیں ووٹ پڑے وہ تو ہار گئے جیتنے والے خود شرمندہ ہیں انہوں نے کہا کہ پون صدی سے ملک میں مختلف تجربات کیئے جا رہے ہیں اس طرح کے تجربات سے مسائل حل نہیں ہوتے بلکہ مزید الجھ جاتے ہیں بیلٹ ہی اقتدار تک پہنچنے کا واحد راستہ ہے اس کے سوا تمام راستے مایوسیوں محرومیوں میں اضافے کا موجب بنتے ہیں انہوں نے کہا کہ ائین اور قانون پر اس کی روح کے مطابق ہی عمل کرکے درہیش مسائل سے نجات حاصل کر سکتے ہیں مولانا احسان اللہ چکیالوی نے کہا کہ جے یو آئی کا موقف بڑا واضع اور جاندار ہے ہم حکومت کے ساتھ ہیں نہ ہی پی ٹی ائی کے ساتھی ہیں ہم آئین پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں اس موقع پر حافظ عثمان عباسی بھی موجود تھے۔

شنگھائی کانفرنس ملکی ترقی میں اہم سنگ میل ثابت ہو گی,طارق فضل چوہدری

Shanghai Conference will be an important milestone in the country’s development, Tariq Fazal Chaudhry

کلرسیداں –(پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،14، اکتوبر، 2024ء ) –مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ شنگھائی کانفرنس ملکی ترقی میں اہم سنگ میل ثابت ہو گی اس میں رکاوٹ ڈالنے والوں سے اہنی ہاتھوں سے نمٹیں گے کوئی جماعت نہیں پوری ریاست اور عوام اس کے میزبان ہیں۔آئینی ترامیم پارلیمان کا استحقاق ہے جس کا مقصد پارلیمان کو مزید بااختیار بنانا اور مضبوط کرنا ہے آئی پی پیز کے مسئلے کا نوٹس لینے پر وزیراعظم شہباز شریف مبارکباد کے مستحق ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو کلرسیداں میں سابق چیئرمین یوسی نلہ مسلماناں چوہدری شفقت محمود سے ان کے والد محترم اور اسلام اباد کے ریٹائرڈ تحصیلدار چوہدری محمد حسین کی وفات پر فاتحہ خوانی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ اسلام اباد پر ایک بار پھر دھاوا بولنے کا ارادہ رکھنے والے جان لیں کہ اس بار ان سے کسی نرمی کا برتاؤ نہیں کیا جائے گا پوری قوم شنگھائی کانفرنس کے مندوبین کا خیرمقدم کر رہی ہے اگر دوست ممالک پاکستان میں سرمایہ کاری کے خواہاں ہیں تو اس سے کسی کو کیا تکلیف ہے؟کانفرنس کے موقع پر اسلام اباد پر دھاوا بولنے کی دھمکیاں دینے والے ملکی ترقی کے ہی کیوں دشمن ہیں۔انہوں نے کہا کہ ائی پی پیز قوم کا خون نچوڑ رہی ہیں وزیراعظم شہبازشریف نے اس بابت بروقت نوٹس لیا جس سے ملک بھر میں بجلی دس روپے یونٹ سستی ہو جائے گا یہ کام پی ٹی آئی نے اپنے چار سالہ دور میں کیوں نہ کیا؟انہوں نے کہا کہ سعودیہ کا بڑا وفد پاکستان کے دورے پر ہے یہ مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کرکے ہمارے مسائل کم کرنا چاہتے ہیں دوست ممالک ملک کو مشکل صورتحال سے نکالنا چاہتے ہیں مگر کچھ بدبختوں کی سیاست ہی احتجاج سے شروع ہوکر احتجاج پر ختم ہوتی ہے انہیں ملکی ترقی سے کوئی غرض ہی نہیں
انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ پارلیمان کو ائینی ترامیم کا استحقاق ہے اپنے اتحادیوں اور مولانا فضل الرحمان سے اعلی سطعی مذاکرات جاری ہیں امید ہے سبھی ایک پیچ پر جمع ہو جائیں گے ائینی ترامیم کا مقصد پارلیمان کو مزید مضبوط کرنا ہے۔

سینئر صحافی سردار سلطان سکندر نے پروفیسر ڈاکٹر صاحبزادہ ساجد الرحمن سے انکی رہائش گاہ پر ملاقات

Senior Journalist Sardar Sultan Sikandar met Professor Dr. Sahibzada Sajidur Rahman at his residence

کلرسیداں –(پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،14، اکتوبر، 2024ء ) –سینئر صحافی سردار سلطان سکندر نے معروف سکالر اور دربارعالیہ مجددیہ بگھار شریف کے سجادہ نشین پروفیسر ڈاکٹر صاحبزادہ ساجد الرحمن سے انکی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور آ پس میں کتب کا تبادلہ کیا اس موقع پر بلال احمد خان آف جھنگ بھی موجود تھے۔

معروف پٹھواری شاعر و صحافی کامران حشر کے زیراہتمام 15 اکتوبر جسوالہ میں پٹھواری بیت بازی، شعرخوانی کی محفل منعقد ہوگی

Pothwari Baitbazi, folk songs will be held in Jaswala on October 15.

کلرسیداں –(پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،14، اکتوبر، 2024ء ) –معروف پٹھواری شاعر و صحافی کامران حشر کے زیراہتمام 15 اکتوبر جسوالہ میں پٹھواری بیت بازی، شعرخوانی کی محفل منعقد ہوگی جس میں سابق مشیر پی آئی ایم ایف و ممبر ورلڈ کالمسٹ کونسل، مفکر پٹھوار راجہ شاھد رشید مہمان خصوصی ہوں گے، ثاقب امام رضوی صدارت کریں گے۔ چوھدری احتشام اکرم اور حافظ ناصر محمود کے درمیان شعر خوانی ہو گی۔

مسلم لیگ ن کے رہنما حافظ محمد علی قادر کی دختر کی تقریب رخصتی لونی جسیال کلر سیداں میں ہوئی

PML-N leader Hafiz Muhammad Ali Qadir’s daughter’s wedding ceremony was held at Looni Jasyal

کلرسیداں –(پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،14، اکتوبر، 2024ء ) –مسلم لیگ ن کے رہنما حافظ محمد علی قادر کی دختر کی تقریب رخصتی لونی جسیال کلر سیداں میں ہوئی جس میں مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی راجہ صغیر احمد ،سابق ناظم شیخ حسن ریاض، راجہ ظفر محمود، چوہدری اخلاق، عابد زاہدی،شیخ حسن سرائیکی، ڈاکٹر طاہر حمید، سحر ہاشمی،شیخ قمر الاسلام،شیخ شعور قدوس، وسیم احمد،راجہ شاہد بھکڑال،راجہ قمر زمان ایڈوکیٹ،اظہر محمود ایڈوکیٹ، جمیل احمد نقشبندی، پروفیسر ڈاکٹر قاری گلزار احمد، عمران حسین، راجہ ازرم حمید سیالوی، علامہ غلام مصطفیٰ سیالوی اور دیگر نے شرکت کی۔

راجہ جہانزیب علی رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے دعوت ولیمہ کی تقریب چوآخالصہ کے قریب ٹکال راجگان میں ہوئی

Raja Jahanzeb Ali Walima ceremony took place at Takal Rajgan

کلرسیداں –(پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،14، اکتوبر، 2024ء ) – تحصیلدار راجہ امجد علی کے فرزند راجہ جہانزیب علی رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے دعوت ولیمہ کی تقریب چوآخالصہ کے قریب ٹکال راجگان میں ہوئی جس میں عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی،مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی راجہ صغیر احمد،راجہ جاوید اخلاص،حافظ عثمان عباسی،کرنل طلعت شبیر،کرنل خورشید اکبر راجہ،راجہ محمود الحسن،راجہ عبدالجبار بھٹی،راجہ محمد سلیم،راجہ سعداللہ علی،راجہ عبداللہ امجد،افتخار بھٹی،ملک ظہور ایڈووکیٹ،ملک تنویر،ملک نعمان امیر،صوبیدار میجر عبدالرزاق،ملک وحید،چوہدری ایاز ایڈووکیٹ،راجہ مدثر،چیف مہربان خان،چوہدری ظہیر محمود،جہانگیر افضل ہاشمی اور دیگر نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button