DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com
Kahuta: MNA Raja Saghir Ahmed Vows to Protect Local Constituency from Merging with Murree
اپنے علاقے کا تحفظ کریں گے حلقہ پی پی 7 سے کسی بھی یونین کونسل کو مری کے ساتھ نہیں جانے دیں گے,راجہ صغیر احمد

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،11اکتوبر2024)
اپنے علاقے کا تحفظ کریں گے حلقہ پی پی 7 سے کسی بھی یونین کونسل کو مری کے ساتھ نہیں جانے دیں گے ان خیالات کا اظہار ایم پی اے راجہ صغیر احمد نے میڈیا کے نمائندوں سے خصوصی گفتگو میں کیا راجہ صغیر احمد نے مزید کہا کہ علاقے کا تحفظ کرنا میرے فرائض میں شامل ہے نڑھ پنجاڑ اور کھڈیوٹ کو تحصیل کوٹلی ستیاں میں شامل کرنے کی پہلے بھی کوشش ہو چکی ہے اس وقت بھی ہم نے اس سازش کو ناکام بنایا تھا اور اب بھی اس کوشش کو ناکام کریں گے ہم اس کوشش کے خلاف قانونی طور پر سب دروازے کھٹکھٹائیں گے ہم عوام سے ہیں اور عوام کے حقوق کا تحفظ ہماری ذمہ داری ہے پہلے ہی تحصیل کہوٹہ سے دو تحصیلیں بن چکی ہیں اب ایسا نہیں ہو سکتا۔

Kahuta (Pothwar.com, Kabir Ahmed Janjua – October 11, 2024)– In an exclusive interview with media representatives, MPA Raja Saghir Ahmed strongly opposed the integration of any Union Council from PP-7 into the Murree region. He affirmed his commitment to safeguarding the interests of the local population.
Raja Saghir Ahmed revealed that previous attempts to merge Narh Panjaar and Khadyot areas into Murree had been thwarted, and he pledged to fight against any future attempts. “This is a legal battle, and we will knock on every door to ensure the protection of our people’s rights,” he stated. Highlighting that two separate tehsils had already been formed from Tehsil Kahuta, he emphasized that further changes were unacceptable.
“We are here to serve the people, and protecting their rights is our primary duty,” he added.
تحصیل کہوٹہ کی سیاسی تقسیم کو کسی صورت نہیں ہونے دیں گے
Political division of Tehsil Kahuta will not be allowed in any case
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،11اکتوبر2024)
تحصیل کہوٹہ کی سیاسی تقسیم کو کسی صورت نہیں ہونے دیں گے ہم اپنی تحصیل کا تحفظ کرنا جانتے ہیں ان خیالات کا اظہار سابق صدر پاکستان تحریک انصاف تحصیل کہوٹہ کرنل ریٹائرڈ سعید جنجوعہ نے میڈیا سے خصوصی ملاقات میں کیا سعید جنجوعہ نے مزید کہا کہ کچھ عرصہ پہلے بھی تحصیل کہوٹہ کی چار یونین کونسلز کو تحصیل کوٹلی ستیاں کے ساتھ سیاسی الحاق کا منصوبہ بنایا گیا تھا جس کے خلاف پی ٹی ائی کی مقامی قیادت اور ان یوسیز کے عوام نے بھرپور مخالفت کی تھی جس وجہ سے اس منصوبہ کو ترک کر دیا گیا تھا اب پھر کچھ دنوں سے یہ شوشا چھوڑا جا رہا ہے کہ تحصیل کہوٹہ کی ان یوسیز کو ضلع مری کا حصہ بنانے کا منصوبہ ہے میں عوام مخالف جماعت کے نام نہاد لیڈران کو باور کرانا چاہتا ہوں کہ ایسے کسی بھی منصوبہ کو پایہ تکمیل تک نہیں پہنچنے دیا جائے گا اپنے سیاسی مقاصد کے حصول کو حاصل کرنے کیلئے لوگوں کو تکلیف میں ڈالنا کہاں کا انصاف ہے میری ان یوسیز کی عوام چاہے ان کا تعلق کسی بھی پارٹی سے ہے گزارش ہے کہ وہ اس ناانصافی کو قبول مت کریں اور اگر کچھ ایسا منصوبہ اگر بنایا یا سوچا جا رہا پے تو اس کی بھرپور مخالفت کریں پاکستان تحریک انصاف کی مقامی قیادت انشائاللہ ان یوسیز کی عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔



