DailyNewsHeadlineOverseas newsPothwar.com

Denmark: Minhaj-ul-Quran Denmark Organizes Special Prayer Event for Dr. Hassan Mohi-ud-Din Qadri’s Birthday

ڈنمارک: منہاج سکول آف اسلامک سائنسز ڈنمارک کے زیر اہتمام ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی سالگرہ کی مناسبت سے دعائیہ تقریب

کوپن ہیگن(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,عقیل قادر،7اکتوبر2024)— منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک کے نارتھ ویسٹ مرکز پر منہاج سکول آف اسلامک سائنسز ڈنمارک کے زیر اہتمام منھاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کو نسل کے چیئرمین محترم ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی سالگرہ کی مناسبت سے دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا۔
تقریب کا آغاز تلاوت کلام مجید سے ہوا جبکہ سکول کے طلباء و طالبات نے بارگاہ رسالت مآب صلی اللہ علیہ وسلم میں ہدیہ نعت پیش کیا۔
پرنسپل منھاج سکول ڈنمارک علامہ ڈاکٹر حافظ محمد ادریس الازہری نے اپنے استقبالیہ کلمات میں ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی ہمہ جہت شخصیت کے حوالہ سے جامع تعارف پیش کیا اور چیئرمین سپریم کونسل کی سالگرہ کے موقع پر ان کی تعلیمی ، مذہبی، سماجی ، تربیتی اورتنظیمی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا ۔
انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر حسن محی الدین قادری قدیم و جدید علوم میں مہارت رکھنے والی شخصیت ہیں جنھوں نے پنجاب یونیورسٹی سے لا ءگریجویشن کی ڈگری، جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن لاہور سے سات سالہ علوم شریعہ کی تکمیل ، منہاج یونیورسٹی لاہور سے ماسٹرز ان عریبک اینڈ اسلامک سائنسز، سٹی یونیورسٹی لندن سے  میں ایم ایس سی، کاس بزنس سکول سٹی یونیورسٹی لندن سے  میں سپیشلائزیشن ، دستور مدینہ اور امریکی، برطانوی اور یورپی قوانین کے تقابلی و تجزیاتی مطالعہ کے موضوع پر مصر سے پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی اور آپ کے تحقیقی مقالہ کی کتاب تین زبانوں میں شائع ہوچکی ہے، آپ منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین، منہاج یونیورسٹی لاہور کے بورڈ آف گورنرز کے ممبراور فیکلٹی آف لاء کے ڈین ہیں ، جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن اور منہاج کالج فار ویمن کے سرپرست ہیں اور منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کا بین الاقوامی نیٹ ورک چلارہے ہیں ، پاکستانی مدارس میں جدید خطوط پر استوار نظام تعلیم کے فروغ کے لیے کوشاں نظام المدارس کے سرپرست ہیں ۔پرنسپل نے مزید کہا کہ ڈاکٹر حسن محی الدین قادری وہ شخصیت ہیں جو کہ شیخ الاسلام و المسلمین ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے علمی وروحانی فیضان کے امین ہیں، جن کا بے داغ ماضی ،باکردار سیرت اورباجمال صورت ہے۔
تقریب سے صدر منھاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک قیصرزبیر نجیب نے ڈینش زبان میں گفتگو کرتے ہوئےمحترم ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کا تعارف اور انکی خدمات کا ذکر کیا اور کہا کہ ڈنمارک کی سرزمین پر منہاج القرآن انٹرنیشنل کے چار مراکز قائم ہیں جہاں سے اہل ایمان کے لیے تعلیمی، تربیتی اور تبلیغی خدمات کے علاوہ نوجوان نسل کی دینی و اخلاقی تعلیم و تربیت کا ایک مثالی انتظام ہے۔ ڈنمارک میں منہاج القرآن انٹرنیشنل دینی علم کے فروغ میں بے مثال خدمات سرانجام دے رہی ہے جس کے ذریعہ سے مسلم کمیونٹی بالعموم اور نوجوان نسل بالخصوص دینی تعلیم و تربیت سے آراستہ ہو رہی ہے۔
تقریب سے ڈائریکٹر منھاج ایجوکیشن بورڈ ڈنمارک فیصل نجیب نے کلمات تشکر ادا کرتے ہوئے سنٹر انتظامیہ، اساتذہ اور طلباء وطالبات کو اس خوشی کے موقع پر مبارکباد دی ۔انہوں نے تمام اساتذہ کی خدمات کو سراہا .
دعائیہ تقریب میں ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا اورپرنسپل ڈاکٹر علامہ حافظ محمد ادریس الازھری نے دعا کروائی۔
اختتام پر تمام طلباء وطالبات کو کیک پیش کیا گیا۔
دعائیہ تقریب میں قیصرزبیر نجیب ، حافظ سجاد احمد، علی عمران، رضوان احمد ، فیصل نجیب، قاری محمد ندیم اختر، قاری ولایت خان ،کاشف خان، نفیس فاطمہ افتخار، انیسہ شاہین ، صدف شمس، یاسمین ندیم ، مریم ادریس اور دیگر نے شرکت کی ۔

Copenhagen – (Pothwar.com, Aqil Qadir, October 7, 2024) – Minhaj School of Islamic Sciences Denmark hosted a special prayer event, at the Minhaj-ul-Quran International Northwest Center to celebrate the birthday of Dr. Hassan Mohi-ud-Din Qadri, Chairman of the Minhaj-ul-Quran Supreme Council. The event commenced with the recitation of the Holy Quran, followed by students presenting naats in honor of Prophet Muhammad (PBUH).

Principal of Minhaj School, Dr. Hafiz Muhammad Idrees Al-Azhari, gave a detailed introduction to Dr. Qadri’s multifaceted personality, highlighting his contributions to education, religion, and community service. Dr. Qadri holds degrees in Law, Sharia, and Management Sciences from prestigious institutions, including a PhD on the comparative study of the Constitution of Medina and Western legal systems. His research has been published in multiple languages. He also serves as Chairman of the Minhaj-ul-Quran Supreme Council, Dean of the Faculty of Law at Minhaj University Lahore, and oversees international educational and welfare networks.

In his speech, Minhaj-ul-Quran Denmark President, Qaiser Zubair Najeeb, praised Dr. Qadri’s contributions and discussed the organization’s four centers in Denmark, which play a key role in religious education and moral training, especially for the youth.

The ceremony concluded with a cake cutting in honor of Dr. Qadri’s birthday and a prayer led by Principal Dr. Hafiz Muhammad Idrees Al-Azhari. Cake was distributed to all students, and several prominent community members participated in the event, including Qaiser Zubair Najeeb, Hafiz Sajjad Ahmed, Ali Imran, Rizwan Ahmed, and others.

Show More

Related Articles

Back to top button