DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com
Kallar Syedan: AC Coasters Overloaded and Non-Functional, Kallar Syedan Administration Fails to Enforce Rules
اے سی کوسٹرز میں اوور لوڈنگ اور اے سی بند، کلر سیداں انتظامیہ قانون نافذ کرنے میں ناکام

کلرسیداں –(پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،04، اکتوبر، 2024ء ) –کلرسیداں سے راجہ بازار راولپنڈی کے درمیان چلنے والے اے سی کوسٹرز کے اے سی چل سکے نہ ہی اوور لوڈنگ کا خاتمہ ممکن ہوا کلرسیداں کی انتظامیہ اور سٹی ٹریفک پولیس سخت اقدامات کی بجائے اپنے فرینڈلی رویئے سے قانون پر عملدرآمد کرانے میں مکمل ناکام ہے کلرسیداں شہر میں جابجا چاق و چوبند کھڑے نصف درجن سے زائد ٹریفک اہلکاروں کے سامنے سے اے سی کوسٹرز تمام کھڑکیاں اور گیٹ کھول کے چل رہی ہوتی ہیں مگر یہ انہیں اس پر گرفت میں نہیں لیتے دیگر انتظامی افسران بھی ہاتھ پر ہاتھ دھرے رہتے ہیں دوکانوں پر اشیائے روزمرہ کے نرخ کہیں زیادہ ہیں سہولت بازار میں دستیاب ہر شے پنجاب حکومت کے جاری نرخوں سے کئی گنا زائد پر فروخت کی جا رہی ہیں اور وہ یہ سب لوٹ مار وہاں موجود انتظامی اہلکار کی موجودگی اور اشیرباد سے کر رہے ہیں جو کلرسیداں کی انتظامیہ کی مکمل ناکامی کا کھلا ثبوت ہے
Kallar Syedan – (Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, October 4, 2024) – The air conditioning on AC coasters running between Kallar Syedan and Raja Bazaar Rawalpindi remains non-functional, and overloading continues unabated. Despite the visible presence of several traffic officers in Kallar Syedan, no action has been taken against these violations. Coasters are seen operating with open windows and doors, yet traffic police fail to intervene.
Additionally, everyday commodities in local shops are being sold at inflated prices, and the items in the utility markets are being sold at rates far higher than those set by the Punjab government. This exploitation happens openly under the supervision of local administrative officers, further highlighting the failure of Kallar Syedan’s administration to enforce regulations and protect consumers.
کلر سیداں میں الخدمت فاؤنڈیشن کی شجر کاری اور واٹر فلٹریشن کے منصوبے تخریب کاری کا شکار
Alkhidmat Foundation’s Plantation and Water Filtration Efforts Vandalized in Kallar Syedan
کلرسیداں –(پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،04، اکتوبر، 2024ء ) –الخدمت فاؤنڈیشن سے بغض یا قواعد و ضوابط سے لاعلمی،الخدمت فاونڈیشن نے اگست میں شجر کاری کی تھی کلرسیداں اسپورٹس اسٹیڈیم میں لگائے گئے پانچ سے چھ فٹ کے تمام درخت کھینچ کر باہر پھینک دیئے گئے یا انہیں توڑ دیا گیا اسی طرح مقامی قبرستان میں لگائے گئے درخت چوکیدار کی موجودگی میں مویشی کھا گئے جبکہ چند ایام قبل الخدمت نے تیس لاکھ کی لاگت سے ٹی ایچ کیو ہسپتال کلرسیداں ریسکیو 1122،گورنمنٹ گرلز سیکنڈری سکول میں فلٹریشن کا پانی مہیا کیا عام لوگوں کی سہولت کے لیئے پنڈی روڈ پر بھی پانی کے کے متعدد پوائنٹس رکھے جہاں پر رکشہ ڈرائیوروں نے فلٹریشن کے پانی سے رکشے دھونے شروع کر دیئے اور بار بار کی یاددھانی کے باوجود باز نہیں آ ریے جس کے نتیجہ میں ایسے حالات جنم لے رہے ہیں کہ پنڈی روڈ پر فلٹریشن کے پانی کی فراہمی بند بھی کی جا سکتی ہے
پیپلز پارٹی تحصیل کلرسیداں کے صدر معروف تاجر محمد اعجاز بٹ نے الخدمت فاؤنڈیشن کلرسیداں کے پراجیکٹ کے لیئے عطیے کا اعلان
President of People’s Party Tehsil Kallar Syedan, well-known businessman Muhammad Ijaz Butt announced the donation for the project of Al-Khidmat Foundation




