16 September 2024DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; Elderly Man Killed in Gas Cylinder Explosion in Sarhoha Village

سروہا میںگیس سلنڈر دھماکے میں 80سالہ معمر شخص جاں بحق

کلرسیداں –(پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،16، ستمبر، 2024ء ) –گیس سلنڈر دھماکے میں 80سالہ معمر شخص جاں بحق ہو گیا۔یہ افسوسناک واقعہ نواحی گاؤں سروہا میں پیش آیا جہاں چوہدری محمد شریف نے نماز فجر کے وقت کچن میں داخل ہو کر جونہی ہی لائٹ آن کی تو کیس لیکیج کے باعث زور دار دھماکے کے نتیجے میں آگ بھڑک اٹھی جس نے معمر شخص کو اپنی لیپٹ میں لے لیا وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔

Kallar Syedan – (Pothwar.com, Ikram ul Haq Qureshi, September 16, 2024) – An 80-year-old man tragically lost his life in a gas cylinder explosion. The incident occurred in the nearby village of Sarhoha when Chaudhry Muhammad Sharif entered the kitchen around Fajr prayer time. As soon as he switched on the light, a powerful explosion occurred due to a gas leak, igniting a fire that engulfed the elderly man. He died instantly at the scene.

میلاد النبی کے سلسلے کلرسیداں شہر اور مضافات میں بازاروں شاہراوں، مساجد چوراہوں اور مختلف عمارتوں کی سجاوٹ کا کام بڑی تیزی سے جاری

In connection with Milad-ul-Nabi, the work of decorating the bazaars, highways, mosques, intersections and various buildings in Kalrasidaan city and suburbs is going on very fast

کلرسیداں –(پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،16، ستمبر، 2024ء ) –میلاد النبی کے سلسلے کلرسیداں شہر اور مضافات میں بازاروں شاہراوں، مساجد چوراہوں اور مختلف عمارتوں کی سجاوٹ کا کام بڑی تیزی سے جاری ہے،مرکزی میلاد کمیٹی و مرکزی تنظیم بزم رضائے مصطفی کے زیر انتظام کلرسیداں میں تزہین کا کام جاری ہے شہر کی مصروف شاہراہ چوآروڈ پر سجاوٹ کے ساتھ ساتھ برقی لائیٹنگ کا بھی اہتمام کیا جا رھا یے پیر سید حامد علی شاہ کے مطابق نبی اخرالزمان کے یوم ولادت کے موقع پر خوشی و مسرت کا اظہار اور اہتمام ہمارے ایمان کی بیداری کی علامت ہے جبکہ چوکپنڈوری بازار کو بھی سجایا جا رھا یے چوآخالصہ،دوبیرن کلاں میں بھی سجاوٹ کا کام جاری ہے کلرسیداں کے مختلف بازاروں میں رنگ برنگی جھنڈیوں نے عجب سماں باندھ رکھا یے مختلف قصبوں بازاروں مساجد اور گھروں میں بھی سجاوٹ کا کام جاری ہے اتوار کے روز گاؤں پنڈ میں ریلی نکالی گئی آج بروز پیر بعد نماز مغرب کلرسیداں،چوکپنڈوری،چوآخالصہ،دوبیرن،سرصوبہ شاہ،بھلاکھر و دیگر کئی مقامات سے بھی مشعل بردار جلوس نکالے جائیں گے جس میں معروف نعت خوان بھی شرکت کریں گے۔

ملک امجد طارق رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے

wallima of Malik Amjad Tariq celebrated

کلرسیداں –(پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،16، ستمبر، 2024ء ) –ملک طارق حسین کے فرزند ملک امجد طارق رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے دعوت ولیمہ میں سابق صوبائی وزیر چوہدری محمد ریاض،پیر سید فیصل حسین شاہ گیلانی،چوپدری یاسر چمن،چوہدری ابرار حسین،چوہدری توقیراسلم،چوہدری محمد فاروق،حاجی امجد حسین،راجہ افتخار پکھڑال،راجہ سرفراز حسین،نعمان ظفر ایڈووکیٹ،قاضی عبدالمجید،ملک طارق اور دیگر نے شرکت کی

راجہ اسامہ سرور کو پارلیمانی سیکرٹری برائے دفاعی پیداوار مقرر ہونے پر انہیں دلی مبارکباد

Hearty congratulations to Raja Osama Sarwar on his appointment as Parliamentary Secretary for Defense Production

کلرسیداں –(پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،16، ستمبر، 2024ء ) –مسلم لیگ ن قانون گو مرکز چوآخالصہ کے سرپرست چوہدری شاہد گجر،مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کلر سٹی کے صدر شیخ حسن سرائیکی،حاجی محمد اسحاق،چوہدری طارق آرائیں،شیخ ندیم احمد،صوبیدار غلام ربانی،چوہدری توقیر اسلم،شیخ سلیمان شمسی نے رکن قومی اسمبلی راجہ اسامہ سرور کو پارلیمانی سیکرٹری برائے دفاعی پیداوار مقرر ہونے پر انہیں دلی مبارکباد دی۔

چوہدری محمد حسین کی تقریب قل اتوار کو نلہ مسلماناں میں ہوئی

Dua e Qul observed for the late Ch M Hussain in Nala Muslimana

کلرسیداں –(پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،16، ستمبر، 2024ء ) –سابق چیئرمین یوسی نلہ مسلماناں چوہدری شفقت محمود کے والد محترم اسلام اباد کے ریٹائرڈ تحصیلدار چوہدری محمد حسین کی تقریب قل اتوار کو نلہ مسلماناں میں ہوئی جس میں سابق تحصیل ناظم حافظ سہیل اشرف ملک،پیپلز پارٹی ضلع راولپنڈی کے صدر چوہدری ظہیر محمود،تحصیل کلرسیداں کے صدر محمد اعجاز بٹ،تحصیلدار راجہ سلیم رضا،محمد ظریف راجا،سابق وائس چیئرمین بلدیہ چوہدری محمد ضیارب منہاس،سید راحت علی شاہ،راجہ ندیم احمد،چوہدری زین العابدین عباس،راجہ ظفر محمود،عاطف اعجاز بٹ،حاجی محمد اسحاق،عابد حسین زاہدی،میجر جاوید جمجوعہ،راجہ اسرار ایڈووکیٹ،راجہ داؤد اکبر،ماسٹر محمد ظہیر،چوہدری ابرار گجر،چوہدری ایاز ایڈووکیٹ،ماسٹر رمضان گجر،راجہ تنویر الحق،راجہ ارشد جنجوعہ،قاسم رضا،چوہدری فہیم،چوہدری محمد اشفاق،چوہدری تنویر اختر،چوہدری الفت حسین, راشد کیانی،چوہدری جمیل اختر،صوفی بشیر،راجہ محمد نوید،نعمان ظفر راجہ،بابر مصطفی جنجوعہ،راشد کیانی،راجہ عثمان مانی و دیگر نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button