DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com
Kahuta: Women Convention in Kahuta Gears Up for PTI’s September 8 Rally, Calls for Imran Khan’s Release
کہوٹہ میں پاکستان تحریک انصاف خواتین ونگ تحصیل کہوٹہ کے زیر اہتمام 8 ستمبر جلسے کے حوالے سے خواتین کنونشن کا انعقاد کیا گیا
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،6ستمبر2024)
کہوٹہ میں پاکستان تحریک انصاف خواتین ونگ تحصیل کہوٹہ کے زیر اہتمام 8 ستمبر جلسے کے حوالے سے خواتین کنونشن کا انعقاد کیا گیا جس میں تحصیل بھر کی خواتین نے شرکت کی کنونشن میں صدر خواتین ونگ ضلع راولپنڈی محترمہ فرح آغا جوائینٹ سیکرٹری ہما ہارون جنجوعہ مرکزی ایڈیشنل جنرل سیکرٹری فرخندہ کوکب مرکزی مانیٹرنگ انچارج خواتین ونگ صبا افضل جنرل سیکرٹری خواتین ونگ تحصیل کہوٹہ محترمہ شبانہ جنجوعہ صدر خواتین ونگ راولپنڈی کینٹ محترمہ افشاں ضلعی کوآرڈینیٹر محترمہ شگفتہ سابق صدر پی ٹی آئی تحصیل کہوٹہ کرنل ر سعید جنجوعہ سابق صدر پی ٹی آئی کہوٹہ سٹی راجہ الطاف حسین سابق جنرل سیکرٹری سردار رضا سابق جنرل سیکرٹری کہوٹہ سٹی سردار مظہر اقبال جنرل سیکرٹری انصاف یوتھ ونگ ضلع راولپنڈی ناصر نذیر ستی ملک عاصم اور مطیع الرحمٰن سمیت خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی محترمہ فرح آغا نے اپنے خطاب میں کہا کہ امت مسلمہ کے عظیم لیڈر اور بانی پی ٹی آئی عمران خان جیل میں عوام کی خاطر بے گناہ قید و بند کی صعوبتیں برداشت کر رہے ہیں ان کی جیل سے رہائی کیلئے مردوں کے ساتھ ساتھ خواتین کو بھی 8 ستمبر کو جلسے کیلئے نکلنا ہو گا عمران خان کی رہائی کیلئے اس جلسے کو کامیاب بنانا ہو گاکنونشن سے دیگر مقررین نے بھی اپنے خطاب میں کہا کہ فارم 47 کے چوروں سے جتنی جلدی جان چھڑائی جائے اتنا ہی ملک کیلئے بہتر ہو گا جب سے یہ حکومت آئی ہے سب ادارے تباہ کر دئے ہیں مہنگائی کا جن عوام کو نگل رہا ہے آخر میں صدر خواتین ونگ تحصیل کہوٹہ محترمہ شازیہ عامر نے تمام خواتین ورکرز کا کنونشن کامیاب بنانے پر شکریہ ادا کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ 8 ستمبر کو سنگجانی جلسے میں پی ٹی آئی کی خواتین بھرپور شرکت کریں گی۔




