DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: Water Motor Worth Hundreds of Thousands Stolen from Kallar Syedan THQ Hospital

ٹی ایچ کیو ہسپتال کلرسیداں سے لاکھوں روپے مالیت کی موٹر چوری کر لی گئی

کلرسیداں –(پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،01، ستمبر، 2024ء 26؍صفر المظفر 1446ھ) –ٹی ایچ کیو ہسپتال کلرسیداں سے لاکھوں روپے مالیت کی موٹر چوری کر لی گئی کلرسیداں پولیس نے چوکیدار کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا چوکیدار محمد ایاز نے مقدمہ درج کروایا کہ میں ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں میں بطور کیرئیر اپنی ڈیوٹی سرانجام دے رہا ہوں ہوں۔گزشتہ روز میں چھٹی پر تھا جبکہ محمد نفیس نامی چوکیدار میری غیر موجودگی میں ڈیوٹی سرانجام دے رہا تھا نے مجھے فون پر اطلاع دی کہ مین واٹر ٹینک پر نصب پانی کی موٹر جس کی مالیت آڑھائی لاکھ روپے ہے چوری کر لی گئی ہے۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے

Kallar Syedan– (Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, September 1, 2024) – A water motor valued at approximately Rs. 250,000 was stolen from the Tehsil Headquarters (THQ) Hospital in Kallar Syedan. The local police have registered a case based on a complaint filed by Muhammad Ayaz, a hospital caretaker. According to Ayaz, he was on leave when the theft occurred. He received a call from fellow caretaker Muhammad Nafees, who was on duty in his absence, informing him that the water motor installed at the main water tank had been stolen. Police have initiated a search for the suspects following the registration of the case.

ایک لڑکی کو محلے کے اوباش نوجوانوں نے اغواء کر لیا

A girl was abducted by local youths, According to parents

کلرسیداں –(پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،01، ستمبر، 2024ء 26؍صفر المظفر 1446ھ) –مسمات (ط)سکنہ کلر سیداں نے مقدمہ درج کروایا کہ گزشتہ شب ساڑھے 8بجے میں کھانا کھانے کے بعد سو گئی اور میرا شوہر اپنے کام پر چلا گیا۔رات 2بجے جب میری آنکھ کھلی تو دیکھا میری 14سالہ بیٹی (و) گھر پر موجود نہیں تھی۔میں نے صبح ہونے پر آس پاس سے پتہ کیا مگر کچھ سراغ نہ مل سکا۔مدعیہ نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ اس کی بیٹی کو محلے کے اوباش نوجوانوں نے اغواء کر لیا ہے۔مدعیہ کے مطابق وحید،عمر،زین اور مسماۃ (ن) تین ماہ قبل دھمکیاں دے چکے ہیں۔تھانہ کلر سیداں پولیس نے مقدمہ درج کر کے مغویہ کی بازیابی کیلئے چھاپے مارنے شروع کر دیئیے ہیں۔

موٹرسائیکل سواروں سے کہا گیا ہے کہ موٹر سائیکل ڈرائیورنگ لائسنس بنوانا چاہتے ہیں تو وہ اپنے اصل شناختی کارڈ کے ہمراہ راولپنڈی کے کسی بھی خدمت مرکزسے رجوع کریں

Motorcyclists have been asked to approach any service center in Rawalpindi along with their original identity card if they want to get a motorcycle driving license

کلرسیداں –(پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،01، ستمبر، 2024ء 26؍صفر المظفر 1446ھ) –سٹی ٹریفک افیسر کی جانب سے موٹرسائیکل سواروں سے کہا گیا ہے کہ وہ صرف موٹر سائیکل ڈرائیورنگ لائسنس بنوانا چاہتے ہیں تو وہ اپنے اصل شناختی کارڈ کے ہمراہ راولپنڈی کے کسی بھی خدمت مرکز(قاسم مارکیٹ٫کچہری٫ راول روڈ شاہین پارک,تھانہ کینٹ, ٹیکسلا٫ کہوٹہ٫کلرسیداں, گوجرخان کے مقامی دفاتر سے رجوع کریں۔ایک دن میں سارا کام ہوگا اسی وقت لرنر بنے گا اسی وقت ٹیسٹ کی فارمیلیٹی ہوگی اور لائسنس بن جائیگا۔ایک سال کے لائسنس کی سرکار ی فیس تقریباً 1700 اور 5 سال کا بنوانے کی تقریباً 3500 ہے جو اپ نے خود ایزی پیسا سے جمع کروانی ہوگی۔یہ سہولت صرف چند دن تک محدود ہے جو کسی بھی وقت ختم ہوسکتی ہے لہذا جلد سے جلد اس سہولت سے فائدہ اٹھائیں۔

 

راجہ منور حسین کی نماز جنازہ گورنمنٹ سیکنڈری سکول بکھڑال میں قاضی محمد نذیر کی امامت میں ادا کی گئی

The funeral prayer of Raja Munawar Hussain was performed at Government Secondary School Bakhral under the imamat of Qazi Mohammad Nazir

کلرسیداں –(پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،01، ستمبر، 2024ء 26؍صفر المظفر 1446ھ) –قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 53 سے رکن قومی اسمبلی چیئرمین ڈسٹرکٹ ڈیویلپمنٹ کمیٹی ضلع راولپنڈی انجینئر قمر اسلام راجہ کے خسر،ریٹائرڈ ایس ایس پی راجہ طاہر بشیر کے چچا اور سابق چیئرمین یوسی گف راجہ فیصل منور کے والد محترم ریٹائرڈ ڈی پی او راجہ منور حسین حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے وہ گزشتہ پیر کے روز ہی برطانیہ سے پاکستان واپس آئے تھے گزشتہ روز وہ معمول کے مطابق اپنی گاڑی میں سفر کررہے تھے کہ اچانک حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے نماز جنازہ چوکپنڈوری کے قریب گورنمنٹ سیکنڈری سکول بکھڑال میں قاضی محمد نذیر کی امامت میں ادا کی گئی جس میں ارکان اسمبلی طارق فضل چوہدری،حاجی عمر فاروق،چوہدری دانیال احمد،ملک ابرار حسین،راجہ شوکت عزیز بھٹی،راجہ صغیر احمد سابق ارکان اسمبلی محمود شوکت بھٹی،کرنل شبیر احمد کے علاوہ سابق ضلعی نائب ناظم محمد افضل کھوکھر، شوکت اقبال جنجوعہ،فیاض تنولی،شیخ ساجد الرحمان،مولانا احسان اللہ چکیالوی،راجہ شہزاد یونس،محمد زبیر کیانی،طارق یاسین کیانی،ظفر عباس مغل،راجہ ندیم احمد، چوہدری صداقت حسین،چوہدری ضیارب منہاس،شیخ حسن ریاض،راجہ ظفر محمود،حاجی اخلاق حسین،حاجی محمد اسحاق،عابد حسین زاہدی،جنید بھٹی،ملک محمد زبیر،الحاج اسلم بانی،صوبیدار غلام ربانی،چوہدری شاہد گجر،شیخ حسن سرائیکی،سردار وسیم احمد،چوہدری طارق تاج،چوہدری نعیم بنارس،چوہدری زین العابدین عباس،راجہ شاہد پکھڑال،راجہ سہیل جہانگیر،راجہ فواد بشیر،چوہدری توقیر اسلم،چوہدری ابرار حسین،راجہ اشفاق جنجوعہ،قاسم مشتاق کیانی،راجہ نعمان ظہیر،ماسٹر عبدالمجید،سید مداح حسین شاہ،مسعود احمد بھٹی،خان عثمان یوسفزئی،قاسم رضا قریشی،اکرام الحق قریشی،جاوید اقبال،شاہد سلیم،جبران صفدر کیانی،راجہ عاصم صدیق کے علاوہ پولیس افسران اور معززین علاقہ تاجروں اور اساتذہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

صوبیدار مظہر کی نمازجنازہ دوبیرن کلاں میں ادا کی گئی

Namaz e janaza of Subaidar Mazhar was held in Doberan Kallan

کلرسیداں –(پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،01، ستمبر، 2024ء 26؍صفر المظفر 1446ھ) –محلہ اکبری چوآخالصہ کے قاضی سہیل افتخار کے خسر ریٹائرڈ صوبیدار مظہر انتقال کر گئے نمازجنازہ دوبیرن کلاں میں ادا کی گئی جس میں راجہ ندیم احمد،ڈاکٹر لاڈلے حسن خان،ٹھیکیدار بشارت اعوان،قاضی امجد محبوب،علی افسر بھٹی،صوفی محمد بشیر خان،الحاج غلام ظہیر،سردار محمد آصف،فاروق حسن،چوہدری وقاص گجر،ماسٹر نذیر حسین،شیخ مستحسن علی،ماسٹر محمد رشید،ماسٹر محمد شفیق،عابد حسین زاہدی،منیر چشتی،اکرام الحق قریشی،شاہد سلیم،خالد بزمی،جہانگیر افضل ہاشمی اور دیگر نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button