DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Sadaqat Abbasi’s announcement to quit politics and PTI

صداقت عباسی کا سیاست اور پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان

 کہوٹہ(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،11اکتوبر2023)سابق رکن قومی اسمبلی صداقت عباسی کا کہنا ہے کہ 9 مئی کا واقعہ چیئرمین پی ٹی آئی کی ذہن سازی کا نتیجہ تھا۔ صداقت عباسی نے سیاست اور پی ٹی آئی سے علیحدگی کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ پی ٹی آئی کا بیانیہ یہی تھا کہ مقابلہ اسٹیبلشمنٹ کیساتھ ہے،7 مئی کو ایک میٹنگ ہوئی، جو بشریٰ بی بی کی ایڈوائس پر رکھی گئی،میٹنگ میں سب اپنے اپنے مشورے دیا کرتے تھے،7 مئی کو میٹنگ میں اہداف طے کر لئے گئے تھے،7 مئی کو میٹنگ میں طے ہوا اگر چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری ہوتی تو ردعمل دینا ہے،چیئرمین پی ٹی آئی چاہ رہے تھے کہ بہت بڑا ری ایکشن آئے جس سے ادارہ پریشر میں آ جائے،ان کا کہناتھاکہ9 مئی کو چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری کے بعد ذیلی قیادت نے کہا لیاقت باغ اکٹھے ہو جائیں،مظاہرین پہلے میٹرو بس کے سٹیشن پر حملہ کرنے گئے،پولیس نے آنسو گیس کی شیلنگ شروع کر دی،سابق رکن اسمبلی کاکہناہے کہ ایک ماہ دوست کے گھر رہا اور پھر گلگت چلا گیا۔

Kahuta (Pothwar.com Kabir Ahmed Janjua, 11 October 2023) Former member of the National Assembly Sadaqat Abbasi says that the incident of May 9 was the result of the thinking of Chairman PTI. Sadaqat Abbasi announced his separation from politics and PTI and said that PTI’s narrative was that the competition is with the establishment. A meeting was held on May 7, which was held on the advice of Bushra Bibi. In the meeting on May 7, the goals were decided. It was decided in the meeting on May 7 that there should be a reaction if the Chairman PTI was arrested. The Chairman PTI wanted a big reaction. He said that after the arrest of Chairman PTI on May 9, the sub-leadership asked to come together at Liaquat Bagh. The former Member of the Assembly says that he stayed at a friend’s house for a month and then went to Gilgit.

نواز شریف کو پاکستان واپسی پر عدالت کے سامنے سرنڈر کرنا ہو گا۔ شاہد خاقان عباسی

Kahuta: Nawaz Sharif will have to surrender before the court on his return to Pakistan. Shahid Khaqan Abbasi

کہوٹہ(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,,11،اکتوبر,2023)— شاہد خاقان عباسی کے مطابق پارٹی نواز شریف کو گمراہ کر رہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے قائد ن لیگ کی واپسی کے معاملے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پارٹی نواز شریف کو گمراہ کر رہی ہے، سزا یافتہ مفرور شخص کو ضمانت نہیں مل سکتی، مجھے کسی نے نواز شریف کے استقبال کا نہیں کہا، بسوں کے قافلے کا قائل نہیں ہوں۔
شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ انہوں نے کچھ قانونی ماہرین سے بات کی ہے، وہ بتاتے ہیں کہ کسی شخص کو ہائیکورٹ مفرور قرار دے تو اسے ضمانت نہیں مل سکتی، نواز شریف کو پاکستان واپسی پر عدالت کے سامنے سرنڈر کرنا ہو گا۔ قانونی راستہ یہ ہی ہے کہ پاکستان واپس آ کر عدالت کے رحم و کرم پر خود کو چھوڑیں، عدالت سے ریلیف نہیں ملتا تو سپریم کورٹ اپیل دائر کریں۔
سابق وزیر اعظم نے کہا کہ اگر نواز شریف قانون کے مطابق نہیں چلیں گے تو پھر ملک میں کون قانون کے مطابق چلے گا؟۔ شاہد خاقان عباسی نے مزید کہا کہ ملک کی تمام سیاسی جماعتیں اقتدار دیکھ چکی ہیں، عدم اعتماد کے بعد ہمیں حکومت نہیں بنانی چاہئے تھی، ن لیگ میں شامل ہوں، بتا دیا ہے ان حالات میں الیکشن میں حصہ نہیں لے سکتا۔ انہوں نے کہاکہ میرا لیڈر نوازشریف ہے، شہبازشریف اور مریم نواز نہیں،سیاسی جماعت کی جگہ موجود ہے لیکن وہ بعد کی بات ہے،میں ٹرتھ کمیشن کا قائل ہوں،اگر کبھی بنا تو سب سے پہلے میں خود پیش ہوجائوں گا۔
انہوں نے کہاکہ ہم نے اپنی تاریخ کو مسخ کردیا ہے،ہمیں اقتدار کی جنگ اور کرسیوں کی لالچ سے پیچھے ہٹنا پڑے گا،حلقے کے لوگ فیصلہ کریں گے کہ استقبال کے لیے جانا ہے یا نہیں۔

سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی سے ان کے قریبی ساتھیوں سید نذابت نقوی اور راجہ جلیل آف لونہ کی اہم ملاقات

An important meeting with former Prime Minister of Pakistan Shahid Khaqan Abbasi and his close associates Syed Nazabat Naqvi and Raja Jalil of Loona

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،11اکتوبر2023)
سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی سے ان کے قریبی ساتھیوں سید نذابت نقوی اور راجہ جلیل آف لونہ کی اہم ملاقات،2گھنٹے کی طویل اہم ملاقات میں مختلف معملات پر تفصیلی گفتگو کی گئی،تفصیل کے مطابق گذشتہ روز قبل یونین کونسل ہوتھلہ کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت سید نذابت نقوی آف ٹٹھی سیداں اور یونین کونسل دکھالی کے سابق جنرل کونسلر راجہ جلیل آف لونہ نے سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی سے ان کی رہائش گاہ اسلام آباد میں 2گھنٹوں پر مشتمل طویل اہم ملاقات کی جس میں بہت سے معملات پر تفصیلی گفتگو کی گی سید نذابت نقوی اور راجہ جلیل آف لونہ نے کہوٹہ میں اخباری رپورٹروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے قائد شاہد خاقان عباسی کے ساتھ ہیں انشاء اللہ وہ حلقے کی عوام سے مشاورت کرکے کوئی مثبت اور بہتر فیصلہ کریں گے۔

معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ محمد ریاض جنجوعہ کے بھائی اور بھتیجے کے ایصال ثواب کے لیے محفل میلاد ﷺکا انعقاد

A Milad celebration was organized for the brother and nephew of the well-known political and social personality Raja Muhammad Riaz Janjua

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،11اکتوبر2023)
معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ محمد ریاض جنجوعہ کے بھائی اور بھتیجے کے ایصال ثواب کے لیے محفل میلاد ﷺکا انعقادبڑھی تعداد میں علمائے کرام، ثناخوان مصطفیﷺ اور معززین علاقہ نے شرکت کی،تفصیل کے مطابق یونین کونسل دکھالی کے گاؤں کلاہنہ کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ محمد ریاض جنجوعہ آف کلاہنہ راجگان کہوٹہ حال مقیم دوبئی،راجہ محمد فرید جنجوعہ آف کلاہنہ راجگان حال مقیم سعودی عرب اور راجہ محمد شہباز آف کلاہنہ راجگان کے بھائی راجہ محمد ربنواز (مرحوم) اور بھتیجے راجہ شیراز (مرحوم)کے ایصال ثواب کے لیے ہر سال کی طرع اس سال بھی ان کی رہائش گاہ پر محفل میلا د کا انعقاد کیا جس میں مولانا عبد المجید نقشبندی،مولانا حافظ تاج بگہاروی، مولانا حافظ زکیر صابری،مولانا حافظ صغیر احمد چشتی، مولانا سلیم چشتی،حافظ احسن عباس،حافظ حسیب،چیئرمین راجہ غلام مصطفی،راجہ عابدکلاہنہ،معروف مذہبی شخصیت آصف کلیامی،راجہ حق نواز بملوٹ،نوجوان اینکروصحافی ارسلان کیانی ایڈوکیٹ، صحافی محمد علیم،صحافی کبیر احمد جنجوعہ سمیت بڑھی تعداد میں اہلیان علاقہ نے شرکت کی اس موقع پر علمائے کرام نے قرآن و سنت کی روشنی میں عظمت وشان مصطفیﷺ بیان کی جبکہ ثناخوان مصطفیﷺنے نبی پاک ﷺ کی بارگاہ میں گلہائے عقیدت کے پھول نچھاور کیے اور آخرمیں تمام عالم اسلام کے لیے بلخصوص راجہ محمد ریاض جنجوعہ کے بھائی راجہ محمد ربنواز (مرحوم) اور بھتیجے راجہ شیراز (مرحوم)کے ایصال ثواب دعا کی گئی اور شرکاء محفل میں لنگر تقسیم کیا گیا۔

احسان ستی آف نڑھ کے والد محترم حق نواز ستی کو سپرد خاک کر دیا گیا

Father of Ehsan satti passed away

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،11اکتوبر2023)
پاکستان تحریک انصاف تحصیل کہوٹہ کے سابق صدر راجہ خورشید احمد ستی کے بہنوئی، مجیب اللہ ستی المعروف ڈاکٹر مناء کے ماموں جان اور نوجوان سیاسی کارکن احسان ستی آف نڑھ کے والد محترم حق نواز ستی کو سپرد خاک کر دیا گیا نمازے جنازہ میں بڑھی تعداد میں معززین علاقہ سیاسی وسماجی شخصیات نے شرکت کی ان کی نمازے جنازہ نڑھ مورین (ڈھوک لہڑ) میں ادا کیا گیا نمازے جنازہ میں سابق SPفدا ستی،چیئرمین سجاد ستی، یونس ستی امیدوار برائے چیئرمین یوسی نڑھ، بابو لطیف ستی،کونسلر صوبیدار فارص عباسی،سردار ارشد مجید، جمشید رسول عباسی،معروف سیاسی وکاروباری شخصیت عدیل افضل،سہیل ستی ڈھوک گلہ،حامد لطیف ستی،صحافی کبیر احمد جنجوعہ سمیت بڑھی تعداد میں سیاسی وسماجی شخصیات معززین علاقہ نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button