DailyNewsHeadlineOverseas newsPothwar.com
London / Gujar Khan: British citizen Haji Mohammad Saeed who died after being bitten by pet cobra snake was laid to rest
برطانوی شہری حاجی محمد سعید کونمازجنازہ کی ادائیگی کے بعد مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,23،ستمبر,2023)—پالتو ناگ نے پاکستانی نژاد برطانوی شہری کو ڈس کر موت کی وادی میں پہنچا دیا واقعہ ہمارے آسودہ حال لوگوں کے عجب شوق پر سوالیہ نشان چھوڑ گیا۔گزشتہ روز کلرسیداں اور تحصیل گوجرخان کی باؤنڈری پر واقعہ بستی میں حاجی محمد سعید پالتو سانپ کے ڈسنے سے جاں بحق ہو گئے یہ پاکستانی نژاد برطانوی شہری ہیں جنہیں مختلف نسلوں کے سانپ پالنے کا شوق تھا۔وہ سانپ اٹھا کر گھر سے باہر عوامی مقامات پر چلے آتے اسی طرح وہ ایک کوبرا سانپ کو بھی اٹھا کر گزشتہ روز گھر سے باہر نکل گئے جہاں ان کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہے کہ وہ اپنے دائیں ہاتھ میں اٹھائے ناگ کو دیگر افراد کی موجودگی میں اپنے بازو سے آستین کو پیچھے ہٹا کر کوبرا کو ڈسنے کی ترغیب دیتے رہے جس پر کوبرا نے انہیں ڈس لیا جس کے بعد بیس سے پچیس منٹ کے دوران ان کی موت واقع ہو گئی۔جمعہ کے روز برطانیہ سے ان کی فیملی کی پاکستان آمد پر انہیں نمازجنازہ کی ادائیگی کے بعد مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ یہ واقعہ اپنے پیچھے کئی سوال چھوڑ گیا کہ ہم اپنی خوشحالی کی بدولت بعض اوقات ایسے شوق پال لیتے ہیں جو جان لیوا ثابت ہو جاتے ہیں۔




