DailyNewsGujarKhanHeadline

Gujar Khan; UC Bewal election survey as public give their verdict

یونین کونسل بیول کی عوام نے فیصلہ سنا دیا ، ووٹ کا استعمال سوچ سمجھ کر کریں گے، پوٹھوار ڈاٹ کام سروے

 پچس جولائی کو ہونے والے انتخابات کو مدنظر رکھتے ہوئے پوٹھوار ڈاٹ کام کے نمائندگان جو کے برطانیہ سے پاکستان دورے پر ہیں گزشتہ روز یونین کونسل بیول کا دورہ کیا اور لوگوں سے الیکشن کے حوالے سے ان کی رائے جاننے کی کوشش کی کیمرہ مین افتخار وارثی کے ساتھ راجہ عمر حیات نے بیول بازار کا سروے کیا جس میں پچاس فیصد لوگوں نے ووٹ دینے کےلئے ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا اور کہا کے اس بار سوچ سمجھ کر ووٹ کا فیصلہ کریں گے ۔ پوٹھوار ڈاٹ کام کسی ایک پارٹی کی سپورٹ نہیں کرتی جس کی وجہ سے بیول کی مختلف سیاسی و سماجی شخصیات سے ووٹ کے حوالے سے ان کی رائے لی لوگوں نے مختلف انداز میں سپنے خیالات کا اظہار کیا اور ووٹ کے لئےاپنی اپنی جماعت کے بارے میں بتایا ۔ سروے کے مطابق ایم این اے گوجرخان کے لیے پاکستان پیپلزپارٹی کے امیدوار سابق وزیر اعظم پاکستان راجہ پرویز اشرف اور پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار چوہدری عظیم اور مسلم لیگ ن کی طرف سے امیدوار برائے ایم این اے گوجرخان راجہ جاوید اخلاص تینوں ہی مضبوط امیدوار ہیں اور ایم پی کے لیے تحریک انصاف کی طرف سے ایم پی اے کے امیدوارچوہدری جاوید کوثر اور مسلم لیگ ن کی طرف سے ایم پی اے کے امیدوار چوہدری محمد ریاض کے درمیان کانٹے دار مقابلہ دیکھنے کو ملے گا ۔ یونین کونسل بیول سروے میں ایم پی اے کی سیٹ کے لیے لوگوں نے چوہدری محمد ریاض اور چوہدری جاوید کوثر کے درمیان ہونے والے مقابلے کو انیس بیس کا فرق قرار دیا ۔ پچاس فیصد لوگوں کا فیصلہ ابھی باقی ہے یاد رہے کے سابق ایم پی اے چوہدری افتخار وارثی ابھی تک سامنے آ کر کسی کی سپورٹ نہیں کر رہے تینوں جماعتوں میں سے جس جماعت نے بھی چوہدری افتخار وارثی کی سپورٹ حاصل کر لی وہ فاتح قرار پائے گی چوہدری افتخار وارثی جو کے ایم پی اے بھی رہ چکے ہیں اور بہت مضبوط دھڑے ابھی بھی وارثی صاحب کے ساتھ ہیں ۔ دوسری طرف چوہدری اشتیاق بھی ابھی کسی پارٹی کی کھل کر سپورٹ نہیں کر رہے وہ بھی ترقیاتی کاموں کی وجہ سے ووٹ بنک رکھتے ہیں اگر چہ الیکشن کو ابھی ایک ماہ باقی ہے مگر مضبوط دھڑے کسی بھی پارٹی سے ہاتھ ملا سکتے ہیں 
۔مزید تفصیلات کے لیے ویڈیو ملاحظہ کیجیے

Gujar Khan; Pothwar.com team were in Bewal and met with member of public and asked their opinion in which party they will support, For complete survey please watch the video…

Show More

Iftikhar Warsi

Tel 0044-7445881151

Related Articles

Back to top button