DailyNewsHeadlinePothwar.comRawat

Rawat; Pakistan Day was celebrated with great enthusiasm across the country

ملک بھر میں یومِ پاکستان ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا

روات؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،24،مارچ،2022ء)— قراردادِ پاکستان پیش کیے جانے کے 82 سال پورے ہونے پر ملک بھر میں ترقی، خوشحالی اور ملک کے مضبوط دفاع کو یقینی بنانے کے عزم کے ساتھ ’یوم پاکستان‘ بھرپور ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا۔یومِ پاکستان کی خصوصی پریڈ کی تقریب میں صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی، وزیر اعظم عمران خان، وفاقی وزرا اور تینوں مسلح افواج کے سربراہان کے علاوہ اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے وزرائے خارجہ بھی شامل تھے یوم پاکستان پریڈ کے موقع پر وزیراعظم عمران خان تقریب میں پہنچنے تو سلامی کے چبوترے پر انہیں سلیوٹ پیش کیا گیا جس کے بعد وہ وہاں موجود مسلح افواج کے سربراہوں اور وزیردفاع پرویز خٹک سے ملے اسلام آباد میں ہونے والی یوم پاکستان کی مرکزی تقریب میں سعودی عرب کی شاہی افواج کے دستے نے خصوصی شرکت کی ہے میں یوم پاکستان کی مرکزی تقریب کے موقع پر کارہائے نمایاں سرانجام دینے والے مردوخواتین کا خصوصی تعارف کرایا گیا مسلح افواج نے پریڈ کی اور ایئرفورس کے فائٹر طیاروں نے فضا میں کرتب دکھائے،پاکستان ڈے پریڈ میں آرمی چیف شرکا کے ساتھ کھل مل گئے سیکورٹی اہلکاروں کو لوگوں کو دور کرنے سے منع کر دیا تقریب کے اختتام پر آرمی چیف نے وزیراعظم عمران خان کو رخصت کیا.

Rawat; On the 82nd anniversary of the introduction of the Pakistan Resolution, ‘Pakistan Day’ was celebrated with full vigor and determination to ensure development, prosperity and strong defense of the country across the country. The special parade of Pakistan was attended by President of Pakistan Dr. Arif Alvi, Prime Minister Imran Khan, Federal Ministers and Chiefs of the three Armed Forces as well as Foreign Ministers of the Organization of Islamic Cooperation (OIC). When Khan arrived at the ceremony, he was saluted on the salute platform, after which he met the Chiefs of the Armed Forces and Defense Minister Pervez Khattak at the main Pakistan Day celebrations in Islamabad. The Armed Forces paraded and the Air Force fighter jets performed stunts in the air. The security personnel were not allowed to evacuate the people At the end of the Reb, the Army Chief bade farewell to Prime Minister Imran Khan.

Show More

Related Articles

Back to top button