Kahuta; PML-N leader Hafiz Usman Abbasi is a brave and fearless leader, Jaber Kiyani of Kalyal
مسلم لیگ ن کے رہنماء حافظ عثمان عباسی ایک دلیر اور نڈر لیڈر ہیں,جابر کیانی آف کلیال
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کو م کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
مسلم لیگ ن کے رہنماء حافظ عثمان عباسی ایک دلیر اور نڈر لیڈر ہیں ہم کل بھی ان کے ساتھ تھے ہم آج بھی ان کے ساتھ ہیں ان خیالات کا اظہار تحصیل کی نوجوان سیاسی وسماجی شخصیت جابر کیانی آف کلیال نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ سابق ویز اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کے معاون خصوصی مسلم لیگ ن کے رہنماء حافظ عثمان عباسی ایک دلیر اور نڈر لیڈر ہیں ہم کل بھی ان کے ساتھ کھڑے تھے آج بھی ان کے ساتھ کھڑے ہیں انہوں نے کہا کہ حافظ عثمان عباسی نے ہمیشہ مسلم لیگ ن کے لیے کام کیا ہے سابقہ دور حکومت میں ان کی وساطت سے سابق ویز اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی نے بے شمار کام کر ائے ہیں انہوں نے کہا کہ حافظ عثمان عباسی مسلم لیگ ن کا قیمتی اثاثہ ہے ہم ان کے ساتھ ہمیشہ سے ساتھ اور انشاء اللہ ان کے ساتھ رہیں گئے۔
خالد یامین ستی بی، پی ایس 19ویں گریڈمیں ڈپٹی کمشنر پر موڈ
Khalid Yameen Satti promoted to Deputy Commissioner
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کو م کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
کہوٹہ کے لیے ایک اور اعزاز کہوٹہ نڑھ کے رہائشی خالد یامین ستی بی، پی ایس 19ویں گریڈمیں ڈپٹی کمشنر پر موڈ۔ دوستوں، عزیزو اقارب کی طرف سے خالد یامین ستی کو مبارکباد۔ خالد یامین ستی کا تعلق تحصیل کہوٹہ کی یونین کونسل نڑھ کی ڈھوک اوڑیک سے ہے اور ستی قبیلے کے روح رواں سابق صوبائی وزیر بابائے کوہسار کرنل محمد یامین ستی (مرحوم) کے صاحبزادے،خاتون رکن پنجاب اسمبلی منیرہ یامین ستی، سابق ممبر ضلع کونسل،سابق چیئرمین و ناظم یوسی نڑھ بلال یامین ستی امیدوار برائے تحصیل ناظم کہوٹہ کے بھائی اور سابق خاتون رکن پنجاب اسمبلی ثوبیہ انور ستی کے ماموں ہیں۔خالد یامین ستی کو ڈی سی پر موڈ ہونے پر تحصیل کہوٹہ کی سیاسی، سماجی، مذہبی شخصیات اور ان کے عزیز و اقارب نے ان کو دلی مبارکباد پیش کی اور ان کی مزید کامیابی کے لیے خصوصی دعا کی۔
ممتاز عالم دین حلقہ 6سدھنوتی آزاد کشمیر پیر قاری سیف اللہ کا دورہ کہوٹہ
Pir Qari Saifullah visit’s to Kahuta
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کو م کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
ممتاز عالم دین حلقہ 6سدھنوتی آزاد کشمیر پیر قاری سیف اللہ کا دورہ کہوٹہ ممبر امن کمیٹی ضلع راولپنڈی خطیب جامع مسجد مکی قاری عثمان عثمانی سے خصوصی ملاقات۔کہوٹہ کے دیگر علمائے دین ھافظ عبداللہ عابد خطیب مدنی مسجد، مولانا خالد،قاری محمد آمین امیر جمیت علمائے اسلام راولپنڈی ڈویژن کے علاوہ دیگر علمائے کرام سے ملاقات کی اور ممتاز مذہبی شخصیت قاری مسعود یوسف دارلعلوم تعلیم القرآن پلندری کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور کہا کہ قاری مسعود کی وفات سے جو خلا پیدا ہوا پُر نہیں ہو سکتا انھوں نے مولانا حیات آف ہجیرہ،مولانا محمد عارف آف جنڈالی کی وفات [ر بھی تعزیت کی اور مرحومین کے لیے دعا کی پیر قاری سیف اللہ بنارس نے اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحفظ ختم نبوت ﷺ کی حفاظت ہر مسلمان پر لازم ہے آئے روز آنحضور ﷺ اور صحابہ کی شان میں گستاخی کر کے ہمارے جذبات کو مجروع کیا جاتا ہے ہم جان تو دے سکتے ہیں لیکن ان مقدس ہستیوں کی شان میں گستاخی کو برداشت نہیں کر سکتے انھوں نے کہا کہ دارلعلوم پلندری واحد ادارہ ہے جسکے لگائے ہوئے پودے دنیا بھر میں دین کی شمع کو روشن کر رہے ہیں اللہ تعالیٰ مولانا سعید یوسف کو عمرا دراز عطا کریں تا کہ وہ شیخ الحدیث حضرت مولانا محمد یوسف مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کریں۔
ڈھوک گلہ کے رہائشی اس جدید دور میں بھی بنیادی سہولیات سے محروم
Residents of Dhok Gullah are deprived of basic amenities even in this modern age
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کو م کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
کہوٹہ شہر ڈھوک گلہ کے رہائشی اس جدید دور میں بھی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں نہ گیس نہ پانی اور نہ ہی بجلی کے کھمبے موجود ہیں کچی گلیاں کئی عرصہ ہوا گیس پائپ ڈالے اور درخواستیں جمع کرائے ہوئے مگر تا حال کنکشن نہ ملا جبکہ ایک سال سے بجلی کے پانچ کھنبوں کا سروے ہوا مگر اب واپڈا کے اہلکار رشوت مانگ رہے ہیں عوام علاقہ ڈھوک گلہ نے کمشنر راولپنڈی،اے سی کہوٹہ سے مطالبہ کیا کہ خدارہ اس علاقے کے مسائل حل کیے جائیں۔