DailyNewsKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; Strong support and participation in protest sit-in at Bani Gala on December 19 for permanent job of AEOs and SSEs recruited on merit

میرٹ پر بھرتی شدہ اے ای اوز اور ایس ایس ایز کی غیر مشروط مستقلی کے لئے 19 دسمبر کو بنی گالا میں احتجاجی دھرنے کی پرزور حمایت اور شرکت کا اعلان

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—کمیٹی برائے مستقلی ایسوسی ایشن آف اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرز پنجاب نے مشاور ت کے بعد موجودہ حالات کے پیش نظر ایس ایس ایز کور کمیٹی کی جانب سے باقاعدہ ٹیسٹ اور انٹرویو کے ذریعے میرٹ پر بھرتی شدہ اے ای اوز اور ایس ایس ایز کی غیر مشروط مستقلی کے لئے 19 دسمبر کو بنی گالا میں احتجاجی دھرنے کی پرزور حمایت اور شرکت کا اعلان کر دیا ہے۔تمام ضلعی اور ڈویژنل صدور کو احتجاجی دھرنے کی تیاری بروقت مکمل کرنے کی ہدایت دے دی۔ مزید سیاسی نمائندوں اور ارکان اسمبلی کے ذریعے اپنا مطالبہ وزیر اعظم اور کیبنٹ تک پہنچانے کیلئے کوششیں تیز کرنے کی ہدایات جاری کر دیں۔کنوینر کمیٹی برائے مستقلی نے یقین دہانی کرائی ہے کہ صوبائی صدر عاصم اعجاز چیمہ کی ہدایت کے مطابق مستقلی کے مسئلہ کے حل تک ہر ممکن کوشش اور جدوجہد جاری رکھی جائے گی۔

Kallar Syedan; The Committee for Permanent Association of Assistant Education Officers Punjab, after consultation, in view of the present situation, has decided to give unconditional permanent status to AEOs and SSEs recruited on merit through regular tests and interviews by the SSE Core Committee. Therefore, strong support and participation has been announced for the protest sit-in in Bani Gala on December 19.

نوازشریف بیانیہ قوم کے دلوں کی آواز ہے , انجینیئر قمرالسلام راجہ

Nawaz Sharif’s statement is the voice of the hearts of the nation, Engineer Qamar-ul-Salam Raja

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—مسلم لیگ ن پنجاب کے نائب صدر انجینیئر قمرالسلام راجہ نے کہا کہ نوازشریف بیانیہ قوم کے دلوں کی آواز ہے مسلم لیگ اس بیانیہ کی مکمل پابند ہے آج نہیں تو کل ہمارا ہے انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف کا کوئی بھی مطالبہ ملکی آئین کی خلاف ورزی نہیں ہم تو آئین کی بالادستی کے لیئے تاریخی جدوجہد کررہے ہیں عوامی حقوق اور راج کی بات کرتے رہیں گے نوازشریف کے بیانیہ کو ملک بھر میں عوام نے سراھا ہے اسی بیانیہ سے نئی صبح طلوع ہو گی نوازشریف کا بیانیہ پنجاب سمیت دیگر صوبوں کی خواہشات پر مبنی بیانیہ ہے کٹھ پتلیوں کو اقتدار پر بٹھا دیا جائے تو اسے جمہوریت نہیں کہتے انہوں نے ملک بھر میں نوازشریف کے بنیانیئے کو پہنچانے میں مریم نواز کی جدوجہد کو انتہائی قابل تحسین قرار دیتے ہوئے کہا کہ آج نہیں تو کل ہمارا ہو گا۔

خلیل حسین سکنہ کلاڑی نے تھانہ کلر سیداں میں مقدمہ درج کراتے ہوئے بیان دیا

Khalil Hussain, a resident of Kalari, made the statement while registering a case at police station

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—خلیل حسین سکنہ کلاڑی نے تھانہ کلر سیداں میں مقدمہ درج کراتے ہوئے بیان دیا کہ میں شاہ باغ میں اپنی مارکیٹ رکھی ہوئی ہے۔گزشتہ روز میں نے اپنا موٹر سائیکل اپنی مارکیٹ کے سامنے کھڑا کیا اور کام میں مصروف ہو گیا۔ شام کو دیکھا تو میرا موٹر سائیکل اپنی جگہ پر موجود نہ تھا۔میں اپنے طور پر تلاش کرتا رہا جو نہ مل سکا۔

نامعلوم چور نے پرس سے موبائل فون اور نقدی نکال لی اور موقع سے غائب

The unidentified thief took out a mobile phone and cash from his purse and disappeared

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—فاطمہ بتول سکنہ جناح کالونی کلر سیداں نے رپورٹ درج کراتے ہوئے بتایا کہ میں اور میری فیملی شاپنگ کیلئے نیلم بازار کلر سیداں موجود تھیں کہ ایک نامعلوم چور نے میرے پرس سے موبائل فون اور نقدی نکال لی اور موقع سے غائب ہو گیا۔نقدی 35 ہزار روپے جبکہ فون جس کی مالیت تیس ہزار روپے تھی چوری کر کے لے گیا ہے۔

چوہدری مبشر سلیم ایڈووکیٹ پاکستان مسلم لیگ(ن)لائیرز فورم تحصیل کلرسیداں کے صدر نامزد

Chaudhry Mubashir Saleem Advocate Nominated President of PML-N Lawyers Forum Tehsil Kallar Syedan

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—چوہدری مبشر سلیم ایڈووکیٹ پاکستان مسلم لیگ(ن)لائیرز فورم تحصیل کلرسیداں کے صدر نامزد ہو گئے،انہیں راولپنڈی میں منعقدہ ایک تقریب میں نوٹیفیکیشن دیا گیا۔

Show More

Related Articles

Back to top button