DailyNewsKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; PML-N, Pakistan Peoples Party and Jamiat Ulema-e-Islam from Tehsil Kallar Sydan participate in Lahore rally

پی ڈی ایم کے جلسے میں تحصیل کلرسیداں سے مسلم لیگ ن، پاکستان پیپلز پارٹی اور جمعیت علمائے اسلام کے سینکٹروں مقامی رہنماؤں اور کارکنان پرجوش انداز میں لاہور جلسے میں شرکت

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—پی ڈی ایم کے جلسے میں تحصیل کلرسیداں سے مسلم لیگ ن، پاکستان پیپلز پارٹی اور جمعیت علمائے اسلام کے سینکٹروں مقامی رہنماؤں اور کارکنان پرجوش انداز میں لاہور جلسے میں شرکت۔تحصیل کلرسیداں سے محمد زبیر کیانی،شیخ حسن ریاض،راجہ ظفر محمود،حاجی طارق تاج،چوہدری محمد حنیف،اشفاق بھٹی،جبران صفدر کیانی،چوھدری توصیف شیراز،صغیر بھولا اور دیگر سابق رکن اسمبلی انجینیئر قمرالسلام راجہ کی قیادت میں قافلوں کی شکل میں چکری پہنچے جہاں پر اندرون راولپنڈی شہر سے فیصل قیوم ملک کی قیادت میں آنے والے جلوس باہم مل گئے جنہوں نے راولپنڈی سے ڈویژنل صدر ملک ابرار کی قیادت میں آنے والے مرکزی جلوس کا چکری میں پرتپاک استقبال کیا ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں شرکا نے مسلم لیگ ن کے جھنڈے اٹھا رکھے تھے جو وزیراعظم نوازشریف،اور گو نیازی گو کے نعرے لگا رہے تھے جبکہ چوہدری صداقت حسین،راجہ ندیم احمد،تنویر ناز بھٹی،شیخ ندیم احمد،صوبیدار غلام ربانی،زین العابدین عباس،شیخ حسن فیاض،شاھد گجر،تنویر شیرازی نے اسلام آباد سے سابق رکن اسمبلی راجہ محمد علی کے قافلے میں شریک ہو کر لاہور روانہ ہوئے۔پاکستان پیپلز پارٹی نے بھی بھرپور پاور شو کا مظاہرہ کیا یہ پارٹی کے ضلعی صدر چوہدری ظہیر محمود کی قیادت میں لاہور کے لیئے روانہ ہوئے ان کا قافلہ درجنوں گاڑیوں پر مشتمل تھا جس میں پی پی لیبر ونگ پنجاب کے صدر نذر حسین شاہ،پنجاب اسپورٹس ونگ کے صدر طیب چٹھہ،صدر تحصیل کلرسیداں محمد اعجاز بٹ،صدر راولپنڈی منصور اختر،صدر کوٹلی ستیاں اسد ستی،سردار تنویر عباس ثانی،شمروز خان،چوھدری رضوان کلیال شامل تھے جبکہ جے یو آئی کے کارکنان نے تحصیل امیر مولانا احسان اللہ چکیالوی کی سربراہی میں لاہور روانہ ہوئے یو سی بشندوٹ کا بیس رکنی قافلہ محمد زبیر کیانی کے قیادت میں روانہ ہوا کارکنان انتہائی پرجوش تھے۔کلرسیداں سے خواتین نے بھی سابق رکن قومی اسمبلی نثار تنویر شیرازی کی قیادت میں لاہور کے جلسے بھی شرکت کی

Kallar Syedan; Local leaders and workers of PML-N, Pakistan Peoples Party and Jamiat Ulema-e-Islam from Tehsil Kallar Syedan enthusiastically participated in the Lahore meeting. Muhammad Zubair Kayani, Sheikh Hassan Riaz, Raja Zafar Mehmood, Tariq Taj, Chaudhry Muhammad Hanif, Ashfaq Bhatti, Jibran Safdar Kayani, Chaudhry Tauseef Shiraz, Saghir Bhola and other former MLAs led by Engineer Qamar-ul-Islam Raja reached Chakri in the form of caravans from where Faisal Qayyum Malik came from inside Rawalpindi city. The processions were met by those who welcomed the main procession led by Divisional President Malik Abrar from Rawalpindi in a circle. They were showered with flower petals. Participants carried PML-N flags which were displayed by Prime Minister Nawaz Sharif . They were chanting slogans.

کلرسیداں کے نوجوان مرزا رضوان قتل کیس کے ملزم سید فخرعباس کا صحت جرم سے انکار،عدالت نے مزید ریمانڈ دینے کی پولیس کی درخواست مسترد کر کے ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل منتقل کر دیا

Syed Fakhr Abbas, accused in Mirza Rizwan murder sent to Adiala jail

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)— کلرسیداں کے نوجوان مرزا رضوان قتل کیس کے ملزم سید فخرعباس کا صحت جرم سے انکار،عدالت نے مزید ریمانڈ دینے کی پولیس کی درخواست مسترد کر کے ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل منتقل کر دیا کلرسیداں پولیس نے ملزم سید فخرعباس کو علاقہ مجسٹریٹ چوہدری محمد اسلام کی عدالت میں پیش کیا اور بتاتا کہ ملزم آلہ قتل کے بارے میں لیت ولعل سے کام لے رھا ہے لہذہ اس کا مزید جسمانی ریمانڈ جاری کیا جائے ملزم کے وکیل چوہدری اسد الرحمان ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ پولیس جسمانی ریمانڈ کے دوران ملزم سے کچھ بھی برآمد نہ کر سکی اسے جوڈیشل کیا جائے جس پر عدالت نے ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ منتقلی کا حکم دے دیا ادہر ملزم نے مجسٹریٹ کو دی درخواست میں صحت جرم سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ اس نے مرزا رضوان کو قتل نہیں کیا نہ ہی پولیس نے مجھ سے کچھ برآمدگی کی ہے لہذہ مجھے مقدمے سے ڈسچارج کیا جائے۔

پنڈ جھاٹلہ میں ایک شادی شدہ خاتون کورونا سے جنگ ہار گئی

Married women from village Pind Jatla passed away due to Corona

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—کلرسیداں اور گردونواح میں کورونا ایک خاتون جاں بحق،مقامی سول جج بھی کورونا ٹیسٹ پازیٹو آنے پر گھر چلے گئے تفصیلات کے مطابق روات کے گاؤں پنڈ جھاٹلہ میں ایک شادی شدہ خاتون کورونا سے جنگ ہار گئی نمازجنازہ کے بعد مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا جبکہ کلرسیداں کے سول جج چوہدری امیر احمد کورونا ٹیسٹ پازیٹو آنے پر اپنے گھر میں ائیسولیٹ ہو گئے ہیں جبکہ ان کے عدالتی اہکاروں کا کورونا ٹیسٹ کیا نہ جا سکا۔

کلرسیداں میں دوسرے روز بھی ایس او پی کے خلاف ورزی پر شادی ہال کو جرمانہ

Wedding hall fined for violating SOP on second day in Kallar Syedan

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—کلرسیداں میں دوسرے روز بھی ایس او پی کے خلاف ورزی پر شادی ہال کو جرمانہ چیف آفیسر صاحبزادہ عمران اختر کی ہدایت پر انفورسمنٹ انسپکٹر زاھد حیدری نے چوآروڈ کے روز ویڈنگ ہال کو پابندی کے باوجود شادی کی تقریب کے انعقاد پر بیس ہزار روپے جرمانہ کیا ہے یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی ایک شادی ہال کو پابندی کی خلاف ورزی پر جرمانہ کیا گیا تھا۔

Show More

Related Articles

Back to top button