Kallar Syedan: A case has been registered against two persons for threatening to kidnap a mother and her 9-year-old son in village Mangloora

کلر سیداں: والدہ اور اس کے 9 سالہ بیٹے کو اغواء کرنے کی دھمکیاں دینے پر دو افرادکیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)— والدہ اور اس کے 9 سالہ بیٹے کو اغواء کرنے کی دھمکیاں دینے پر دو افرادکیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔فوزیہ بیگم زوجہ محمد کفیل سکنہ منگلورہ نے تھانہ کلر سیداں پولیس کو مقدمہ درج کراتے ہوئے بتایا کہ مسماۃ فرح ناز کے موبائل فون سے ایس ایم ایس وصول ہوا جس میں میرے بیٹے کو دوبارہ اغواء کر کے اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دی گئیں جس پر میں کوئی جواب نہ دیا۔کچھ دیر بعد اسی نمبر سے کال موصول ہوئی جس میں عالمگیر نے مجھے دھمکی دی کہ میں اپنی مدعیت میں درج مقدمہ کی پیروی سے دستبردار ہو جاؤں اور ہر قسم کی قانونی کارروائی سے باز آ جاؤں ورنہ مجھے اور میرے بیٹے کو اپنی اپنی جان سے ہاتھ دھونا پڑے گا۔دھمکی ملنے پر میں نے کال بند کر دی اس کے کچھ دیر بعد فرح ناز کی جانب سے ایک اور ایس ایم ایس موصول ہوا جس میں اس نے میرے بیٹے کو جان سے مارنے کی دھمکی دی۔وجہ عناد یہ ہے کہ فرح ناز نے میرے گھر سے چوری کی تھی جس کا مقدمہ تھانہ کلر سیداں میں درج ہے جس کی وجہ سے عالمگیر وغیرہ نے باہم صلاح مشورہ ہو کر مورخہ 4 اکتوبر 2020، میرے 9 سالہ بیٹے کو اغواء کر لیا تھا جس کی بابت تھانہ کلر سیداں میں درخواست دی تھی۔ اس ساری کارروائی سے باز رکھنے کیلئے بار بار مجھے اور میرے بیٹے کو اغواء کرنے اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔
Kallar Syedan: A case has been registered against two persons for threatening to kidnap a mother and her 9-year-old son. the case was registered by Fauzia begum of village Mangloora.
راجہ ندیم احمد ایک بار پھر دولھا بن گئے, انہیں دوسری شادی پر دلی مبارکباد
Raja Nadeem Ahmed became the groom once again, as he is congratulated on his second marriage

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—مسلم لیگ ن کے رہنما سابق چیئرمین یوسی دوبیرن کلاں راجہ ندیم احمد ایک بار پھر دولھا بن گئے چوہدری توقیراسلم،چوہدری صداقت حسین،شیخ حسن فیاض،راجہ طلال خلیل،نمبردار اسد عزیز،شیخ حسن ریاض،راجہ ظفر محمود،زیم العابدین عباس،چوہدری جمیل وارثی،چوہدری چمن،تنویر اختر شیرازی نے انہیں دوسری شادی پر دلی مبارکباد دی ہے۔
دو بھٹہ خشت مالکان پرویز بٹ،راجہ داؤد کیخلاف مقدمات درج
Cases registered against two kiln owners Pervez Butt and Raja Dawood
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—فیلڈ اسسٹنٹ محکمہ تحفظ ماحول پنجاب عطا محمد نے دھویں اور گردوغبار کا باعث بننے والے دو بھٹہ خشت مالکان پرویز بٹ،راجہ داؤد کیخلاف مقدمات درج کروا دئیے۔
کورونا ایس او پی کی خلاف ورزی پر جرمانے شہریوں میں فیس ماسک بھی تقسیم
Penalties for violating Corona SOP’s Citezan are also distributed free masks
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—کلرسیداں انتظامیہ کی کورونا ایس او پی کی خلاف ورزی پر جرمانے شہریوں میں فیس ماسک بھی تقسیم کیئے اسسٹنٹ کمشنر رمیثا جاوید اعوان کی ہدایت پر چیف آفیسر صاحبزادہ عمران اختر نے انفورسمنٹ انسپکٹر زاھد حیدری اور ک اشتیاق احمد کے ہمراہ بازاروں کا دورہ کیا اور شہریوں میں فیس ماسک تقسیم کیئے اور خبردار کیا کہ شہری فیس ماسک کا استعمال یقینی بنائیں سماجی فاصلے کا خیال رکھیں اپنی اور اپنے ساتھیوں کی زندگیوں کو محفوظ بنائیں انہوں نے ایس او پی کی خلاف ورزی پر رئیس شادی ہال کو دس ہزار روپے جرمانہ کیا ناجائز منافع خوری پر بھی دوکانداروں کو جرمانے کیئے گئے شہریوں نے بچت بازار کی صورتحال پر بھی توجہ دینے کا مطالبہ کیا ہے جہاں بعد دوپہر نہ پرائس لسٹ ہوتی ہے نہ ہی اشیا مقررہ نرخوں پر فروخت کی جاتی ہیں۔
مریم نواز کی کال پر پی ڈی ایم کے جلسے میں بھر پور شرکت کریں گے,نوید بھٹی
Will fully participate in the PDM meeting on the call of Maryam Nawaz, Navid Bhatti
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—رہنماء مسلم لیگ ن حلقہ پی پی 10 نوید بھٹی نے کہا کہ ہم محترمہ مریم نواز کی کال پر پی ڈی ایم کے جلسے میں بھر پور شرکت کریں گے لاہور کا جلسہ کرپٹ نیازی حکومت کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا۔انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ اس وقت مہنگائی نے غریب عوام کا جینا محال کر رکھا ہے دو وقت کی روٹی تو درکنار اب ایک وقت کی روٹی کھانا مشکل ہوچکا ہے عمران خان اور ان کے وزرا ء کی کرپشن اور نااہلی کی وجہ سے ملکی ادارے تباہی کی جانب گامزن ہیں۔شیخ رشید جسے نیازی صاحب اپنا چپڑاسی نہ رکھنے کا کہتے تھے اس نے ریلوے کا بیڑا غرق کیا اب اسے داخلہ کا قلمدان سونپ کر ملک میں داخلی بحران پیدا کرنے کی کوشش کی گئی انہوں نے کہا کہ اس وقت حکومتی وزیروں نے حکومتی اداروں میں کرپشن کے بازار گرم کررکھے ہیں آٹے سے لے کر چینی تک،دوائیوں سے لے کر عام ضرورت کی چیزوں تک،پٹرول سے لے کرایل این جی تک ہر چیز میں اربوں روپوں کی کرپشن جاری ہے۔عمران خان بتائیں کہ کرونا کی مد میں ملنے والی 300 ملین ڈالر کی امداد کہاں گئی؟
سول جج کلر سیداں چوہدری امیر احمد کا کورونا ٹیسٹ پازیٹو آ گیا
Civil Judge Kallar Syedan Chaudhry Amir Ahmed’s corona test came positive
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—سول جج کلر سیداں چوہدری امیر احمد کا کورونا ٹیسٹ پازیٹو آ گیا اور وہ اپنے گھر ائیسولیشن میں چلے گئے ہیں جبکہ دیگر عدالتی عملے کے ٹیسٹ نہیں لیئے گئے
لاھور کا جلسہ سیلیکٹڈ حکومت کو گھر واپسی کا پیش خیمہ ثابت ہو گا۔چوھدری ظہیر محمود
Lahore meeting will be a prelude to return home to selected government: Chaudhry Zaheer Mahmood
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—پیپلز پارٹی ضلع راولپنڈی کے صدر چوھدری ظہیر محمود نے کہا کہ لاھور کا جلسہ سیلیکٹڈ حکومت کو گھر واپسی کا پیش خیمہ ثابت ہو گا۔ہم ملک میں آئین اور قانون کی حکمرانی چاہتے ہیں ایمپائر کی انگلی پر سیاست کرنے والے جمہوری ہیں نہ عوامی یہ کسی اور کی کٹھ پتلی ہیں انہوں نے ہفتہ کے روز کلرسیداں میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ملک کے لیئے سب سے زیادہ قربانیاں دی ہیں ہم ملک میں عوام کے راج کی جدوجہد کر رہے ہیں کس کواقتدار میں ہونا چاہیئے اس کے فیصلے کا حق صرف عوام کو ہے جو لوگ کل تک کنٹینر مہیا کرنے کی پیشکشیں کرتے تھے وہ آج احتجاج کا آئینی حق بھی دینے کو تیار نہیں ہم پی ڈی ایم سیلیکٹڈ حکومت کو گھر بھیج کر ہی دم لے گا انہوں نے کہا کہ وہ اتوار کی صبح نو بجے کلرسیداں سے ایک جلوس کی شکل میں لاھور روانہ ہوں گے۔
سابق کونسلر چوہدری واجد کی ہمشیرہ گاؤں کلاڑی میں انتقال کر گئیں
Former councillor Chaudhry Wajid’s sister passed away in Kalari village
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—سابق کونسلر چوہدری واجد کی ہمشیرہ گاؤں کلاڑی میں انتقال کر گئیں نمازجنازہ میں محمد زبیر کیانی،ماسٹر عبدالمجید،ظفر عباس مغل،سید مداح حسین شاہ،حاجی محمد شعیب،حاجی زاھد اقبال اور دیگر نے شرکت کی۔



