Kahuta; Electricity 100kv transformer installed in village Dhok Barratian, Doberan Kallan

دوبیرن کی ڈھوک ہراٹیاں کا بجلی کا ٹرانسفار راجہ محمد شکیل کیانی کی درخواست پرسابق ایم پی اے کرنل محمدشبیر اعوان کا فوری ایکشن۔100کے وی کے ٹرانسفامر کی فوری تنصیب۔
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کو م کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
راجہ محمد شکیل کیانی کی درخواست پرسابق ایم پی اے کرنل محمدشبیر اعوان کا فوری ایکشن۔100کے وی کے ٹرانسفامر کی فوری تنصیب۔اہلیان علاقہ کی طرف سے سابق ایم پی اے کرنل محمدشبیر اعوان اور راجہ محمد شکیل کیانی کی کاوشوں کو سلام۔تفصیل کے مطابق دوبیرن کی ڈھوک ہراٹیاں کا بجلی کا ٹرانسفارمر کافی عرصہ سے خراب تھا آے دن خراب ہوجاتا تھا جس کی وجہ سے اہل علاقہ کو شدید پرشانی کا سامنا کر نا پڑھ رہا تھاوہاں کے رہائشیوں نے متعدد بار محکمہ کو باور کرایا گیالیکن کچھ نہ ہو سکاگذشتہ روز قبل اہلیان علاقہ نے راجہ محمد شکیل کیانی کو کہا کہ آپ ہمارہ مسئلہ حل کرائیں جس پر ا نہوں نے نے سابق ایم پی اے کرنل شبیر اعوان کو کہاکرنل شبیر اعوان نے ذاتی کاوش کر کے محکمہ کے اعلیٰ حکام سے کہ کر ڈھوک پراٹیاں کی عوام کا دیرینہ مسئلہ حل کرایااور چندگھنٹوں میں ہی نیا ٹرانسفارمر لگوا دیامعززین علاقہ حاجی راجہ ریاست کیانی، سائیں پرویز،چوہدری آصف نورانی،راجہ گلفراز کیانی،مظہر حسین،محمد بنارس،راجہ یاسر کیانی اور دیگر معززین علاقہ نے سابق ایم پی اے کرنل محمدشبیر اعوان اور راجہ محمد شکیل کیانی کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین۔اس موقع پر راجہ شکیل کیانی نے کہا کہ سابق ایم پی اے کرنل محمدشبیر اعوان کی سیاست اپنے حلقے کی غیور عوام کی بے لوث خدمت کرنا ہے عوام کی خدمت سابق ایم پی اے حلقہ پی پی سیون کرنل محمدشبیر اعوان کی پہنچا ن ہے اوروہ خدمت کے صرف زبانی دعوئے ہی کرتے بلکہ وہ اپنے حلقے عوام کے ہر دکھ درد میں برابر کے شریک رہتے ہیں۔
Kahuta; The electricity transformer of Doberan’s Dhok Barratian had been out of order for a long time. It was getting worse day by day due to which the residents of the area were facing severe problems. Residents of the area asked Raja Mohammad Shakeel Kayani who was on holidays from Burton on Trent, UK, to solve our problem, to which he asked former MPA Col. Shabbir Awan. Col. Shabbir Awan made a personal effort and told the top officials of the departmen. The problem was solved and a new 100 kv transformer was installed in a few hours.

ایم اینڈ آر کی طرف سے کہوٹہ کی مختلف روڈوں کی ریپئیرنگ کروڑوں روپے کرپشن کی نظر اس علاقے کی بدقسمتی رہی
M&R repairing various roads in Kahuta, crores of rupees of corruption, the area was unfortunate with contractor
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کو م کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
ایم اینڈ آر کی طرف سے کہوٹہ کی مختلف روڈوں کی ریپئیرنگ کروڑوں روپے کرپشن کی نظر اس علاقے کی بدقسمتی رہی کہ ہر آنے والے منتحب نمائندے نے کوئی بڑا منصوبہ نہ دیا اگر چھوٹا موٹا کوئی منصوبہ ہوا تو بھی وہ انکی غفلت اور لاپرواہی کی وجہ سے کرپشن کی نظر ہو گیا مسلم لیگ ن کے دور میں کہوٹہ تا آڑی سیداں 12کلو میٹر روڈ کے لیے چالیس کروڑ روپے ملے چھ سال گزرنے کے باجود وہ مکمل نہ ہو ئی جو تھوڑا بہت کام ہوا وہ بھی ٹھیکدار اور محکمہ کی ملی بھگت سے ناقص مٹیریل استعمال کیا جو مکمل ہونے سے قبل ہی کھنڈرات بن گیا اسی طرح کہوٹہ مٹور روڈ کہوٹہ چوکپنڈوری روڈ کہوٹہ لہتراڑ روڈ جن پر تقریبا ایک ارب کے قریب فنڈز لگے ایک دو سال بھی نہ نکال سکیں نہ ہی آج تک کسی نمائندے نے پوچھا اور کئی مرتبہ کمشنر راولپنڈی نے انکوائری کا اعلان کیا مگر کچھ نہ ہوا اب بھی کہوٹہ بیور روڈ کہوٹہ آڑی روڈ اور دیگر سڑکوں کے لیے ریپئرنگ کے کروڑوں روپے دیے گے مگر محکمہ ہائی وے میں بیٹھے کئی عرصہ سے کرپٹ ایس ڈی او ٹھیکداروں نے ہر سڑک ک کشھ حصے پر کرش چھڑک کر کروڑوں روپے کی کرپشن کی اور ایک ہی بارش میں سڑکوں کا سارا میک اپ اتر گیا کئی مرتبہ چینل اور اخبارات اور کھل کچہری میں لوگ چیختے رہے مگر نہ نمائندوں اور نہ انتظامیہ نے نوٹس لیا محکمہ ہائی وے اور میونسپل کمیٹی کرپشن کا گڑھ بن چکے ہیں عوام علاقہ اور شہریوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب اینٹی کرپشن اور کمشنر راولپنڈی سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر ان منصوبوں کی شفاف انکوائری کی جائے اور اسوقت تک ٹھیکداروں کا بل پاس نہ کیا جائے جب تک شفاف انکوائری نہ ہو سکے۔
آج لاہور میں ہونے والا جلسہ موجودہ کرپٹ حکومت کے خلاف ریفریڈم ثابت ہو گا
Today’s meeting in Lahore will prove to be a referendum against the present corrupt government, PML-N leaders
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کو م کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
سابق بلدیاتی نمائندوں چوہدری صداقت حسین، راجہ ندیم احمد، راجہ سعید احمد، راجہ علی اصغر اور تنویر ناز بھٹی نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ آج لاہور میں ہونے والا جلسہ موجودہ کرپٹ حکومت کے خلاف ریفریڈم ثابت ہو گا جس میں ملک کی عوام بھر پور شرکت کر کے اور پاکستان مسلم لیگ ن کاساتھ دے کر موجودہ حکومت کو چلتا کر ئے گئی انشاء اللہ آج کا مسلم لیگ ن کا جلسہ یہ ثابت کر دے گا کہ ملک کی عوام مسلم لیگ ن کے ساتھ ہے جبکہ موجودہ حکومت الیکٹ نہیں بلکہ سلیکٹ ہے ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن حلقہ پی پی سیون کے رہنماؤں سابق چیئر مین یوسی منیاندہ چوہدری صداقت حسین، سابق چیئرمین یوسی دوبیرن کلاں راجہ ندیم احمد، مسلم لیگ ن کے رہنماؤں راجہ سعید احمد، معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ علی اصغر اورسابق امیدوار برائے چیئرمین یوسی نلہ مسلماناں تنویر ناز بھٹی نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں نے مہنگائی اور کرپشن کے ریکارڈ توڑ دیے جتنا قرضہ گزشتہ دس سالوں میں نہیں لیا گیا جتنا پی ٹی آئی نے آڑھائی سالوں میں لیا پاکستان کا ہر پیدا ہونے والا بچہ ڈیڑھ لاکھ کا مقروض ہے غریبوں کے منہ سے نوالہ بھی چھین لیا گیا ہے ادارے کرپشن کا گڑھ بن چکے ہیں جہاں مہنگائی میں کئی گنا اضافہ ہوا وہاں کرپشن کے ریٹ بھی بڑھ گے انشاء اللہ آنے والادورمسلم لیگ ن کا ہو گا۔



