London; Amar Raheem jailed for 16 years for stabbing in Keighley Bradford
ٹاون سنٹر میں دن دیہاڑے سی سی ٹی وی کے سامنے ایک شخص کو چاقو کے وار سے زخمی کرنے کے جرم میں عمار رحیم کو سولہ سال جیل کی سزا
لندن، نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم محمد نصیرراجہ۔ ایک شخص کو چاقو کے وار سے زخمی کرنے کے جرم میں عمار رحیم کو سولہ سال کے لئے جیل کی سزا سنا دی گئی۔ تئیس سالہ عمار رحیم نے پیچھے سے اپنے شکار پر حملہ کیا اور چاقو سے اس کے پیٹ میں دو دفعہ وار کیا ۔کیگلی کے رحیم کو بریڈ فورڈ کراؤن کورٹ میں ایک جیوری نے اس شخص کو جسمانی نقصان پہنچانے کے ارادے سے اس کو زخمی کرنے کا مجرم قرار دیا تھا۔بریڈ فورڈ کے ریکارڈر جج رچرڈ مانسیل کیو سی نے کل سزا سناتے ہوئے کہا ہے کہ عمار رحیم واضح شواہد پر قصوروار پایا گیا تھا۔کیونکہ یہ واقعہ ایک معروف علاقے میں پیش آیا اور تمام واقعہ قریبی موجود سی سی ٹی وی پر بھی ریکارڈ ہو گیا۔
سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق مضروب نے ٹاون سنٹر میں رحیم کو ایک پرانے سکول فرینڈ کی حیثیت سے پہچان کر اس کے کندھے پر ہاتھ مارا ۔ رحیم کانوں میں ہیڈ فون ہونے کی وجہ سے چونک گیا اور اس نےہاتھ میں پکڑی بوتل سے اپنے دوست پر وار کر دیا۔ مذکورہ شخص نے اپنے آپ کو بوتل سے بچا لیا اور رحیم نے اسے پہچان کر معافی کے انداز میں اشارہ کیا جسے اس شخص نے اگنور کردیا اور آگے چل پڑا جس پر رحیم کو ناگوار گذرا اور اس نے چاقو سے حملہ کردیا۔
London; Amar Raheem has been jailed for 16 years after stabbing a man twice in the abdomen with a knife in the street causing a life-threatening injury.
Amar Raheem, 23, attacked his victim in East Parade, Keighley, Pouncing and stabbing him while he was walking away.
Raheem, of North Dean Road, Keighley, was convicted by a jury at Bradford Crown Court of wounding the man with intent to do him grievous bodily harm.
Sentencing him yesterday, the Recorder of Bradford, Judge Richard Mansell QC, said he had been found guilty on the clearest evidence.



