London; Virgin Atlantic announces air operations for Pakistan from December 13
برطانوی فضائی کمپنی کا 13 دسمبر سے پاکستان کیلئے فضائی آپریشن کا اعلان
لندن، نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم محمد نصیرراجہ۔برطانوی فضائی کمپنی ورجن اٹلانٹک پاکستان کیلئے اپنا فضائی آپریشن اس ماہ شروع کرے گی ،ائر لائن کی ویب سائٹ کے مطابق ورجن اٹلانٹک 13دسمبر سے پاکستان کیلئے اپنا فضائی آپریشن شروع کرے گی جس کیلئے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں ۔ائرلائن لندن سے لاہور کیلئے ہفتے میں چار اور لندن سے اسلام آبادکیلئے بھی ہفتے میں چار براہ راست پروازیں چلائے گی۔برطانوی ورجن ائر لائن اٹلانٹک نے پاکستان آپریشن کیلئے جدید ائربس 332 استعمال کرے گی ۔سی اے اے کی جانب سے سلاٹ اور پروازوں کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے ۔سول ایوی ایشن نے ورجن ائر کو پاکستان کیلئے ہفتہ وار 8 پروازوں کیلئے لینڈنگ کی اجازت دی ہے ،سی اے اے کے ڈائریکٹر ٹرانسپورٹ نے ورجن ائرلائن کو لاہور اور اسلام آباد کیلئے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے ۔ورجن اٹلانٹک ائر لائن کی پہلی پرواز 13 دسمبر کو لندن سے لاہور کیلئے اڑان بھرے گی ۔مذکورہ پرواز14 دسمبر کوصبح لاہور پہنچے گی ۔برطانوی سفارتی عملہ اور سی اے اے کے افسران لاہور ائرپورٹ پر مسافروں کا استقبال کریں گے ،مسافر فلائٹ کیلئے اجازت 13 دسمبر سے 27 مارچ تک دی گئی ہے۔ ورجن اٹلانٹک کی ویب سائٹ کے مطابق 12 دسمبر کو لندن سے پاکستان کیلئے پہلی پرواز دستیاب ہے۔
London; British airline Virgin Atlantic will commence its flight operation for the country from Dec 13 as the Pakistan Civil Aviation Authority (PCAA) has approved its flight operation to and from Pakistan.
The PCAA granted approval to Virgin Atlantic to start its flight operation in response to its request made on Dec 2. Virgin Atlantic is scheduled to start its flight operations for Islamabad and Lahore. The airliner will use Airbus A-332 aircraft to continue a weekly eight-flight operation to the two cities.
According to the schedule approved by the PCAA, the first passenger flight VS365 will take off from London on Dec 13 and land at Lahore’s Allama Iqbal International Airport on Dec 14 in the morning.
The airline will operate four weekly flights between London and Lahore and three flights between London and Islamabad. Before starting its flight operation to Pakistan, Virgin Atlantic will operate a cargo flight VS364 from England to Pakistan on Dec 7.
The airline had reportedly sought permission to operate flights from Manchester and London.