DailyNewsKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; Police called to save mother along with five daughters in Aawan Abbad

پولیس نے آ کر میری بیٹی نعمانہ اور اس کی پانچ بیٹیوں کو آزاد کروایا,مسماۃ شہناز بی بی زوجہ کفایت حسین سکنہ اعوان آباد کلر سیداں

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…مسماۃ شہناز بی بی زوجہ کفایت حسین سکنہ اعوان آباد کلر سیداں نے تھانہ کلر سیداں پولیس کو بیان دیا کہ میری بیٹی نعمانہ کفایت کی شادی عرصہ 16 برس قبل مسمی صغیر سکنہ لونی جسیال (کلر سیداں) سے انجام پائی تھی جس سے اس کی پانچ بیٹیاں ہیں۔میرا داماد بیٹیاں ہونے پر اپنی بیوی کو تشدد کا نشانہ بناتا ہے اور بیٹیوں کو بھی مار پیٹ کرتا ہے۔میرا داماد میری بیٹی کو گزشتہ سات سال سے میرے گھر نہ آنے دیتا ہے اور اسے مجھ یا اپنے والد یا گھر کے کسی بھی فرد سے کسی قسم کا رابطہ کرنے کی اجازت نہیں دیتا۔میرا بیٹا عاطف کفایت عرصہ 8 سال بعد بیرون ملک سے آیا اور کہا کہ میں اپنی بہن کے گھر اسے ملنے اور بہنوئی کو منانے اور شادی کی دعوت دینے اس کے گھر جاؤنگا۔میرا بیٹا اپنی بہن نعمانہ کفایت سے اس کے گھر ملنے گیا اور پھر اپنے بہنوئی مسمی صغیر کی دکان پر ملنے اور شادی کی دعوت دینے گیا تو مسمی صغیر نے میرے بیٹے کو گالم گلوچ کی اور وہاں سے چلے جانے کا کہا جس پر میرا بیٹا عزت بچاتے ہوئے وہاں سے خاموشی سے واپس آگیا۔بعد ازاں میری بیٹی کس اس کے شوہر نے گالم گلوچ کی مار پیٹ اور تشدد بھی کیا کہ تم نے اپنے بھائی عاطف کو کیوں میری اجازت کے بغیر گھر کے اندر داخل ہونے دیا اور اس سے کیوں ملی۔ان تمام حالات کو دیکھتے ہوئے میں نے اپنی بیٹی نعمانہ کو اس کے حال پر چھوڑ دیا۔گزشتہ رات آٹھ بجے کے قریب،میری دوسری بیٹی فریحہ کو مسلسل 18 کو کالیں کیں جنہیں میری بیٹی نے اتفاقیہ طور پر پک نہ کیا بعد ازاں تقریبا پونے نو بجے کے قریب، دوبارہ کال آئی جس کو میری بیٹی فریحہ نے سنا جس پر سائلہ کی بیٹی کو صغیر نے کہا کہ میں نے تمہاری بہن کو فارغ کر دیا ہے اور گھر سے نکال دیا ہے اور یہ بات اپنے ماں باپ کو بھی بتا دو۔میں اسی دوران پریشانی کے عالم میں اپنے بیٹے عاطف اور بیٹی فریحہ اور بہو مصباح اور داماد خرم جو کہ گاڑی چلاتا ہے،صغیر کے گھر کے باہر روڈ پر پہنچے اور گھر کے باہر کھڑے ہو کر اپنی بیٹی کو جو کہ پہلے ہی گھر کے باہر ننگے سر اور پاؤں انتہائی بے بسی کے عالم میں کھڑی تھی کو گاڑی میں بیٹھا نے کیلئے آگے بڑھے تو مسمی صغیر کے رشتہ داروں جو کہ 15/20کے قریب تھے نے کمرے سے باہر آ گئے اور انہوں نے مسمی صغیر اور نوید کیساتھ مل کر میرے بیٹے عاطف،داماد خرم،میری بیٹی فریحہ،بہو مصباح اور مجھے مارنا شروع کر دیا اور انتہائی تشدد کا نشانہ بنایااور ہم بھاگنے پر مجبور ہو گئے۔ اس موقع پر میں نے ایک راہگیر سے مدد مانگی جس نے پولیس کو فون کیا اور پولیس نے آ کر میری بیٹی نعمانہ اور اس کی پانچ بیٹیوں کو ان سے آزاد کروایا اور پولیس اپنی گاڑی میں ڈال کر تھانے لے گئی۔پولیس کے سامنے نوید نے کہا کہ میں تمہاری فیملی کے تمام افراد کو گولیاں مار دونگا۔خاتون نے الزام عائد کیا ہے کہ مقدمہ درج ہونے کے باوجود پولیس نے ہمارا میڈیکل نہیں کروایا۔

Kallar Syedan; Shahnaz Bibi, wife of Kifayat Hussain, resident of Aawan abbad, told ​​Police Station that her daughter Nomana Kifayat was married in Looni Jaswal , to Saghir, 16 years ago, from whom she has five daughters.

My son-in-law tortures his wife when he has five daughters and also beats them. I called the police and the police came and freed my daughter Nomana and her five daughters from them and the police put her in their car and took her to the police station.

In front of the police we were threatened, we will shot . The woman has alleged that despite the registration of the case, the police did not get us medical treatment.

حاجی محمد بشارت کی رسم قل گاؤں پٹھی سکوٹ میں ادا ہوئی

Dua qul observed for late Haji M Basharat in Dhok Bhathi

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…سابق چیئر مین یوسی دوبیرن کلاں راجہ ندیم احمد کے چچا اور سپین میں مقیم راجہ علی اصغر کے والد حاجی محمد بشارت کی رسم قل گاؤں پٹھی سکوٹ میں ادا ہوئی جس میں سابق رکن اسمبلی راجہ جاوید اخلاص،ماسٹر محمد یونس، چوہدری شفقت محمود، چوہدری صداقت حسین، سید راحت علی شاہ، پرویز اختر قادری، محمد ظریف راجا،ڈاکٹر محمد عارف قریشی، شاہد گجر، زین العابدین عباس، نمبردار اسد عزیز، چوہدری توقیر اسلم،چوہدری محمد جمیل وارثی،چوہدری نعیم بنارس، صوبیدار غلام ربانی، ملک محمد فیاض سندھو،جاوید کیانی، راجہ اظہر اقبال،تنویر شیرازی، سید امجد علی شاہ، عبدالکبیر جنجوعہ،منیر چشتی،جاوید اقبال،ٹھیکیدار محمد بشارت،راجہ انوار الحق،راجہ محمد سعید،عبدالعزیز پاشا اور دیگر نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button