DailyNewsKallar SyedanPothwar.com

Rawalpindi crime report; Rawat Police Station arrests accused in motorcycle theft, recovered 06 stolen motorcycles

تھانہ روات پولیس کی اہم کاروائی، موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزم گرفتار، چوری شدہ06موٹر سائیکلز برآمد

راولپنڈی: :(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…:تھانہ روات پولیس کی اہم کاروائی، موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزم گرفتار، چوری شدہ06موٹر سائیکلز برآمد،متعدد وارداتوں کا انکشاف۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کا کار و موٹر سائیکل چوروں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، ایس ایچ اوروات نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزم شعیب سرفراز عرف شیبا کو گرفتارکر لیا، ملزم کے قبضہ سے چوری شدہ 06 موٹر سائیکلز برآمد ہوئے،ایس ایچ او نے بتایا کہ ملزم نے دوران تفتیش متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا، ملزم کے دیگر ساتھیوں اور سہولت کاروں کا سراغ لگا کر اُن کو بھی گرفتار کیا جائے گا، ایس پی صدر نے ایس ایچ او روات اور پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ عوام کی جان ومال کا تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے،کار وموٹر سائیکل چوری کے انسداد کے لیے کاروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے۔

Rawat; SHO Rawat along with his team arrested accused Shoaib Sarfraz alias Sheba involved in motorcycle theft. 06 stolen motorcycles were recovered from the possession of the accused. Disclosing the incidents, other accomplices and facilitators of the accused will also be traced and arrested, SP Saddar while praising SHO Rawat and the police team said that protection of life and property of the people is the first priority of the police It is our responsibility to continue the process of curbing car and motorcycle theft.

تھانہ مری پولیس کی فوری کاروائی،13سالہ بچے سے زیادتی کرنے والا درندہ صفت ملزم گرفتار

Murree police arrested a 13-year-old child molester

راولپنڈی: :(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)… :تھانہ مری پولیس کی فوری کاروائی،13سالہ بچے سے زیادتی کرنے والا درندہ صفت ملزم گرفتار،متاثرہ بچے کے چچا کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کا خواتین اوربچوں سے زیادتی،تشدد اورجنسی استحصال کرنے والے خلاف کاروائیوں کاسلسلہ جاری ہے،تھانہ مری پولیس کا متاثرہ بچے کے چچا نے درخواست دی کہ ملزم حسنین عرف نینو نے اُس کے بھتیجے کو کبوتر دینے کے بہانے ویران جگہ پر لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنایا،جس پر مری پولیس نے مقدمہ درج رجسٹر کیا، ایس ایچ و مری نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ہیومن انٹیلی جینس کی مدد سے 13سالہ بچے سے زیادتی کرنے والے ملزم حسنین عرف نینو کو گرفتار کر لیا،ایس ایچ او نے بتایا کہ متاثرہ بچے کا میڈیکل پراسس مکمل کروایا جا رہا ہے،ملزم کا میڈیکل اور ڈی این اے ٹیسٹ سمیت تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے،ایس پی صدر نے ایس ایچ او مری اور پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ ملزم کو قرار واقعی سز ادلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں،عورتوں اور بچوں پر تشدد اور زیادتی جیسے واقعات میں ملوث ملزمان کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے۔

تھانہ گنجمنڈی پولیس کی آتش بازی کا سامان فروخت کرنے والوں کے خلاف کاروائی،ملزم گرفتار

Ganjamandi police operation against firework sellers, accused arrested

راولپنڈی: :(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…:تھانہ گنجمنڈی پولیس کی آتش بازی کا سامان فروخت کرنے والوں کے خلاف کاروائی،ملزم گرفتار، بھاری مقدار میں سامان آتش بازی برآمد، مقدمہ درج۔ تفصیلا ت کے مطابق راولپنڈی پولیس کا آتش بازی کرنے والوں اور آتش بازی کا سامان فروخت کرنے والوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے،ایس ڈی پی او سٹی کی زیر نگرانی ایس ایچ او گنجمنڈی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے نر نکاری بازار میں آتش بازی کاسامان فروخت کرنے والے ملزم ظفر اقبال عرف بالا کو گرفتار کر لیا، ملزم کے قبضہ سے آتشی انار 50، سوتر گولے 3700، چائنہ سٹک 36عدد، چائینہ بکس 24عدد، چائنہ پٹاخہ 2400 اور 1000 ڈبی ماچس پٹاخے برآمد ہوئے،ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیاگیا، ایس پی راول نے ایس ڈی پی ا وسٹی، ایس ایچ او گنجمنڈی او ر پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ آتش بازی کے ذریعے لوگوں کے جان ومال کو خطرے میں ڈالنے کی اجازت ہر گز نہیں دی جائے گی،جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے۔

تھانہ وارث خان پولیس کی اہم کاروائی، زیر تعلیم 15 سالہ لڑکے پر تشدد کرنے والے معلم سمیت تین ملزمان گرفتار

Waris Khan police arrested three accused, including a teacher, for torturing a 15-year-old boy

راولپنڈی: :(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…:تھانہ وارث خان پولیس کی اہم کاروائی، زیر تعلیم 15 سالہ لڑکے پر تشدد کرنے والے معلم سمیت تین ملزمان گرفتار،ملزمان کے خلاف متاثرہ لڑکے کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کا بچوں اور خواتین پر تشدد کرنے والوں کے خلاف کاروائیوں کاسلسلہ جاری ہے، تھانہ وارث خان پولیس کو متاثرہ لڑکے کے والد نے درخواست دی کہ اُس کا بیٹا مدرسہ میں ناظرہ کی تعلیم حاصل کرتا ہے، جہاں اسے موبائل رکھنے پر قاری مشتاق نے مدرسے کے تین طالب علموں عرفان، تیمور اور صدیق اللہ کی مدد سے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا،ایس پی راول نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کے خلاف فوری کاروائی کا حکم دیا، جس پر وارث خان پولیس نے مقدمہ درج رجسٹر کیا، ایس ایچ او وارث خان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ فوری کاروائی کرتے ہوئے ہیومن انٹیلی جینس کی مدد سے 15سالہ لڑکے پر تشدد کرنے والے معلم قاری مشتاق، طالب علم تیمور اور صدیق اللہ کو چند گھنٹوں کے میں گرفتار کر لیاجبکہ ملزم عرفان کی گرفتاری کا تحرک جاری ہے جسے جلد گرفتار کرلیا جائے گا، ایس ایچ او نے بتایاکہ متاثرہ لڑکے کا میڈیکل کروا لیا گیا ہے،ایس پی راول نے ایس ایچ او وارث خان اور پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ بچوں اور عورتوں پر تشدد جیسے واقعات ناقابل برداشت ہیں، تشدد کرنے والوں کو قانون کے کہٹرے میں کھڑا کیا جائے گا۔

راولپنڈی پولیس کی سنگین جرائم میں ملوث ملزمان کے خلاف موثر کاروائیاں جاری،قتل کےمقدمات میں 04 ملزمان گرفتار کر لیے

Rawalpindi police continue effective operations against accused involved in serious crimes, 04 accused arrested in murder cases

راولپنڈی: :(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)… :راولپنڈی پولیس کی سنگین جرائم میں ملوث ملزمان کے خلاف موثر کاروائیاں جاری،قتل کےمقدمات میں 04 ملزمان گرفتار کر لیے۔ تفصیلات کے مطابق سٹی پولیس آفیسر محمد احسن یونس نے سنگین جرائم میں ملوث ملزمان کی جلد گرفتاری کے احکامات جاری کر رکھے ہیں، ایس ایچ او کلرسیداں نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے جدید ٹیکنالوجی اور ہیومن انٹیلی جینس کی مدد سے TMA چوک شبانہ شادی ہال میں ہونے والا اندھا قتل ٹریس کرتے ہوئے سفاک قاتل سید فخر عباس کو گرفتار کر لیا، ڈیڑھ ماہ قبل شبانہ شادی ہال کے مالک رضوان پرویز کو نامعلوم ملزم نے قتل کر دیا تھا،مقتول کے قتل کا مقدمہ اسکے بھائی ناصر پرویز کی مدعیت میں درج کیا گیا،مقتول کے بھائی نے شک کی بناء پر بلڈنگ مالکان کو مقدمہ میں نامزد کیا تھا،جبکہ ایس ایچ او کلرسیداں نے ہیومن انٹیلی جینس اور جدید ٹیکنالوجی کو استعمال میں لاتے ہوئے اصل قاتل فخر عباس کو گرفتار کیا،ایس ایچ او نے بتایا کہ ملزم نے دوران تفتیش مقتول کو پیسوں کے لین دین کے تنازعے پر قتل کرنے کا اعتراف کیا،ایس ایچ او نیو ٹاؤن نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے قتل کے مقدمہ میں نامزد 02ملزمان جہانزیب اور ملک نعمان کو گرفتار کر لیا،ملزمان نے 04روز قبل سابقہ لڑائی جھگڑے کی بناء پر عدیل نامی لڑکے کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا،قتل کا مقدمہ مقتول کے والد محمد عرفان کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا،جبکہ ایس ایچ او پیرودہائی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ہیومن انٹیلی جینس کی مدد سے05روز قبل کھیل کے دوران معمولی تلخ کلامی پر اپنے ساتھی کو خنجر کے وار کر کے قتل کرنے والے ملزم نور علی کو گرفتار کر لیا،قتل کا مقدمہ مقتول کے والد میروائس شریفی کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا،ایس پی صدر ضیاء الدین احمد اور ایس پی راول ر ائے مظہر اقبال کا کہنا تھا کہ ملزمان کو قرار واقعی سزادلوانے کے لیے ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیا جائے گا،سی پی او راولپنڈی محمد احسن یونس نے ڈویژنل ایس پیز، متعلقہ ایس ایچ او ز اور پولیس ٹیموں کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ قتل جیسے سنگین مقدمات میں ملوث ملزمان کی گرفتاری لواحقین کو انصاف کی فراہمی کے لیے ناگزیر ہے،گرفتار ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے سخت سزادلوائی جائے۔

پوٹھوہار ڈویژن پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی،02 بین الصوبائی منشیات اسمگلرز گرفتار، 03 کلو چرس برآمد، مقدمہ درج

Pothohar Division Police cracks down on drug dealers, arrests 02 inter-provincial drug smugglers, seizes 03 kg hashish, registers case

راولپنڈی: :(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…:پوٹھوہار ڈویژن پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی،02 بین الصوبائی منشیات اسمگلرز گرفتار، 03 کلو چرس برآمد، مقدمہ درج۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے،ایس ایچ ا و ریس کورس نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے دوران ناکہ بندی گاڑی کو روک کر چیک کیا، گاڑی میں سوار دو افراد محمد عامر اور زر گل کے قبضے سے03 کلو گرام چرس برآمد ہوئی، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے گرفتار کر لیا،ملزمان کے زیر استعمال گاڑی کو قبضہ پولیس میں لے لیاگیا،ایس ایچ او نے بتایا کہ ملزمان پشاور کے رہائشی ہیں جو پنجاب کے مختلف علاقوں میں منشیات اسمگلنگ کرتے تھے، ایس پی پوٹھوہار نے ایس ایچ او ریس کورس اور پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے،نوجوان نسل کو منشیات جیسی لعنت سے بچانے کے لیے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے۔

Show More

Related Articles

Back to top button