Gujar Khan; ASP Gujar Khan Circle Hina Naik Bakht held a crime meeting with SHOs of Gujjar Khan Circle, in-charge of check posts and investigating officers.
اے ایس پی گوجر خان سرکل حنا نیک بخت نے گوجر خان سرکل کے ایس ایچ اوز،چوکیوں کے انچارج اور تفتیشی افسران کے ساتھ کرائم میٹنگ کا انعقاد کیا
راولپنڈی: :(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…اے ایس پی گوجر خان سرکل کا سرکل کے ایس ایچ اوز،چوکیوں کے انچارج اور تفتیشی افسران کے ساتھ کرائم میٹنگ کا انعقاد،کرائم میٹنگ میں گوجر خان سرکل کے کرائم کا تفصیلی جائزہ لیا گیا،پولیس افسران کو جرائم کی روک تھام کے لئے موثر اقدامات کی ہدایات جاری۔ تفصیلات کے مطابق اے ایس پی گوجر خان سرکل حنا نیک بخت نے گوجر خان سرکل کے ایس ایچ اوز،چوکیوں کے انچارج اور تفتیشی افسران کے ساتھ کرائم میٹنگ کا انعقاد کیا،کرائم میٹنگ میں گوجر خان سرکل کے کرائم کا تفصیلی جائزہ لیا،اے ایس پی نے کہا کہ زیر تفتیش مقدمات کی شفاف تفتیش کرتے ہوئے مال مسر وقہ کی برآمد گی کو یقینی بنایا جائے،،اے ایس پی گوجر خان سرکل حنا نیک بخت نے پولیس افسران کو جرائم کی روک تھام کے لئے موثر اقدامات کی ہدایات جاری کیں،اُنہوں نے کہا کہ شہریوں کے تحفظ کے لیے تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے، اشتہاری مجرمان کی گرفتاری اور منشیات کے خاتمہ کے لیے اسپیشل ٹیمیں تشکیل دی جائیں،داخلی اور خارجی راستوں پر سیکورٹی مزید سخت کی جائے، تھانہ میں آنے والے سائلین کے ساتھ خوش اسلوبی سے پیش آیا جائے اور اُن کے مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کیا جائے۔
Gujar Khan; ASP Gujar Khan Circle, Hina Naik Bakht held a crime meeting with SHOs of Gujjar Khan Circle, in-charge of check posts and investigating officers. ASP Gujar Khan Circle Hina Naik Bakht directed the police officers to take effective measures for the prevention of crime, he said. He said that the security of the citizens should be ensured by using all the resources for the protection of the citizens, special teams should be formed for the arrest of notorious criminals and eradication of drugs, security should be tightened at the entrances and exits. The incoming sailan should be treated with kindness and their problems should be solved on priority basis.