DailyNewsGujarKhanPothwar.com

Gujar Khan; Fake under-matric Doctor breaks the sealed clinic and reopens it illegally for the third time in Chak Bale Khan.

محکمہ صحت کی جانب سے سیل کئے گئے کلینک کو سیل توڑ کر تیسری بار غیر قانونی طور پہ کھولنے پر انڈر میٹرک جعلی ڈاکٹر کے خلاف پولیس چوکی چک بیلی خان پر مقدمہ درج کر لیا گیا

گوجرخان ,چک بیلی خان (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام,مسعود جیلانی )— محکمہ صحت کی جانب سے سیل کئے گئے کلینک کو سیل توڑ کر تیسری بار غیر قانونی طور پہ کھولنے پر انڈر میٹرک جعلی ڈاکٹر کے خلاف پولیس چوکی چک بیلی خان پر مقدمہ درج کر لیا گیا انڈر میٹرک جعلی ڈاکٹر طاہر اقبال ولد ظفر اقبال دھندہ سٹاپ نز دچک بیلی خان میں عرصہ دراز سے ایم بی بی ایس ڈاکٹرز کے بورڈ لگا کر نانم زاہد کلینک کے نام سے کلینک قائم کر کے لوگوں کی جانوں سے کھیل رہا تھا تو محکمہ صحت نے کاروائی کر کے کلینک سیل کر دیا جعلی ڈاکٹر طاہر نے از خود سیل توڑ کر کلینک کھول لیا چند روز قبل محکمہ صحت نے اسے دوبارہ سیل کیا ڈھیٹ مزاج جعلی ڈاکٹر اس مرتبہ بھی قانون توڑنے سے باز نہ آیا اور پھر سیل توڑ کر تیسری بار کلینک کھول لیا اورلوگوں کی جانوں سے کھیلنا شروع کردیا جس پر محکمہ صحت نے پھرکاروائی کر کے انسپکٹر نیئر عباس کی مدعیت میں پولیس چوکی چک بیلی خان پرزیر دفعہ186 کے تحت مقدمہ درج کر وا دیا

Gujar Khan; A Police case has been registered against a fake under-matric doctor Tahir, Operating as Zahid Clinic in Chak Bale Khan for breaking the sealed clinic and reopening it for the third time illegally.

Show More

Related Articles

Back to top button