Rawat; Rawalpindi Police in a major operation in a murder case have arrested 3 people and accused of harbouring a notorious criminal.
راولپنڈی پولیس کی اہم کاروائی، قتل و اقدم قتل کے مقدمہ میں مطلوب کیٹیگری(اے) کے اشتہاری مجرم اوراشتہاری مجرم کو پناہ دینے والے ملزم سمیت03 گرفتار
راولپنڈی: :(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…راولپنڈی پولیس کی اہم کاروائی، قتل و اقدم قتل کے مقدمہ میں مطلوب کیٹیگری(اے) کے اشتہاری مجرم اوراشتہاری مجرم کو پناہ دینے والے ملزم سمیت03 گرفتار۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کا سنگین مقدمات میں ملوث اشتہاری مجرمان اور اُن کے سہولت کاروں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے،ایس ایچ اورتہ امرال نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے قتل و اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب کیٹیگری(اے)کے اشتہاری مجرم امیر نواز عرف بلاکوگرفتارکرلیا،اشتہاری مجرم قتل واقدام اوردیگر دفعات کے تحت سال2019سے رتہ امرال پولیس کو مطلوب تھا، اشتہاری مجرم امیرنواز عرف بلا نے اپنی دیگر ساتھیوں کے ہمراہ مدعی مقدمہ راشد محمود کے بھائی ارشد محمود کو قتل جبکہ اس کے بھائیوں طاہرمحمود اورشاہد محمود کو چھریوں کے وار کرکے زخمی کردیاتھا،ایس ایچ اومری نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم آکاش عرف کاشی کی گرفتاری کے لیے ریڈ کیا، ریڈ کے دوران اظہرنثار نے اشتہاری مجرم آکاش عرف کاشی کو پناہ دینے اور فرار ہونے میں مدد دی جس پرمری پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے اشتہاری مجرم کو پناہ دینے اور فرار ہونے میں مدد ینے والے ملزم اظہر نثارکو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا،جبکہ ایس ایچ او پیرودہائی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے کیٹیگری(بی)کے اشتہاری مجرم مطیع اللہ کو گرفتار کر لیا، اشتہاری مجرم سال2015 سے پیرودہائی پولیس کو مطلوب تھا، ڈویژنل ایس پیزنے متعلقہ ایس ایچ اوز اور پولیس ٹیموں کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ اشتہاری مجرمان اور اُن کے سہولت کاروں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی جائیں۔
Rawat; Rawalpindi police continued operations against criminals and their facilitators involved in serious cases, SHO Police Amral arrested wanted category (a) criminals of attempted murder and murder cases. during the a raid Ameer Nawaz a wanted criminal was arrested.
پوٹھوہار ڈویژن پولیس کی ماہ اکتوبر 2020 کی کارکردگی رپورٹ جاری
Pothohar Division Police Performance Report for the month of October 2020 released
راولپنڈی: :(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…پوٹھوہار ڈویژن پولیس کی ماہ اکتوبر 2020 کی کارکردگی رپورٹ جاری،پوٹھوہار ڈویژن پولیس کا ماہ اکتوبر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف موثرکریک ڈاؤن،سنگین وارداتوں میں ملوث اشتہاری مجرمان سمیت269ملزمان گرفتار،تفصیلات کے مطابق سٹی پولیس آفیسر محمد احسن یونس نے جرائم پیشہ عناصرکے خلاف کاروائیوں کے احکامات جاری کر رکھے ہیں جن پر عمل درآمدکرتے ہوئے پوٹھوہارڈویژن پولیس نے ایس پی پوٹھوہارسیدعلی کی زیر نگرانی ماہ اکتوبر 2020 میں منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھاری مقدار میں اسلحہ و ایمونیشن اور منشیات برآمد کرکے متعدد ملزمان کو گرفتار کیا،پوٹھوہار ڈویژن پولیس نے ماہ اکتوبر میں ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 64مقدمات درج کر کے64 ملزمان کو گرفتار کیا،ملزمان کے قبضہ سے01رپیٹر، 58 پستول،01ریوالور،03چاقو/آہنی مکے اوربھاری تعدادمیں ایمونیشن برآمدکیا، جبکہ منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیوں کے دوران92 مقدمات درج کر کے 93 ملزمان کو گرفتار کیا، ملزمان کے قبضہ سے36کلوافیون،41کلو860گرام چرس،815 لیٹر شراب اور01کلو860گرام ہیروئن برآمدکی گئی،قمار بازوں کے خلاف کاروائیوں کے دوران 04مقدمات درج کر کے18ملزمان کو گرفتار کیا،قمار بازوں سے داؤ پر لگی رقم01لاکھ08ہزار 480روپے،23موبائل فونز،01موٹر سائیکل ودیگر آلات قماربازی برآمدکیے گئے،پوٹھوہار ڈویژن پولیس نے اشتہاری مجرمان کے خلاف جاری مہم کے دوران انتہائی مطلوب کیٹیگری(A) کے13 جبکہ کیٹیگری(B) کے68 اشتہاری مجرمان کو گرفتار کیا جبکہ اشتہاری مجرمان کو پناہ اورفرارہونے میں مدد ینے پر10مقدمات درج کرکے 13ملزمان کوگرفتارکیاگیا، اس موقعہ پر ایس پی پوٹھوہار ڈویژن سیدعلی کا کہنا تھا کہ منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائیوں کاسلسلہ جاری رکھا جائے اور اشتہاری مجرمان کے خلاف جاری مہم میں مزید تیزی لائی جائے۔
تھانہ واہ کینٹ پولیس کی کاروائی، جعل سازی کے ذریعے شہریوں کو لوٹنے والا ملزم گرفتار
Wah Cantt police operation, accused arrested for robbing citizens through forgery
راولپنڈی: :(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…تھانہ واہ کینٹ پولیس کی کاروائی، جعل سازی کے ذریعے شہریوں کو لوٹنے والا ملزم گرفتار،55ہزار روپے کی پاکستانی جعلی کرنسی برآمد،مقدمہ درج۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کا جعل سازوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، ایس ایچ او واہ کینٹ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے جعل سازی کے ذریعے شہریوں کو لوٹنے والے ملزم طلعت محمود کو گرفتار کر لیا،ملزم کے قبضہ سے55ہزار روپے کی پاکستانی جعلی کرنسی برآمدکرکے مقدمہ درج کرلیا، ایس پی پوٹھوہار نے ایس ایچ اوواہ کینٹ اور پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ جعل سازی کے ذریعے عوام کو لوٹنے والے قانون کی گرفت سے بچ نہیں سکتے، جعل سازوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے۔
راولپنڈی پولیس کا آتش بازی کرنے والوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری،02 ملزمان گرفتار
Rawalpindi police continue operations against fire work sellers, 02 accused arrested
راولپنڈی: :(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…راولپنڈی پولیس کا آتش بازی کرنے والوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری،02 ملزمان گرفتار، سامان آتش بازی برآمد، مقدمات درج۔ تفصیلا ت کے مطابق راولپنڈی پولیس کا آتش بازی کرنے والوں اور آتش بازی کا سامان فروخت کرنے والوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے،ایس ایچ اونیوٹاؤن نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے آتش بازی کرنے والے ملزم محمد احمد کو گرفتار کر لیا،ملزم کے قبضہ سے سامان آتش بازی برآمد ہوا،ایس ایچ اوریس کورس نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے آتش بازی کرنے والے ملزم سید حسن عباس کو گرفتار کر لیا، ملزمان کے قبضہ سے ساما ن آتش بازی برآمد کر لیا، ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے،ڈویژنل ایس پیز کا کہناتھا کہ آتش بازی کے ذریعے لوگوں کے جان ومال کو خطرے میں ڈالنے کی اجازت ہر گز نہیں دی جائے گی،ایسے جرائم میں ملوث ملزمان کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری رکھاجائے۔
راولپنڈی پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری،04منشیات فروش گرفتار
Rawalpindi police cracks down on drug dealers, arrests 04 drug dealers
راولپنڈی: :(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…: راولپنڈی پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری،04منشیات فروش گرفتار، 05کلوکے قریب چرس برآمد، مقدمات درج۔تفصیلات کے مطابق سی پی او راولپنڈی محمدا حسن یونس کی ہدایت پر راولپنڈی پولیس کا منشیات فروشوں کے خلا ف کریک ڈاؤن جاری ہے،ایس ایچ اوآراے بازار نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش حیدر علی کو گرفتارکرلیا،ملزم کے قبضہ سے 01کلو500گرام چرس برآمد ہوئی،،ایس ایچ اومورگاہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش شیر عالم خان کو گرفتار کر کے ملزم کے قبضہ سے01کلو300گرام چرس برآمد کر لی،ایس ایچ اوصدربیرونی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش فیضان کو گرفتار کر لیا، ملزم کے قبضہ سے01کلو100 گرام چرس برآمد ہوئی،ایس ایچ او بنی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش محمد طیب کو گرفتار کر لیا، ملزم کے قبضہ سے01کلو50 گرام چرس برآمد ہوئی،ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے، ڈویژنل ایس پیز نے متعلقہ ایس ایچ اوز اور پولیس ٹیموں کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ منشیات فروشی نوجوان نسل کی تباہی کا باعث ہے،منشیات فروشوں کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے۔
تھانہ مری پولیس کی ٹمبرمافیا کے خلاف کاروائی،02ملزمان گرفتار
Murree police operation against timber mafia, 02 accused arrested
راولپنڈی: :(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…تھانہ مری پولیس کی ٹمبرمافیا کے خلاف کاروائی،02ملزمان گرفتار،چوری شدہ لکڑی برآمد،مقدمہ درج۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کا لکڑی چوروں کرنے والوں کے خلاف کاروائیوں کاسلسلہ جاری ہے،ایس ایچ اومری نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے لکڑی چوری کی واردات میں ملوث 02ملزمان کوگرفتارکرلیا،گرفتارملزمان میں صدام حسین اورریاست علی کوگرفتارکرلیا،ملزمان کے قبضہ سے چوری شدہ لکڑی برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا،ایس پی صدرنے ایس ایچ اومری اورپولیس ٹیم کوشاباش دیتے ہوئے کہاکہ ٹمبر مافیا کے خلاف کاروائیوں میں مزید تیز ی لائی جائے۔
راولپنڈی پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے07ملزمان گرفتار
Rawalpindi police arrested 07 accused while conducting operation against criminal elements
راولپنڈی: :(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…راولپنڈی پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے07ملزمان کوگرفتار کرکے ان کے قبضہ سے1050 گرام چرس،15لیٹر شراب برآمد اور01پستول30بورمعہ ایمونیشن برآمدکر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے،تفصیلات کے مطابق تھانہ ریس کورس پولیس نے نذر محمد سے 200گرام چرس، تھانہ ٹیکسلاپولیس نے صلاح الدین سے300گرام چرس،تھانہ جاتلی پولیس نے عنصر سے 350گرام چرس، تھانہ کلرسیداں پولیس نے داؤد جاوید سے 200گرام چرس،تھانہ گنجمنڈی پولیس نے دانیال سے 10لیٹرشراب،تھانہ صادق آباد پولیس نے احتشام سے 05لیٹرشراب،تھانہ ٹیکسلاسیف اللہ سے 01پستول30بورمعہ ایمونیشن برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔