Dadyal, AJK; Public protest rally held at high school, Khadam Abbad in solidarity with Kashmiri in occupied Kashmir
گورنمنٹ بوائز ہائی سکول خادم آباد میں وزیراعظم پاکستان کے حکم مطابق دن 12سے لیکر 12:30تک مقبوضہ کشمیر کے مظلوم کشمیر یو کے ساتھ یکجہتی کا مظاہر کیا گیا
ڈڈیال (نمائندہ خصوصی) گورنمنٹ بوائز ہائی سکول خادم آباد میں وزیراعظم پاکستان کے حکم مطابق دن 12سے لیکر 12:30تک مقبوضہ کشمیر کے مظلوم کشمیر یو کے ساتھ یکجہتی کا مظاہر کیا گیا ادارہ کے تمام سٹاف اور طلبہ نے سکول سے لیکر بازار تک ایک عظیم ایشان ریلی نکالی طلبہ نے ہاتھوں میں پوسٹر اٹھا رکھے تھے جن پر بھارت کے خلاف اور کشمیریوں کے حق میں نعرے درج تھے ریلی کے دوران سٹاف اور طلبہ نے خوب نعرے بازی کی اس موقع پر صدر معلم مرزا عبدالسلام نے اپنے خطاب میں کہا کہ وہ دن دور نہیں ہے اب انشاء اللہ کشمیر ضرور اور جلد آزاد ہو گا اور کشمیر ی اپنی مرضی سے زندگی گزار سکیں گے جو غاصبانہ رویہ اپنا رکھا ہے وہ جلد ختم ہو نے والے ہے ماسٹر عبدالمالکنے اپنے خطاب میں کہا کہ بھارت نے غیر قانونی طور پرپچھلے 25دنوں کشمیرمیں کرفیوہ لگا رکھا ہے اور وہاں پر موجود مظلوم کشمیریوں کی زندگیاں اجیرن کر رکھی ہے عالمی طاقتوں کو چاہے کہ وہ بھارت پر دباؤ ڈالے کر کرفیوفوری طور پر ختم کیا ماسٹر محمد بنارس نے کہا کہ کشمیرصرف کشمیر یوں کا ہے اور بھارت نے ناجائز قبضہ کر رکھا ہے اب بہت جلد ہماری بہادر فوج کشمیر کو آزادکرائے گیااکاؤنٹنٹ ندیم خان آفریدی نے کہا کہ اب ہم سب پر جہاد فرض ہو گیا ہے اور ہر کشمیری آر کا ہو یا پار کا وہ جہاد کیلئے تیار ہے اور اپنی بہادرفوج کے ساتھ کھڑا ہے آخر میں ادارہ ھذاکے قاری یاسر عرفات نے ملک اور کشمیر کے امن وسلامتی اور قیدوبند کشمیریوں کی آزادی کے لئے دعاکروائی
ڈڈیال (نمائندہ خصوصی) آزاد جموں وکشمیر یونین آف جنرنلسٹ کے مرکزی صدر کی ہدایت پر ڈڈیال پریس کلب میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم وبربریت قتل غارت سوزمظالم کے خلاف ڈڈیال پر یس کلب کے زیر اہتما م کمرشیل چوک ڈڈیال میں بھارت کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گی ریلی کی قیادت ڈڈیال پریس کلب کے صدر ڈاکٹر محمد اسحاق،سنیئر نائب صدر عبداللہ خان عبدالغفور چغتائی،قاری اکرم نیازی،وقار بشیر،طارق عقیل،عبدالغفورچغتائی ودیگر نے کی احتجاجی ریلی نے بازار کا چکر لگانے کے بعد جلسہ عام کی شکل اختیار کی گئی جلسہ عام ڈڈیال پریس کلب کے صدر ڈاکٹر محمد اسحاق نے بھارت کو انپے جنگی جنون ختم کرنے ہو گا اور مذکرات کی میزپر آنے ہو گا بھارت کے اس آپشن سوا کو ئی حل نہیں ہے
ڈڈیال (نمائندہ خصوصی) آج یکم ستمبر بروزاتوار کنڈور یوتھ موومنٹ کے زیر اہتمام کنڈور بازار مقبول بٹ شہید چوک تک ایک ریلی نکالی جائے اس ریلی کامقصودمقبوضہ کشمیر قابض بھارتی فوج کی جانب سے کشمیری مسلمانوں پر ظلم وبربریت قتل وغارت اور انسانیت سوز مظالم دھانے کے خلاف اور کشمیر ی مسلمانوں کے حومیں پر امن احتجاجی ریلی کا اہتما م کیا گیا ہے
ڈڈیال (نمائندہ خصوصی) پاک کشمیر برنس کمنونٹیبرطانیہ برمنگھم کے سابق امیروار صدر آزاد کشمیر الحاج میرزمان حنفی نے کہا مسئلہ کشمیر کے تمام عالمی طاقتوں کو بھارت کے حکمرنوں پر دباؤ ڈالنا چاہے کیونکہ بھارت پاک بھارت جنگ پوری دنیا کیلئے ایک بڑے خطرے سے کم نہیں امریکہ چین،روس کو باہر بیٹھ کر تماشائی کا رول ادا نہیں کر نا چاہے آج بھارت نے مظلوم کشمیریوں پر جو مظالم ڈھانے شروع کر رکھے ہیں اس کے لئے عالم اسلام بالخصوص عرب مشرق وسط کے ممالک کو مشترکہ آزاد بلند کرتے ہو ئے ان عالمی طاقتوں کو مجبور کرنا چاہے کے وہ بھارت کو نہتے بے گنا ہ کشمیر یوں کا وادی کے اندر قتل عام بند کر ئے انسانیت مظالم کا آج کی صدی کا قتل عام کر ے انسانیت مظالم آج کی صدی کا بہت بڑا ظلم ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے برمنگھم میں چوہدری قمر حنفی کی طرف سے بھارتی مظالم کے سلسلہ میں منعقد ایک خصوصی احتجاجی مظاہرسے خطاب کرتے ہو ئے کہا حاجی امیر زمان حنفی نے کہا آج برطانیہ کے اندر ہر کشمیری وطن کی آزادی کی خاطر بڑی سے بڑی قربانی دینے کیلئے تیار ہیں انہوں کہا بھارتی حکمرنوں نے کشمیر کے اندر غیر آئینی حرکت کر کے 370کا نفاذاور کشمیر کی حیثیت کا خاتم اس کے دہشت کردی کا فضلہ منہ بولتا ثبوت ہے
ڈڈیال (نمائندہ خصوصی) جموں و کشمیر لبریشن لیگ کے مرکزی میڈیا سیل کے انچارچ ینگ لائنزبرطانیہ بلیک برن کے چیئر مین چوہدری شیر عالم نے کہا بھارتی حکمرانوں کو جنگ جنوں مہنگاپڑئے گا حالیہ بھارتی غیرآئینی اقدامات اٹھاکر بھارت ایک بار پھر کشمیر یو ں کو لہکار ہے مسئلہ کشمیر حل کے بغیر آپ بھارت کے آپشن نہیں ہے 370کاطلاق بھارت کی احمقانہ حرکات علاوہ اور کچھ نہیں جو کشمیر کی آئینی حیثیت کو تبدیل کر نے سے بھارت اپنی کمزوروکٹ پر چلاگیا مسئلہ کشمیر کو ہر ممکن آزادی دینا ہو گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے ینگ لائینز بلیک برن کی طرف سے اپنے اعزاز میں دئے گے ایک بڑے احتماع سے خطاب کرتے ہو ئے کہا بھارت اگرجنگ کر نیکی کی غلطی کی تو اسے ماسوئے ذلالت کچھ حاصل نہیں گا کیونکہ دینا مقبوضہ وادی کشمیر بھارت کی انسانی حقوق کی پامالی دیکھ چکی ہے چوہدری شیر عالم ینگ وکلااور بالخصوص برطانیہ کی کشمیر کمیونٹی سے کہا کہ وہ بھارت کی اس حمقانہ حرکات ایک رکنیت فارم پر جمع ہو کر بھارت کے مقابلے کیلئے تیار ہو جائے