DailyNewsKallar Syedan

Kallar Syedan Headmistress at Gov boys high school Mangal registers police case after being harassed by local man

گورنمنٹ بوائز ہائی سکول منگال کی ہیڈ مسٹریس نے ایک مقامی شخص پر ہراسگی کا الزام عائد

کلر سیداں (اکرام الحق قریشی) گورنمنٹ بوائز ہائی سکول منگال کی ہیڈ مسٹریس نے ایک مقامی شخص پر ہراسگی کا الزام عائد کرتے ہوئے تھانہ کلر سیداں میں درخواست دے دی۔ہیڈ مسٹریس نے درخواست میں تحریر کیا کہ گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول منگال میں خواتین ٹیچرز تعینات ہیں جنہیں صداقت نامی ایک مقامی شخص مسلسل ہراساں کر رہا ہے۔ٹیچرز کو آتے جاتے تنگ کرتا ہے اور سکول میں داخل ہو جاتا ہے جس کی وجہ سے انہیں اس کے منفی طرزگفتگو اور طرز عمل کا سامنا ہے۔اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر اعظم شہزاد نے واقعہ سے لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں تھانہ میں دی گئی درخواست کا کوئی علم نہیں تا ہم بعد میں انہوں نے فون کر کے بتایا کہ سکول کی ایک ٹیچر اور مقامی شخص کا فیملی مسئلہ ہے جس کی وجہ سے وہ ٹیچرز کو سکول میں تاخیر سے آنے کا بہانہ بنا کر تنگ کر تا ہے۔

Kallar Syedan Headmistress at Gov boys high school Mangal registers police case after being harassed by local man, the headmistress claims that female teachers are abused and police needs to take action.


کوئی جرم نہیں کیا ملک کی خدمت کی ایل این جی کے لیے میری کوششوں کو عالمی سطح پر سراہا گیا, شاہد خاقان عباسی

Ex PM Shahid Khaqan Abbassi claims he has done nothing wrong as he appears in court

کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ انہوں نے کوئی جرم نہیں کیا ملک کی خدمت کی ایل این جی کے لیے میری کوششوں کو عالمی سطح پر سراہا گیا مگر نیب کیس کو سمجھتا ہے نہ سمجھنے کی کوشش کرتا ہے اور نہ ہی ان میں اتنی اہلیت ہے۔ان خیالات کاا ظہار انہوں نے جمعرات کو نیب عدالت اسلام آباد میں پیشی کے موقع پر کلر سیداں کے لیگی رہنماؤں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر مسلم لیگ ن ضلع راولپنڈی کے جنرل سیکرٹری شوکت اقبال جنجوعہ، سابق رکن اسمبلی محمودشوکت بھٹی، محمد زبیر کیانی، محمد ظریف راجا، حاجی اخلاق حسین، زین العابدین عباس، راجہ طلال خلیل، نمبرداراسد عزیز، راجہ آفتاب کیانی آف نارہ اور دیگر بھی موجود تھے۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ نیب کو خود سمجھ نہیں میں انہیں سمجھانے کی کوشش کرتاہوں میں نے کوئی جرم نہیں کیا ملک اور قوم کی خدمت کی جس کو عالمی سطح پر سراہا گیا مگر نیب بضد ہے کہ کیس بنتا ہے مگر انہیں خود بھی کیس کی سمجھ نہیں میں انہیں سمجھانے کی کوشش کر رہا ہوں میری کوشش ہو گی کہ نوے دن میں میں انہیں اس بارے میں کچھ سمجھا سکوں مگر اس کے لیے ان کے ہاں سمجھنے کی صلاحیت بھی ہونی چاہئیے۔انہوں نے کہا کہ نیب ہر اس شخص کو ہراساں کرے گا جیل میں بھی ڈالے گا جو نواز شریف سے وفاداری کا دم بھرے گا۔انہوں نے کہا کہ نیب نوے دنوں میں نہیں نوے برسوں میں بھی اس کیس میں کوئی جرم ثابت نہیں کر سکتا۔


کلر سیداں پولیس اور پی ٹی آئی کے مقامی رہنما نے گیارہ سالہ گمشدہ بچے کو اس کے والدین کے گھر پہنچا دیا

Child reunited with family by Kallar police

کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)کلر سیداں پولیس اور پی ٹی آئی کے مقامی رہنما نے گیارہ سالہ گمشدہ بچے کو اس کے والدین کے گھر پہنچا دیا،گیارہ سالہ عبدالرحیم گزشتہ شب دس بجے کے بعد کلر سیداں میں ایک برگر پوائنٹ کے باہر بیٹھا ہوا تھا اور گھر کا راستہ بھول چکا تھا برگر پوائنٹ کے مالک نے پی ٹی آئی کے مقامی رہنما عاصم مختار مغل کو صورتحال سے آگاہ کیا جو موقع پر پہنچ گئے انہوں نے پی ٹی آئی تحصیل کلر سیداں کے سابق صدر راجہ ساجد جاوید کی مشاورت کے بعد بچے کو پولیس سٹیشن کلر سیداں منتقل کیا اور سب انسپکٹر راجہ خالد حسین کے ہمراہ رات کے تین بجے گیارہ سالہ بچے عبدالرحیم کو سیکٹر 3ڈی ایچ اے میں اس کے والد ساجد حسین کے سپرد کر دیا۔بچے کے مطابق وہ گیگا مال گھومنے گیا تھا اور اپنے دیگر دو ساتھیوں کے ہمراہ وہاں سے کلر سیداں آ گیا جہاں سے اس کے دیگر ساتھی اسے چھوڑ کر خود واپس چلے گئے بچے کے والد ساجد حسین کے مطابق انہوں نے اسے دینی درسگاہ میں داخل کرا رکھا ہے اور وہ اس پورے واقعے سے لاعلم تھے مقامی حلقوں نے بچے کو اس کے والدین تک پہنچانے پر پی ٹی آئی کے مقامی رہنماؤں عاصم مختار مغل، راجہ ساجد جاوید اور سب انسپکٹر راجہ خالد حسین کا شکریہ ادا کیا۔


وزیر اعظم عمران خان اور ان کی پوری ٹیم عوامی خوشحالی کیلئے کوشاں ہے

PM Imran Khan and team are doing best for the nation, Barjis Jillani

کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)پی ٹی آئی کی رہنما و سابق لیڈی کونسلر یوسی کنوہا برجیس جیلانی نے کہا ہے کہ عوام اطمینان رکھے پاکستان کا مستقبل روشن ہے۔انہوں نے یہاں مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان اور ان کی پوری ٹیم عوامی خوشحالی کیلئے کوشاں ہے اور وہ دن دور نہیں جب اس کے ثمرات عام عوام تک بھی پہنچنا شروع ہو جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر پر سفارتی سطح پر انڈیا کو شکست ہو چکی ہے۔وزیر اعظم عمران خان نے واضح کر دیا ہے کہ بھارت کو کشمیر پر قبضہ نہیں کرنے دیں گے۔وزیر اعظم نے مسئلہ کشمیر پر جاندار موقف اختیار کر کے پوری قوم کے جذبات کی ترجمانی کی ہے۔انہوں نے پوری دنیا کو ایک ہی پیغام دیا ہے کہ ہم بھارت کو طاقت کے زور پر کشمیر پر قبضہ نہیں کرنیں دیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہر جگہ کشمیریوں کی آواز پہنچ رہی ہے اور یہ خارجہ پالیسی کی کامیابی ہے۔وزیر اعظم نے پوری دنیا کے رہنماؤں کو مسئلہ کشمیر کے اصل حقائق سے اگاہ کیاہے اور آج ملک پاکستان کے موقف کی تائید ہو رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے دو ٹوک بات کر کے ثابت کر دیا ہے کہ دفاعی طور پر پاکستان طاقتور اور مضبوط ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button