DailyNewsHeadlineKallar Syedan
Kallar Syedan; Water supply service restored after intervention by chief officer municipality Khalid Rashid Khan
کلر سیداں شہر میں چیف آفیسر بلدیہ کی ذاتی کوششوں سے مرمت کا کام مکمل کر کے آب نوشی سکیم کلر سیداں کو بحال کر دیا،

کلرسیداں (اکرام الحق قریشی)کلر سیداں شہر میں چیف آفیسر بلدیہ کی ذاتی کوششوں سے مرمت کا کام مکمل کر کے آب نوشی سکیم کلر سیداں کو بحال کر دیا،تفصیلات کے مطابق چند ایام قبل تحصیل گوجرخان کی حدود میں پانی کے نالے میں پائپ لائن بری طرح سے متاثر ہوئی تھی جس سے فراہمی آب کو جاری رکھنا ممکن نہ رہا چیف آفیسر بلدیہ خالد رشید خان نے اپنی نگرانی میں دو ایام دن رات متاثرہ جگہ پر موجود رہے اور تمام وقت لائن کی بحالی کا کام جاری رہا مرمت کا کام مکمل ہوتے ہی آب نوشی سکیم کو بحال کر دیا گیا اور شہریوں کی مشکلات کے باعث نظر رات گئے تک بھی پانی کی فراہمی کا عمل جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے چیف آفیسر خالد رشید کے مطابق آب نوشی سکیم کی لائن کی مرمت کر کے پانی کی فراہمی بحال کر دی گئی ہے ادھر مقامی شہریوں نے پانی کی بحالی کے لیے دن رات کام کرنے پر سی او خالد رشید کا خصوصی شکریہ ادا کیا گیا۔
ریسکیو 1122کلر سیداں نے بجلی کی 11ہزار کے وی کی لائن پر چڑھے جنگلی بند ر کو بحفاظت اتار لیا
Rescue services save a monkey from electricity cables and hand him over to wild life park




