DailyNews

Rawalpindi; car sales declines after smart card service is stopped

سمارٹ کارڈزکا اجراء بند ہونے سے گاڑیوں کی ٹرانسفرمیں کمی

راولپنڈی سمیت پنجاب بھر میں گاڑیوں کے سمارٹ کارڈکا اجراء پانچ ماہ سے بند ہونے سے جہاں شہریوں کو سمارٹ کارڈ کے حصول میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے وہاں گاڑیوں کی ٹرانسفر کا عمل رک گیا ہے جس سے ٹرانسفر فیسوں کی وصولیوں کی مد میں خاصی کمی کا سامنا ہے ۔ ایکسائز ذرائع کے مطابق سمارٹ کارڈ اجراء اپریل سے بند ہے۔ سمارٹ کارڈ نہ ملنے کی صورت میں شہری اس گاڑی کو آگے ٹرانسفر نہیں کر سکتے جس کی وجہ سے گاڑیوں کی آگے فروخت بھی رک گئی ہے اور گاڑیوں کی خریدو فروخت رکنے سے ٹرانسفر کا عمل متاثر ہوا ہے جس سے قومی خزانے میں گاڑیوں کی ٹرانسفر کی مد میں آنے والی رقم آنا بھی بند ہو گئی ۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button