جاتلی(نامہ نگار) تحصیلدار ملک محمد خلیل کی پوتی،ملک انصر کی بیٹی اور ملک ناصر خلیل کی بھتجی کے انتقال پر سابق ایم این اے راجہ اسد،سابقہ ایم پی اے ملک عمرحیات،اسسٹنٹ کمشنر رضوان حلیم،تحصیلدار محمد آفتاب،اٹک آئل ریفا ئنری کے محمد علی،چوہدری عامر مقبول،طاہر مغل،راجہ محمد علی،راجہ پر ویزاختر،راجہ ابو بکر،محمد خان بھٹی،ملک افتخار حسین،انسپکٹر راجہ اشتیاق،راجہ ندیم باقر،ملک امجد محمود،میڈ یا ایڈوائزز چوہدری نثار علی خان اکر ام الحق،اور راجہ صغیر نے ان کی رہا ئش گاہ جوال جا کر تعز یت کا اظہار کر تے ہو ئے مر حومہ کے لیے دعائے مغفر ت اور لو احقین کے لیے صبر و جمیل کے لیے دعا کی
گورنمنٹ گرلز ہائی سکول جاتلی کا96٪ اور بوائزسکول کا 95٪ رزلٹ آنے پرسیاسی و سماجی شخصیات کی مبارک باد
Exam results announced, Jatli girls achieve 96% and boys 95%
جاتلی(نامہ نگار) گورنمنٹ گرلز ہائی سکول جاتلی کا96٪ اور بوائزسکول کا 95٪ رزلٹ آنے پرسیاسی و سماجی شخصیات کی مبارک باد تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ گرلز ہائی سکول جاتلی اور بوائز سکولوں میں تعینات پرنسپل اور ٹیچرز کی محنت رنگ لے آئیں گرلز ہائی سکول جاتلی کی طلبات نوشین کنول نے 491نمبر لے کر اول،آمنہ فیض نے 473نمبر کے ساتھ دوسری جبکہ حاجرہ کرن نے 471نمبر لے کر تیسری اور بوائز سکول جاتلی کے اذان فدا نے 481 نمبر لے کر اول،محمد حماد عابد نے 475 نمبر لے کر دوسری جبکہ 471 نمبر لے کر تیسری پوزیشن آنے پر سیاسی و سماجی شخصیات راجہ شازی،راجہ مسعود سرور،راجہ نعیم المجید،راجہ محمد علی،ڈاکٹر سعید،راجہ سکندر،وزیر سلطان،راجہ اقلیم،ماسٹر طارق،راجہ سلطان اور دیگر نے اس شاندار کارکردگی پر سکول کی ہیڈ مسٹریس اور اُساتذہ کو خراج تحسین پیش کیا اور مبارک باد دی
آئیسکو سب ڈویژن دولتالہ محمد یونس نے جس دن سے چارج سنبھالا تو عوام نے سکھ کا سانس لیا ہے
Appointment of M Younis at Iesco sub div Daultala welcomed by public
جاتلی(نامہ نگار) آئیسکو سب ڈویژن دولتالہ میں تعینات ایس ڈی او نے اپنی تقریبا ایک ماہ کی تعیناتی میں لوگوں کا آئے روزبجلی ٹرپنگ جیسا دیرینہ مسئلہ حل کرنے پر عوامی و سماجی حلقوں کا خراج تحسین تفصیلات کے مطابق آئیسکو سب ڈویژن دولتالہ محمد یونس نے جس دن سے چارج سنبھالا تو عوام نے سکھ کا سانس لیا ہے آئے روز بجلی کی ٹرپنگ جیسے مسئلے پر کافی حد تک قابو پایا جا چکا ہے اورہم لوگوں کے مسائل ترجیع بنیادوں پر حل ہو رہے ہیں ایس ڈی او محمد یونس سے قبل جو افسر تعینات رہا تب تو ہمیں ڈیمانڈ نوٹس کے لیے چھ چھ مہینے تک انتظار کرنا پڑتا تھا اب نیو بجلی کنکشن کے حصول میں کافی حد تک آسانیاں پیدا ہو گئیں ہیں اور روزانہ دفتر چکر لگانے کے بجائے بر وقت نیو کنکشن کا ڈیمانڈ نوٹس جاری ہو جاتا ہے جس سے ہ لوگوں نے سکھ کا سانس لیا ہے عوامی و سماجی حلقو ں نے ایس ڈی او کو خراج تحسین پیش کیا ہے