Kahuta; The (13) billion development project announced by former PM Shahid Khaqan Abbasi is a fraud, Sadaqat Ali Abbassi + Rest of the day news from Tehsil Kahuta
سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور ان کی ٹیم کی جانب سے اعلان کردہ (13) ارب کا منصوبہ اہلیان کہوٹہ کے ساتھ فراڈ، جھوٹ اور دھوکہ تھا۔,
تحریک انصاف کے مرکزی رہنما ممبرقو می اسمبلی صداقت علی عباسی نے سابق وزیر اعظم شاہدخاقان عباسی کی ٹیم کو کہوٹہ شہر میں ”اوپن چیلنج“ کر دیا۔ سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور ان کی ٹیم کی جانب سے اعلان کردہ (13) ارب کا منصوبہ اہلیان کہوٹہ کے ساتھ فراڈ، جھوٹ اور دھوکہ تھا۔ شاہد خاقان عباسی کے ساتھیوں کو کھلا چیلنج کر تا ہوں۔ کہ یہ منصوبہ تھا ہی نہیں۔ کہوٹہ شہرکے لیئے ایم انیڈآر سے دس کروڑ کے فنڈز سے شہر کی سڑکیں کہوٹہ کلب تا پنجاڑ چوک اور کوٹلی لنک روڈ تا سلا ٹر ہاؤس مٹور چوک کہوٹہ کی تعمیر و مرمت کی جا ئے گی۔ 22کروڑ سے کہوٹہ شہر کی واٹر سپلائی اسکیم جبکہ تحصیل بھرمیں تین کروڑ اسی لاکھ کے ایم این اے فنڈز سے برابری کی سطح پر ہر یونین کونسل میں تحریک انصاف کی کمیٹیوں کے ذریعے خرچ کریں گے۔ مرکزی آفس تحریک انصاف کہوٹہ میں عوامی مسائل سنتے ہوئے ممبر قو می اسمبلی صداقت علی عباسی نے سابق تحصیل ناظم کہوٹہ طارق مرتضیٰ، فوکل پر گیس راجہ خورشید ستی، فوکل پر سن ہیلتھ راجہ ارشد، فوکل پر سن برائے تعلیم کرنل (ر) ظفر عباسی، رہنما تحریک انصاف راجہ امتیاز عالم،راجہ الطاف، شیخ طلحہ، سردار ارشد، راجہ سعید آف گڑھیٹ کے ہمراہ درجنوں کارکنا ن اور شہریوں کے سوالات کے جوابدیئے۔ صداقت علی عباسی سابوق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے ساتھیوں کی جانب سے (13) ارب کے منصوبہ کہوٹہ پنڈی روڈ سہالہ اوور ہیڈ برج اور سہ بائی پاس منصوبہ کو اہلیان کہوٹہ سے فراڈ قرار دیتے ہوئے چیلنج کیا کہ یہ منصوبہ فراڈ تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ سابق وزیر اعظم کے کھڑچے اور چمچے کاغذ کی فوٹو کاپی دکھا کر بالکل جھوٹ اور دھوکہ کر رہے ہیں۔ ان کو چیلنج کرتا ہوں۔ کہ ایک روپے کی بنک ٹرانزکشن ثابت کردیں۔ ایم این اے صداقت علی عباسی کی کہوٹہ میں کھلی کچہری عوام نے مسائل کے انبار لگا دیے۔ جگہ کم ہونے کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات ایم این اے صداقت علی عباسی نے اس موقع پر کہا کہ لوگ کہتے تھے۔کہ پنجاب میں مسلم لیگ (ن) نہیں ہارے گی پھر کہا کہ حلقہ این اے 57میں شاہد عباسی کو نہیں ہارا سکتے۔ اسکو بھی عوام نے مسترد کیا۔تبدیلی کا ایک سال پورا ہوا۔ تھا نہ کچہری کی سیاست ختم کرینگے۔ ایک سال میں چوری رک گئی۔ اب چوروں سے لوٹی رقم وصول کرینگے۔میاں برادران اور شاہد عباسی کرپٹ تھے۔حکومت کے کسی فرد پر کرپشن کا سکینڈل نہیں بنا۔جس کسی پر انگلی اٹھی اسکو فارغ کر دیا گیا۔ ہم نے بہت خواب دیکھائے تھے وعدے کیے تھے۔شاہد عباسی نے پہلے ایل این جی میں فراڈ کیا۔ اور آخری وقت جاتے ہوئے جعلی افتتاح کر کے فراڈ کر گیا۔ موٹر وے اور بائی پاس کے لیے 13ارب کے فنڈز فراڈ نکلے۔انشا اللہ تحریک انصاف کی حکومت کہوٹہ میں میگا پراجیکٹ پر ضرور کام کریگی۔ سہالہ اوور ہیڈ برج سڑکوں کی مرمت اور یونیورسٹی کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔ ریسکیو 1122کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ میاں شہباز شریف نے پنجاب بھر میں 37ریسکیو1122کا عملہ ہسپتالوں میں بھیج دیا۔ اب حکومت کوشش کر رہی ہے۔ کہ 37ریسکیو 1122کو بحال کیا جائے۔ ہیلتھ کارڈ میں خامیاں ہیں۔پچاس فیصد لوگ مستحق نہیں ہیں۔دسمبر تک نیا سروے کر کے مستحق افراد کو کارڈ جاری کرینگے۔اس موقع پر اختر کیانی، زبیر احمد ستی اور دیگر نے مسائل بیان کیے۔ اس موقع پر سابق ٹاؤن ناظم راجہ طارق محمود مرتضیٰ، راجہ عامر مظہر، سابق تحصیل صدر راجہ خورشید ستی، راجہ ارشد آف بھورہ حیال، کرنل (ر) ظفر عباسی، راجہ الطاف حسین، راجہ امتیاز عالم کے علاوہ دیگر بھی موجود تھے۔صداقت علی عباسی نے ٹی ایچ کیو ہسپتال کہوٹہ میں پودے بھی لگائے۔ بعد ازاں کہوٹہ کلب میں اے سی کہوٹہ گوہر زمان وزیر اور سی او مخدوم احمد بلال کی زیر انتظام صداقت علی عباسی، راجہ طارق مرتضیٰ و دیگر نے پودے بھی لگائے۔ صداقت علی عباسی نے اس موقع پر کہا کہ دس دن بعد کہوٹہ کلب میں کھلی کچہری ہو گی۔ جس میں کمشنر، سی پی او سمیت دیگر تمام اداروں کے سربراہاں بھی موجود ہونگے۔ پانچ سال بعد کارکردگی کی بنیاد پر عوام کے سامنے پیش ہونگے۔کہوٹہ: نمائندہ پوٹھوہار ڈاٹ کام,عمران ضمیر
Kahuta; MNA Sadaqat Ali Abbassi has openly challenged in his statement in which he alleges that, The (13) billion plan announced by former Prime Minister Shahid Khaqan Abbasi and his team was a fraud, lie and fraud to the public of Kahuta.
شجر کاری مہم کا افتتاح
Tree plantation campaign started by MNA Sadaqat Ali Abbassi in Kahuta
کہوٹہ: نمائندہ پوٹھوہار ڈاٹ کام ;ممبر قومی اسمبلی صداقت عباسی نے تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال کہوٹہ اور کہوٹہ کلب میں اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ گوہر زمان وزیر، ایم ایس ڈاکٹر ثمینہ خان، چیف میونسپل آفیسر مخدوم بلال اور ایس ڈی او جنگلا ت کہوٹہ کے ہمراہ پودے لگائے اور شجر کاری مہم کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر سابق تحصیل ناظم طارق مرتضیٰ، راجہ خورشید ستی، کرنل (ر) ظفر رعباسی، راجہ ارشد اور فوڈ انسپکٹر رانا غلام مرتضیٰ کی جانب سے ایک ایک پودا لگا یا گیا۔
کہوٹہ میں سپورٹس اسٹیڈیم کا قیام عمل میں لایا جائے گا,ممبر قو می اسمبلی صداقت عباسی
Sports stadium pan will be fulfilled, Sadaqat Ali Abbassi
کہوٹہ: نمائندہ پوٹھوہار ڈاٹ کام ممبر قو می اسمبلی صداقت عباسی نے کہا ہے کہ کہوٹہ میں سپورٹس اسٹیڈیم کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔ جگہ کا مسلۂ در پیش ہے۔ جنگلات کی زمین پر کھیل کا میدان نہیں بنا سکتے۔ کہوٹہ کلب میں اخباری نمائندوں سے گفتگو کے دوران ممبر قومی اسمبلی صداقت عباسی نے کہا کہ تعلیم کے حوالے سے کہوٹہ میں گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج کہوٹہ کے بورڈ آف گورنر کے ممبران میں ردو بدل جلد کر کے کہوٹہ انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کو اپ گریڈ کرینگے۔
پنجاڑ چو ک کہوٹہ میں بارش کا پانی نالہ نہ ہونے کی وجہ سے دکانوں کے اندر سے ہوتا ہوا گھروں میں داخل ہو گیا۔
Due to lack of sewerage water enters shops in Panjar chauk after heavy rainfall
کہوٹہ: نمائندہ پوٹھوہار ڈاٹ کام ;پنجاڑ چو ک کہوٹہ میں بارش کا پانی نالہ نہ ہونے کی وجہ سے دکانوں کے اندر سے ہوتا ہوا گھروں میں داخل ہو گیا۔ تاجروں اور رہائشیوں کو لاکھوں کے نقصان کا سامنا۔ نالہ تعمیر کر کے دیرینہ مطالبہ پورا کیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف کے ممبر قومی اسمبلی صداقت علی عباسی کے ووٹروں، سپورٹروں، تاجروں توقیر احمد، توصیف، تاجہ عمیر شبیر اور دیگر دکانداروں نے اخباری نمائندوں سے کیا۔ انہوں نے بتایا کہ بارش کا پانی گزشتہ چند دنوں سے ہماری دکانوں کے اندر داخل ہو رہا ہے۔ جس سے نہ صرف ہمارا بلکہ ہمارے ساتھ ملحقہ رہائشیوں کو بھی پانی نے نقصان پہنچا یا ہے۔ انہوں نے ممبر قومی اسمبلی صداقت عباسی، ایم پی اے راجہ صغیر احمد، اے سی کہوٹہ، چیف میونسپل آفیسر کہوٹہ مخدوم بلال سمیت اعلیٰ حکام سے فوری ایکشن لینے اور نالہ تعمیر کر نے کا مطالبہ کیا ہے۔
کہوٹہ کلب کی بلند بالا عمارت میں کھیلوں کی سرگرمیاں ما نند پڑگئیں
Lack of sports activities due to no sports building
کہوٹہ: نمائندہ پوٹھوہار ڈاٹ کام ;کہوٹہ کلب کی بلند بالا عمارت میں کھیلوں کی سرگرمیاں ما نند پڑگئیں۔ رنگ و روغن اترنے کے ساتھ ساتھ عمارت کی حالت خراب سے خرا ب تر ہو گئی۔ کلب کے لائیو ممبران نے کمیٹی کے ذریعے کلب کو فعال رکھا۔ کھلاڑیوں نے مطالبہ کیا ہے۔ کہ کلب کو دوبارہ لائیو ممبران کے حوالے کر کے ان ڈور گیمز کو بحال کیا جائے۔ اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ اور چیف میو نسپل آفیسر کہوٹہ سے خصوصی ایکشن لینے کی استدعا۔ تفصیلکے مطابق کہوٹہ شہر میں نوجوان کھلاڑیوں کے لیئے نہ تو کوئی سپورٹس اسٹیڈیم کی سہولت ہے اور نہ ہی کوئی کھیلوں کا میدان ہے۔ کھلاڑیوں کے لیئے بنا یا گیا۔کہوٹہ کلب جس میں ان ڈور گیمز طویل عرصہ ہو تیں تھیں۔ گزشتہ کچھ عرصہ سے بند ہیں۔ جبکہ کلب سے ملحقہ شہریوں کے لیئے واحد پارک بھی سہولیات سے محروم ہے۔ کمشنر راولپنڈی، ڈپٹی کمشنر اور اعلیٰ حکام نوٹس لیں۔
ارم سکول اینڈ کالج کہوٹہ کی طالبہ عدیلہ ناز نے 487نمبر حاصل کر کے تحصیل کہوٹہ میں پہلی پوزیشن حاصل کی
Adila Naz student at Iram school and college achieves 1st position
کہوٹہ: نمائندہ پوٹھوہار ڈاٹ کام ;راولپنڈی تعلیمی بورڈ نویں جماعت کے نتائج میں ارم سکول اینڈ کالج کہوٹہ کی طالبہ عدیلہ ناز نے 487نمبر حاصل کر کے تحصیل کہوٹہ میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔ دیگر نمایاں نمبر ز حاصل کر نے والوں عاصمہ مقصود نے 483، حافظ ثنااعوان نے 475جبکہ کشف نور اور نفیسہ ہارون نے 471،471نمبرز حاصل کرکے ادارے کے تیس طلباء و طالبات نے (A+) اے پلس گریڈ حاصل کیا۔ پرنسپل مسز ارم سکندر جنجوعہ نے کامیاب طلباو طالبات، اساتذہ اور والدین کو مبارک باد دی۔ اور کہا کہ ارم سکول اینڈ کالج کہوٹہ نے سابقہ روایات کو برقرار رکھا۔ کہوٹہ کی مختلف سیاسی و سماجی شخصیات ڈاکٹر محمد عارف قریشی، راجہ سعید احمد ایڈووکیٹ، آصف ربانی قریشی، صدر بار ایسوسی ایشن کہوٹہ راجہ افشار محبوب ایڈووکیٹ، جماعت اسلامی کے رہنما ملک عبدالرؤف، صدر پریس کلب کہوٹہ راجہ عمران ضمیر، جنرل سیکرٹری دیہی سوشل ویلفیئر کونسل کہوٹہ سردار مسعود، نمبردار راجہ ندیم رشید، سابق ناظم راجہ حامد اعجاز، سابق چیئرمین راجہ سجاد ستی، نمبردارر اجہ فیصل علی، راجہ معراج اسلم، وکلاء، صحافیوں، سیاسی و سماجی شخصیات اور معززین علاقہ نے شاندار نتائج پر ادارے کی پرنسپل مسز ارم سکندر جنجوعہ کو خصوصی مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ ارم سکول اینڈ کالج کہوٹہ نے ہمیشہ تعلیمی شعبے میں اہم کردار ادا کیا۔ سابقہ روایات کو برقرار رکھا۔ محنتی فر ض شناس انتظامیہ اور اساتذہ کی بدولت ادارہ ترقی کی جانب گامزن ہے۔ انہوں نے کامیاب طلباء و طالبات، والدین اور اساتذہ کو مبارک باد دی ہے۔