
بیول(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)وقاص الرحمن وارثی۔گورنمنٹ بوائز ہائیر سکینڈری سکول بیول جماعت دہم کا نتیجہ 87%رہا۔نعمان علی خان 940نمبر لیکر اول، محمد مصعب قیوم 934نمبر لیکردوئم اور محمد جمال آصف نے 931نمبر لیکر سوئم پوزیشن حاصل کی اس شاندار کامیابی پر اہلیان علاقہ نے پرنسپل و جملہ سٹاف کو شاندار الفاظ میں مبارکباد پیش کی۔
موہڑہ نگیال کی گلیاں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں
Morra Nagyal road turns in to pond due to lack of sewerage
بیول(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)وقاص الرحمن وارثی۔موہڑہ نگیال کی گلیاں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں یوسی سوئیں چیمیاں کے گاؤں موہڑہ نگیال کی گلیاں بارشوں کے موسم میں تالاب کا منظر پیش کرتی ہیں بالخصوص نزد عید گا ہ والی مین گلی جو پورے گاؤں کا مین رستہ ہے تالاب کا منظر پیش کر رہی ہے کسی بھی عوامی نمائندے نے کبھی بھی اس گاؤں کے مسائل کی طرف توجہ نہ دی جس سے مسائل میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔
بیول میں چوری کی وارداتوں کا تاحال سراغ نہ لگایا جا سکا
Police fail to arrest those responsible for burglaries committed in Bewal region
بیول(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)وقاص الرحمن وارثی۔بیول میں چوری کی وارداتوں کا تاحال سراغ نہ لگایا جا سکا تاجروں میں شدید خوف و ہراس۔بیول میں گذشتہ ایک ماہ میں کئی چوری کی وارداتیں ہو چکی ہیں لیکن کسی ایک کا سراغ نہیں مل سکا علاقے کی عوام اور تاجروں نے سی پی اوراولپنڈی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ نوٹس لیں اور چوری کی وارداتوں کا تدارک کریں تاکہ کاروباری طبقہ سکھ کا سانس لے سکے۔
پنڈدادن خان جہلم روڈ ٹریفک کیلئے بند گاڑیوں کی لمبی قطاریں
Pind Dadan Khan Jhelum road closed after landslide near village Malik Pur

بیول(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,ایڈمن)۔۔۔ پنڈدادن خان جہلم روڈ ٹریفک کیلئے بند گاڑیوں کی لمبی قطاریں ,ملک پور کے قریب سڑک برساتی پانی میں بہہ جانے سے راستہ بند ایک سال بننے والے پل کا کاز وے بند ھونے سے برساتی نالہ۔سڑک بہا کر لیا گیا محکمہ ہائی وے مکمل خاموش مقامی انتظامیہ غائب دو گھنٹے سے ضلعی ہیڈ کوارٹر سے زمینی رابطہ منقطع مسافر پریشان مسافر پریشان گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گی انتظامیہ غائب
تھانہ مندرہ کی حدود میں ہونے والے دھرے قتل کے لواحقین نے احتجاج کے طور پر جی ٹی روڈ بلاک کر د ی
Family protest and block GT road over murder of family member

گوجرخان۔ (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,ایڈمن)۔۔۔ گزشتہ دنوں تھانہ مندرہ کی حدود میں ہونے والے دھرے قتل جس میں شعیب اور جہانگیر نامی شخص کو قتل کیا گیا تھا کہ لواحقین نے پولیس کی ناقص تفتیش پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے مندرہ جی ٹی روڈ بلاک کردی۔
لواحقین کے مطابق انصاف ملنے تک وہ یہیں موجود رہیں گے۔
مندرہ تا بھاٹہ 8 کلو میٹر روڈ کا سروے مکمل
Mandra to Bhatta 8km road survey completed




