DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Kallar Syedan; Former interior minister Chaudhry Nisar Ali Khan will not take oath, Taking oath means accpepting the national assembly result

سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان صوبائی نشست کا حلف ہر گز نہیں اٹھائیں گے,صوبائی نشست کے حلف اٹھانے کا مقصد قومی اسمبلی کے نتائج کو درست تسلیم کرنا ہے

کلرسیداں(اکرام الحق قریشی )سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان صوبائی نشست کا حلف ہر گز نہیں اٹھائیں گے اس بارے میں میڈیا میں پھیلائی جانے والی خبریں من گھڑت اور بے بنیاد ہیں او ر ان کا حقائق سے دو ر کا بھی واسطہ نہیں ،چوہدری نثار علی خان کے قریبی ذرائع نے میڈیا پے چلنے والی چوہدری نثار علی خان کے متعلق شائع خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ چوہدری نثار علی خان کل کی طرح آج بھی اپنے اس موقف پر قائم ہیں کہ وہ صوبائی نشست کا حلف نہیں اٹھائیں گے صوبائی نشست کے حلف اٹھانے کا مقصد قومی اسمبلی کے نتائج کو درست تسلیم کرنا ہے جو کہ قطعی ممکن نہیں ہے ۔بڑے بڑے ذمہ دارصحافی بھی اس بارے میں جو دعوے اور قیاس آرائیاں کر رہے ہیں ان کا حقائق سے کوئی تعلق نہیں ہے۔چوہدری نثار علی خان اقتدار نہیں اقدا ر کے محافظ ہیں ۔

Kallar Syedan; The sources from Ch Nisar Ali Khan have rubbished rumours that Ch Nisar Khan will take oath for his seat in Provincial assembly and have rubbished news in media.

according to sources from Ch Nisar Ali Khan said that,  Taking oath means accepting the national assembly result and we will not accept and not take oath.


گورنمنٹ گرلز مڈل سکول مل اعوان اور گورنمنٹ بوائز ہائی سکول چنگا میرا کے سالانہ نتائج کی تقریب گزشتہ روز منعقد ہوئی

Annual exam result day function held at girls middle school, Mall Awan, Changa Maira

کلرسیداں(اکرام الحق قریشی )گورنمنٹ گرلز مڈل سکول مل اعوان اور گورنمنٹ بوائز ہائی سکول چنگا میرا کے سالانہ نتائج کی تقریب گزشتہ روز منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی مل اعوان کی مشہور شخصیت حاجی نذر محمد کے فرزند ان چوہدری اکرام الحق اور چوہدری انعام الحق تھے،تقریب میں میٹرک اور مڈل کے امتحانات میں اول ،دوم اور سوم پوزیشن حاصل کرنے والے طالب علموں اور طالبات میٹرک کے عمیر ساجد،محمد جنید ،اور فرحان طارق جبکہ مڈل کی طالبات فیفا فیاض ،آنسیہ حمید اور اقراء اسماعیل کو انعامات دئیے گئے


چیرمین یونین کونسل بھلاکھر راجہ صفدر کیانی کے صاحبزادوں راجہ حمزہ صفدر کیانی اور راجہ محسن صفدر کیانی کی دعوت ولیمہ گگھڑایونیو ڈھیری راجگان بھلاکھر میں ہوئی

Wedding of son’s Raja Safdar Kiyani held in Deri Rajgaan, Balakhar

کلرسیداں(اکرام الحق قریشی )چیرمین یونین کونسل بھلاکھر راجہ صفدر کیانی کے صاحبزادوں راجہ حمزہ صفدر کیانی اور راجہ محسن صفدر کیانی کی دعوت ولیمہ گگھڑایونیو ڈھیری راجگان بھلاکھر میں ہوئی جس میں صوبائی پارلیمانی سیکرٹری راجہ صغیر احمد، سابق ارکان اسمبلی راجہ جاوید اخلاص، محمود شوکت بھٹی، ایس ایس پی جمیل احمد ہاشمی،چوہدری توقیر اسلم، محمد جمیل وارثی، مسعود احمد بھٹی، چےئرمین راجہ ندیم احمد ،چےئرمین ماسٹر پرویز قادری،چیئر مین ظفر اقبال بگھاروی ،چیئرم ین نوید بھٹی،چیئر مین چوہدری خلیل احمد، چیئر مین دوست محمد مہمند ، چیئر مین ملک نور احمد نوری، شیخ ساجد الرحمن ،محمد ظریف راجا،محمد اعجاز بٹ،نوید اختر مغل، چوہدری محمد نذیر، جاوید اختر لنگڑیال،راجہ طلال خلیل، سہیل کیانی، عبدالغفور کیانی،خورشید احمد ہاشمی،راجہ مجید،چوہدری واصف علی ایڈووکیٹ،چوہدری عبدالغفار،راجہ جاوید کیانی،راجہ ساجد جاوید، میڈم نبیلہ انعام،قمر ایاز،آصف کیانی،ملک جمیل عادل،صاحبزادہ بدرمنیر،صوبیدار غلام ربانی ،صبور ملک،راجہ طیب،دلنوازخان،اکرام الحق قریشی،عبدالعزیز پاشا،اور دیگر نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔


گاؤں کے متعدد افراد نے عدالتی حکم امتناعی کے باوجود کلر سیداں پولیس کی مدد سے قیمتی آراضی پر قبضہ کر لیا ہے, جسوالہ کے چوہدری واجد پرویز

Ch Wajid Parvez of Jaswala  accused Kallar police assisting mafia taking over land

کلرسیداں(اکرام الحق قریشی )کلر سیداں کے گاؤں جسوالہ کے چوہدری واجد پرویز نے الزام عائد کیا ہے کہ گاؤں کے متعدد افراد نے عدالتی حکم امتناعی کے باوجود کلر سیداں پولیس کی مدد سے قیمتی آراضی پر قبضہ کر لیا ہے ۔انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ انہوں نے عمران امیر کی مقامی عدالت سے خسرہ نمبر 282کلر سیداں کا حکم امتناعی بھی حاصل کر رکھا تھا کہ ملزمان نے اپنا اثر و رسوخ استعمال کرتے ہوئے پولیس کو اپنے ساتھ ملا لیا اور پھر پولیس کی مدد سے زمین پر قبضہ کر لیا۔ملزمان اور کلر سیداں پولیس توہین عدالت کی مرتکب ہوئی ہے انہوں نے آر پی او راولپنڈی اور عدالتی حکام سے اس واقعے کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔


چھ یونین کونسلوں کے چیئر مین حضرات اور کاروباری افراد نے انجمن پٹواریان تحصیل گوجرخان کے نو منتخب صدر چوہدری محمد جمیل وارثی کو دلی مبارکباد

Chairman of 6 union councils congratulate revenue officer Ch M Jamil Warsi on his appointment

کلرسیداں(اکرام الحق قریشی )چھ یونین کونسلوں کے چیئر مین حضرات اور کاروباری افراد نے انجمن پٹواریان تحصیل گوجرخان کے نو منتخب صدر چوہدری محمد جمیل وارثی کو دلی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ان کی بلا مقابلہ کامیابی ان کی صلاحیتوں کا اعتراف ہیں۔چیئر مین راجہ ندیم احمد ،چیئر مین سید راحت علی شاہ ،چیئر مین راجہ صفدر کیانی، چیئر مین راجہ عامر مظہر، چیئر مین چوہدری صداقت حسین، چیئر مین ملک شیر افگن ، راجہ ظفر محمود، راجہ جاوید کیانی، مسعوداحمد بھٹی،چوہدری توقیر اسلم اور دیگر نے انجمن پٹواریان تحصیل گوجرخان کے نو منتخب صدر چوہدری جمیل وارثی کو بلا مقابلہ کامیابی پر دلی مبارکباد دیتے ہوئے اس توقع کا اظہار کیا کہ یہ ساتھیوں کے اعتماد پر پورا اترنے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے ۔


راجہ ساجد جاوید کے بیٹوں سلیمان ساجد اور سراج ساجد کی دعوت ولیمہ کلر سیداں میں ہوئی

Wedding of son’s of Raja Sajid Javed held in Kallar Syedan

کلرسیداں(اکرام الحق قریشی )پاکستان تحریک انصاف تحصیل کلر سیداں کے صدر راجہ ساجد جاوید کے بیٹوں سلیمان ساجد اور سراج ساجد کی دعوت ولیمہ کلر سیداں میں ہوئی جس میں صوبائی پارلیمانی سیکرٹری راجہ صغیر احمد، پی ٹی آئی کے ڈویژنل صدر ہارون کمال ہاشمی، محمود شوکت بھٹی،کرنل شبیر اعوان ،چوہدری محمد عظیم ،سہیل اشر ف ملک ،راجہ طارق مرتضی،چیئرمین راجہ علی اصغر،چیئرمین چوہدری شفقت محمود،چیئر مین چوہدری خلیل احمد،چیئرمین سید راحت علی شاہ،راجہ اظہر اقبال،چوہدری محمد امیر افضل،گلفراز بٹ،محمد اعجاز بٹ،راجہ ہمایوں خان کیانی،راجہ محمد یوسف،قمرایاز،نبیلہ انعام،الحاج محمد اسلم بانی،محمد ظریف راجا،شیخ ندیم احمد،حاجی اخلاق حسین،آفتاب جنجوعہ، کرنل ظفر ملک ، ملک عابد اعوان ، محسن نوید سیٹھی، انوا ر الحق،عاصم مختار مغل اور دیگر نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button