اسلام پورہ جبر(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم۔محمد انجم ملک.شرقی گوجرخان کی یونین کونسلز میں کروڑوں کے ترقیاتی کام پی ٹی آئی اور عمران خان کی ترجیحات کا منہ بولتا ثبوت ہے، موجودہ مالی سال میں کروڑوں روپے کے ترقیاتی کام جاری ہیں اور آئندہ مالی سال میں علاقے بھر کی بڑی سڑکیں بنانا اولین ترجیح ہے۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے ایم پی اے چوہدری جاوید کوثر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، مزید تفصیلات بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یو سی سوئی چیمیاں کے لئے ساڑھے ترانوے لاکھ، یو سی تھاتھی کے لئے ساڑھے پچانوے لاکھ، یو سی قاضیاں کے لئے ایک کروڑ ساڑھے بائیس لاکھ، یو سی جیرورتیال کے لئے ایک کروڑ ساڑھے بائیس لاکھ، یو سی اسلام پورہ کے لئے ایک کروڑ اکیاسی لاکھ، یو سی جرموٹ کلاں کے لئے اسی لاکھ، جبکہ یو سی جنڈ مہلو کے لئے چوراسی لاکھ تیس ہزار روپے کے ترقیاتی کام منظور ہو چکے ہیں اور جلد ہی یہ پروجیکٹ شروع ہوں گے، آئندہ مالی سال کے آغاز میں ہی علاقے بھر کی بڑی سڑکوں کی تعمیر اور مرمت اولین ترجیح ہے۔ عمران خان کی قیادت میں پاکستان کی تعمیر ترقی کا نیا دور شروع ہوچکا ہے۔ پی ٹی آئی کی پانچ سال حکومت کے بعد ہمارے ترقیاتی کام پاکستان کی ستر سالہ تاریخ کے ترقیاتی کاموں سے زیادہ ہوں گے۔