09 November 2026DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; Economic Hardship Claims Another Life in Doberan Kallan

کلرسیداں; معاشی بدحالی نے ایک اور زندگی نگل لی، دوبیرن کلاں میں 39 سالہ شخص کی خودکشی

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم, اکرام الحق قریشی،09نومبر2026)–39 سالہ شخص ناصر اقبال نے معاشی حالات سے تنگ آ کر خودکشی کر لی،یہ افسوسناک واقعہ کلرسیداں کے نواحی قصبہ دوبیرن کلاں میں پیش آیا ناصر حسین موبائل شاپ چلاتا تھا جس میں مسلسل نقصان ہو رھا تھا جن سے ادھار لے کر کام شروع کیا وہ بھی واپسی کا تقاضا کرتے تھے جس سے ناصر حسین نے دلبرداشتہ ہو کر خودکشی کر لی۔کلر سیداں پولیس کی نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی نعش کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں پوسٹ مارٹم کے بعد میت لواحقین کے حوالے کر دی گئی یاد رہے کہ حکومتی پالیسیوں کی بدولت عام لوگ شدید مالی اور ذہنی دباؤ کا شکار ہیں بجلی کا ماہانہ بل ادا کریں تو گھر میں گزر بسر کے لیئے اشیائے روزمرہ خریدنے کے لیئے پیسے نہیں ہوتے بچے تعلیم حاصل کرنے سے رہ جاتے ہیں بیمار سرکاری ہسپتالوں میں دھکے کھاتے ہیں مگر حکمران اس ساری صورتحال سے یکسر لاعلم ہیں انہیں کسی کے حالات سے کوئی دلچسپی نہیں جس سے لوگ خودکشیاں کر رہے ہیں مگر حکمرانوں کا دعویٰ ہے کہ ملک ترقی کر رھا ہے جس کی تصدیق 26 کروڑ عوام کرنے سے انکاری ہے۔

Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, November 9, 2026): A 39-year-old man, identified as Nasir Iqbal, reportedly took his own life after facing severe financial difficulties in the village of Doberan Kallan, near Kallar Syedan.

According to local sources, Nasir Hussain, who operated a mobile phone shop, had been suffering continuous financial losses. He had borrowed money to run his business, but mounting demands from creditors for repayment reportedly left him under immense financial and mental stress. Unable to cope with the situation, he allegedly ended his life.

A police team from Kallar Syedan reached the scene following the incident. The body was shifted to the Tehsil Headquarters Hospital, where a post-mortem examination was conducted. After completion of the legal formalities, the body was handed over to the bereaved family.

The tragic incident has once again drawn attention to the growing financial pressures faced by ordinary citizens. Rising household expenses, electricity bills, limited employment opportunities and the increasing cost of essential commodities are making it increasingly difficult for many families to meet their basic needs.

The report also highlights concerns over the wider social consequences of economic hardship, including difficulties in affording education and accessing healthcare.

The incident underscores the urgent need for effective social protection measures, mental health support and accessible assistance for individuals struggling with financial distress.

تین کروڑ 78 لاکھ خرچ ہونے کے باوجود گورنمنٹ گرلز کالج چوآخالصہ کی عمارت چار سال سے نامکمل

Rs. 37.8 Million Spent, Yet Government Girls College Choha Khalsa Building Remains Incomplete for Four Years

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم, اکرام الحق قریشی،09نومبر2026)–پنجاب حکومت کے ترقی کے دعوے اپنی جگہ مگر کلرسیداں کے قصبہ چوآخالصہ میں گورنمنٹ گرلز کالج کی عمارت 3 کروڑ 78 لاکھ کی بھاری رقم خرچ ہونے کے باوجود گزشتہ چار برس سے ادھوری پڑی ہے محکمہ تعلیم راولپنڈی کے ای ڈی او بھی اپنی زمہ داریاں سر انجام دینے میں مکمل طور پر ناکام ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کے سابق وزیراعلی عثمان بزدار نے گورنمنٹ گرلز کالج چوآخالصہ کی نئی عمارت کی منظوری دیتے ہوئے بجٹ میں تین کروڑ اٹھہتر لاکھ کی خطیر رقم مختص کی تھی جس سے عمارت تعمیر کر لی گئی اس کی کھڑکیوں دروازوں فرش اور ملحقہ تعمیرات کے لیئے پونے دو کروڑ مزید درکار تھے مگر عثمان بزدار کی حکومت کے خاتمہ کے بعد صوبائی حکومت اس زیر تعمیر عمارت کو مکمل کرنا بھول گئی جس کے لیئے موجودہ رکن پنجاب اسمبلی راجہ صغیر احمد کے قریبی ساتھی چوہدری محمد شعیب چوھان نے چار کنال زمین بطور عطیہ دی تھی وہ مدتوں عمارت کی تعمیر کا انتظار کرتے کرتے دار فانی سے ہی کوچ کر گئے مگر عمارت مکمل نہ ہو سکی اور چار برسوں سے اس کا کام بند پڑا ہے عمارت جن بھوتوں اور منشیات کے عادی افراد کا مسکن بن چکی ہے مقامی لوگوں نے کئی بار ای ڈی او راولپنڈی سے بھی ملاقات کی مگر وہ کوئی زمہ داری لینے کو تیار نہ ہوئے سب سے دلچسپ بات یہ ہے کہ پی ٹی آئی کے دور میں جب یہ عمارت منظور ہوئی تھی تو اس وقت پی ٹی آئی کے رکن پنجاب اسمبلی راجہ صغیر احمد تھے وہ آج بھی مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی ہیں مگر عمارت کو مکمل کرانے میں وہ بھی بے بس دکھائی دیتے ہیں شہریوں نے وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف سے صورتحال کا فوری نوٹس لینے اور عمارت کی ترجیحی بنیادوں پر تکمیل کا مطالبہ کیا ہے۔

Son of PPP Leader Raja Kamran Hussain Ties the Knot; Prominent Political and Social Figures Attend Walima

پیپلز پارٹی رہنما راجہ کامران حسین کے صاحبزادے محمد حسنین حسین رشتہ ازدواج میں منسلک، دعوت ولیمہ میں سیاسی و سماجی شخصیات کی شرکت

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم, اکرام الحق قریشی،09نومبر2026)–پاکستان پیپلز پارٹی یوسی کنوھا کے رہنما راجہ کامران حسین کے فرزند محمد حسنین حسین رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے دعوت ولیمہ میں رکن پنجاب اسمبلی راجہ صغیر احمد، راجہ خرم پرویز،چوہدری ظہیر محمود،محمد اعجاز بٹ،راجہ زاھد خورشید ایڈووکیٹ،چوھدری محمد اعظم،راجہ محمد طارق، نمبردار عدنان،بابو شفیق،راجہ مجید احمد، چوہدری عثمان سلطان وڑائچ، نمبردار چوھدری تصور حسین، مرزا شکیل،راجہ جاوید، چوہدری ٹکا خان،راجہ سعید،گلفراز بٹ،ماسٹر ندیم آ زاد و دیگر نے شرکت کی۔

Political Strategy Discussed at Dinner Hosted in Honour of Former MPA Col. (Retd.) Shabbir Awan

سابق ایم پی اے کرنل (ر) شبیر اعوان کے اعزاز میں عشائیہ، حلقہ پی پی سات کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم, اکرام الحق قریشی،09نومبر2026)–نڑالہ کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت عاشق حسین شاہ نے سابق رکن پنجاب اسمبلی کرنل (ر) محمد شبیر اعوان کے اعزاز میں دعوت کا اہتمام کیا جس میں عابد کیانی،راجہ جاوید ستی،راجہ جاوید ممیام، لیاقت ستی و دیگر احباب نے بھی شرکت کی،اس موقع پر حلقہ پی پی سات کی موجودہ سیاسی صورتحال اور مستقبل کی سیاست کے حوالے سے تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ شرکاء نے آئندہ کے سیاسی لائحہ عمل پر بھی مشاورت کی اور اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ آئندہ بھی کرنل (ر) شبیر اعوان کے ساتھ قدم بہ قدم کھڑے رہیں گے اور ان کا بھرپور ساتھ دیتے رہیں گے۔کرنل محمد شبیر اعوان نے شرکا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ عوامی اعتماد ہی میری سیاست کا بہترین سرمایہ ہے مجھے تین بار کامیابی کے بعد ہروایا گیا مگر نے سیاسی اصولوں پر کبھی سمجھوتہ نہیں کیا میرا ظاہر باطن ایک ہے کسی کے اعتماد کو ٹھیس پہنچانا اور دھوکہ دینا میرے خمیر میں ہی نہیں ہے یہی وجہ ہے کہ حلقہ کے عوام کی غالب اکثریت ہمیشہ میرے ساتھ رہی گزشتہ عام انتخابات میں میری کامیابی کا اعلان ریٹرننگ آفیسر نے خود کیا تھا مگر ہفتہ بعد میری جیت کو ہار میں بدلا گیا مگر عوام کی غالب اکثریت آج بھی مجھے ہی عوامی ایم پی اے کے نام سے پکارتی ہے یہی میری فتح یے جس کو کبھی دھاندلی یا فارم 47 سے بدلا نہیں جا سکتا

Punjab Highway Patrol Arrests Suspect with 30-Bore Pistol, Ammunition and Suspicious Security Card in Kallar Syedan

کلرسیداں میں پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس کی کارروائی، 30 بور پستول، گولیاں اور مشکوک سیکیورٹی کارڈ برآمد، ملزم گرفتار

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم, اکرام الحق قریشی،09نومبر2026)کلرسیداں دھانگلی ڈڈیال روڈ پر واقع پنجاب ہائی وےپٹرولنگ پولیس شاہ خاکی کے اے ایس آئی خرم قریشی نے رواں ہفتے دوسری کارروائی کرتے ہوئے دورانِ ناکہ بندی گاڑی نمبر BZK-697 سے مطارق محمود کو گرفتار کر ملزم کے قبضے سے 30 بور پسٹل، میگزین اور 3 زندہ گولیاں برآمد کر لیں جبکہ مشکوک سیکیورٹی کارڈ بھی قبضے میں لیا گیا۔ملزم کے خلاف تھانہ کلرسیداں میں مقدمہ نمبر 696/26 درج کرکے قانونی کارروائی شروع کر دی گئی۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button