کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم, اکرام الحق قریشی،06نومبر2026)–جماعت اسلامی پاکستان کی طرف سے پٹرولیم لیوی بھتہ کے خلاف مہم اب تیسرے فیز میں داخل ہو چکی ہے جس کے تحت امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن صاحب کی کال پر پورے ملک میں دستخطی مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے کلر سیداں میں بھی دستخطی مہم جاری ہے کلرسیداں کے مختلف بازاروں کے علاؤہ دوبیرن کلاں،چوآ خالصہ،سر صوبہ شاہ میں جماعت اسلامی کے کارکنان نے دکاندار حضرات سے مل کر فارم پر دستخط لیے پنجاب کالج اور پوٹھوہار کالج کے سٹاف اور طلبا و طالبات سے دستخط کرائے گے اج بروز جمعہ مختلف مساجد کے باہر بعد نماز جمعہ دستخطی کیمپ لگائے جائیں گے بروز ہفتہ چوک پنڈوڑی اور شاہ باغ اور پروز اتوار بیول اور سموٹ بازار میں تاجر برادری سے دستخطی کرائے جائیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ حافظ نعیم الرحمن کی قیادت میں جماعت اسلامی حکومت کو پیچھے دھکیلنے میں کافی حد تک کامیاب ہو گئی ہے حکومتی وفد کا مذاکرات کے ذریعے پٹرولیم لیوی کا بتدریج خاتمہ اور پٹرول کی قیمت کو کم کرنے پر اتفاق کرنا جماعت اسلامی کے دھرنے اور مسلسل دباؤ برقرار رکھنے کا نتیجہ ہے
Kallar Syedan (Ikram-ul-Haq Qureshi, Pothohar.com, November 6, 2026): The Jamaat-e-Islami Pakistan’s campaign against the petroleum levy has entered its third phase, with a nationwide signature campaign launched on the call of party chief Hafiz Naeem ur Rehman.
The signature campaign is also underway in Kallar Syedan and its surrounding areas. Jamaat-e-Islami workers have been visiting local markets, including those in Kallar Syedan, Doberan Kalan, Choha Khalsa and Sir Sooba Shah, collecting signatures from shopkeepers and members of the business community.
Signatures have also been collected from staff members and students of Punjab College and Pothohar College.
As part of the campaign, signature camps will be established outside various mosques across the area after Friday prayers. On Saturday, the campaign will continue at Chowk Pindori and Shah Bagh, while on Sunday, traders in the markets of Bewal and Samote will be approached to participate in the initiative.
Jamaat-e-Islami representatives further stated that under the leadership of Hafiz Naeem ur Rehman, the party has largely succeeded in putting pressure on the government.
They said the government’s agreement, through negotiations, to gradually abolish the petroleum levy and reduce petrol prices was the result of Jamaat-e-Islami’s sit-in protest and its sustained political pressure on the government.
The party vowed to continue its campaign until meaningful relief is provided to the public.
الخدمت میڈیکل وین کے زیر اہتمام سر صوبہ شاہ میں فری میڈیکل کیمپ، 122 مریضوں کا معائنہ
Free Medical Camp Held in Sir Sooba Shah by Alkhidmat Medical Van; 122 Patients Examined
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم, اکرام الحق قریشی،06نومبر2026)–الخدمت فاونڈیشن کلر سیداں کے زیر انتظام الخدمت میڈیکل وین میں گورنمنٹ بوائز ہائی سکول سر صوبہ شاہ تحصیل کلر سیداں کے قریب اعوان میڈیکل سٹور کے سامنے کیمپ لگایا گیا122 مریضوں کا معائنہ کیا گیا، مفت ادویات دی گئیں جبکہ کچھ مریضوں کے فری ٹیسٹ بھی کیے گئے۔ عبدالقدوس اعوان اور نور الامین نے کیمپ کے انعقاد میں بھرپور مدد کی۔ مریضوں نے مفت طبی سہولت ملنے پر خوشی کا اظہار کیا۔
One-Day Free Medical Camp Held in Mohra Vaince; 90 Patients Receive Free Treatment and Medicines
موہڑہ وینس میں ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ، 90 مریضوں کو مفت طبی سہولیات اور ادویات فراہم
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم, اکرام الحق قریشی،06نومبر2026)– یونین کونسل کنوہا موہڑہ وینس میں واقع ڈھوک پیر دیوان علی شاہ گیلانی کے مقام پر ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں بچوں اور خواتین سمیت مجموعی طور پر 90 مریضوں کا مفت طبی معائنہ کرنے کے علاوہ انہیں مفت ادویات بھی فراہم کی گئیں۔میڈیکل کیمپ کا اہتمام سید خرم ظہیر شاہ گیلانی اور راجہ شمس وینس کے زیر انتظام کیا گیا، جس سے علاقے کے مقامی افراد نے بھرپور استفادہ کیا۔ میڈیکل آفیسر ڈاکٹر تحریم چوہدری کے ہمراہ چیف ٹیکنیشن غزالہ بی بی، عنبرین ادریس اور شکیلہ بی بی نے بھی طبی خدمات سر انجام دیں مقامی حلقوں نے دیہی علاقوں میں لوگوں کو ان کی دہلیز پر مفت طبی سہولیات اور ادویات کی فراہمی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے حکومت پنجاب اور میڈیکل ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔
Jamaat-e-Islami Rawalpindi Vice President Raja Tanveer Ahmed to Address Friday Gathering at Qurtuba Mosque, Kallar Syedan
جماعت اسلامی ضلع راولپنڈی کے نائب امیر راجہ تنویر احمد آج قرطبہ مسجد کلرسیداں میں خطاب کریں گے
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم, اکرام الحق قریشی،06نومبر2026)– جماعت اسلامی ضلع راولپنڈی کے نائب امیر راجہ تنویر احمد آج قرطبہ مسجد کلرسیداں میں نمازجمعہ کے اجتماع سے خطاب کریں گے ان کا خطاب دن بارہ بجے شروع ہو گا